"غلام احمد پرویز" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
43.245.8.40 (تبادلۂ خیال) کی جانب سے کی گئی 4218880 ویں ترمیم رد کر دی گئی ہے۔
(ٹیگ: رد ترمیم)
2 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
سطر 19: سطر 19:


== طلوع اسلام ==
== طلوع اسلام ==
بہت عرصے سے علامہ اقبال کی خواہش تھی کہ مسلم لیگ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک رسالہ ہونا ضروری ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے دوست سید نذیر نیازی سے بات کی جو اُن کے پاس اکثر آتے تھے۔ انہوں نے علامہ اقبال کے کہنے پر طلوع اسلام رسالہ نکالا<ref>http://www.tolueislam.com/Urdu/mag/1935/1935_Oct.djvu</ref> جس کا نام اقبال کی ایک نظم طلوع اسلام پر رکھا گیا۔ اس کا پہلا ایڈیشن بھی اقبال کے ہی نام کیا گیا،<br/>
بہت عرصے سے علامہ اقبال کی خواہش تھی کہ مسلم لیگ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک رسالہ ہونا ضروری ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے دوست سید نذیر نیازی سے بات کی جو اُن کے پاس اکثر آتے تھے۔ انہوں نے علامہ اقبال کے کہنے پر طلوع اسلام رسالہ نکالا<ref>{{Cite web |url=http://www.tolueislam.com/Urdu/mag/1935/1935_Oct.djvu |title=آرکائیو کاپی |access-date=2013-09-02 |archive-date=2011-05-26 |archive-url=https://web.archive.org/web/20110526015409/http://www.tolueislam.com/Urdu/mag/1935/1935_Oct.djvu |url-status=dead }}</ref> جس کا نام اقبال کی ایک نظم طلوع اسلام پر رکھا گیا۔ اس کا پہلا ایڈیشن بھی اقبال کے ہی نام کیا گیا،<br/>
اس کے بعد رسالے کی ذمہ داری غلام احمد پرویز نے سنبھال لی<ref>http://www.tolueislam.com/Urdu/urdu.htm</ref>.جو اس کے پہلے اس کے لیے کافی مضامین لکھ چکے تھے۔ غلام احمد پرویز اقبال سے کافی متاثر تھے، اس لیے رسالے پر ہر ماہ اُن کی تصویر لگا دیتے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک تحریک ہی طلوع اسلام کے نام سے شروع کر دی۔ یہ رسالہ ابھی ادارہ طلوع اسلام کی طرف سے شائع ہوتا ہے۔
اس کے بعد رسالے کی ذمہ داری غلام احمد پرویز نے سنبھال لی<ref>{{Cite web |url=http://www.tolueislam.com/Urdu/urdu.htm |title=آرکائیو کاپی |access-date=2013-09-02 |archive-date=2010-02-08 |archive-url=https://web.archive.org/web/20100208215843/http://www.tolueislam.com/Urdu/urdu.htm |url-status=dead }}</ref>.جو اس کے پہلے اس کے لیے کافی مضامین لکھ چکے تھے۔ غلام احمد پرویز اقبال سے کافی متاثر تھے، اس لیے رسالے پر ہر ماہ اُن کی تصویر لگا دیتے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک تحریک ہی طلوع اسلام کے نام سے شروع کر دی۔ یہ رسالہ ابھی ادارہ طلوع اسلام کی طرف سے شائع ہوتا ہے۔
1955 میں غلام احمد پرویز اسسٹنٹ سیکریٹری کے طور پر ریٹائرمنٹ لے لی تا کہ دینی کام پر زیادہ توجہ دیں اور طلوع اسلام کے نام سے ہی ادارہ بنا کر کام شروع کر دیا۔
1955 میں غلام احمد پرویز اسسٹنٹ سیکریٹری کے طور پر ریٹائرمنٹ لے لی تا کہ دینی کام پر زیادہ توجہ دیں اور طلوع اسلام کے نام سے ہی ادارہ بنا کر کام شروع کر دیا۔



نسخہ بمطابق 17:26، 30 دسمبر 2020ء

غلام احمد پرویز
 

معلومات شخصیت
پیدائش 9 جولا‎ئی 1903ء [1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بٹالا [1]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 24 فروری 1985ء (82 سال)[4][3]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور [4]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
مکتب فکر قرآنیت
عملی زندگی
مادر علمی پنجاب یونیورسٹی [5]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ الٰہیات دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو [6]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر محمد اقبال [7]،  سر سید احمد خان [8]  ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

علامہ غلام احمد پرویز (پیدائش: 9 جولائی 1903ء– وفات: 24 فروری 1985ء) مشہور عالم دین تھے۔ اُنہوں نے اپنی فکر کی اساس قرآن کریم پر رکھی۔پرویز نے کبھی بھی اسلامی شعاٸر کی اداٸیگی کرنے سے روکنے یا منع کرنے کے لٸے اپنی کسی کتاب میں نہیں لکھا۔ یہ ان پر بہتان لگایا جاتا رہا ہے ۔ خود بھی شعاٸر اسلام کی سختی سے پابندی کرتے تھے ۔ فرقہ واریت کے شدید مخالف اور قرآن کریم کو حتمی سند مانتے تھے۔ قرآن کریم میں لفظ "صلاۃ" کا معنی "نماز" کی بجائے "معاشرہ" مانتے تھے

تعارف

بیسویں صدی کے ایک ممتاز سکالر تھے جنہوں نے اپنی فکر کی بنیاد قرآنِ کریم پر رکھی۔ غلام احمد پرویز دینی اساس سے متعلق قائدِ اعظم محمد علی جناح کے ذاتی مُشیر تھے۔ علامہ محمد اقبال کی خواہش اور قائدِ اعظم کے مشورہ سے انہوں نے ماہنامہ طلوعِ اِسلام کے دَورِ جدید کی بنیاد رکھی جو قیامِ پاکستان کے بعد ایک تحریک کی شکل اختیار کر گیا۔

پیدائش

غلام احمد پرویز 9 جولائی 1903 میں پنجاب کی بھارتی حصے میں ایک شہر بٹالہ ،ضلع گورداس پور میں پیدا ہوئے تھے۔

ابتدائی حالات

گورداس پوراُس وقت اسلامی تعلیم فلسفہ اور تہذیب کا ایک بہت اہم مرکز تھا جہاں پر ان کے دادا حکیم مولوی رحیم بخش حنفی مسلک کے ایک عالم اور سلسلہ چشتیہ نظامیہ کے ممتاز بزرگ تھے۔ غلام احمد پرویز نے بی اے تک تعلیم حاصل کی اور 1927ء میں وہ وسطی بھارت کی حکومت کے سیکرٹریٹ میں شامل ہوئے اور ابتدائی دور میں سیکشن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں کام کیا۔ اسی دور میں انہوں نے علامہ محمد اقبال سے ملاقات کی جو بعد میں مرشد اور مرید کا روپ دھار گئی۔ ان کو اسلم جے راج پوری کے تلمنذ ہونے کا بھی شرف حاصل ہوا ۔

طلوع اسلام

بہت عرصے سے علامہ اقبال کی خواہش تھی کہ مسلم لیگ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک رسالہ ہونا ضروری ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے دوست سید نذیر نیازی سے بات کی جو اُن کے پاس اکثر آتے تھے۔ انہوں نے علامہ اقبال کے کہنے پر طلوع اسلام رسالہ نکالا[9] جس کا نام اقبال کی ایک نظم طلوع اسلام پر رکھا گیا۔ اس کا پہلا ایڈیشن بھی اقبال کے ہی نام کیا گیا،
اس کے بعد رسالے کی ذمہ داری غلام احمد پرویز نے سنبھال لی[10].جو اس کے پہلے اس کے لیے کافی مضامین لکھ چکے تھے۔ غلام احمد پرویز اقبال سے کافی متاثر تھے، اس لیے رسالے پر ہر ماہ اُن کی تصویر لگا دیتے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک تحریک ہی طلوع اسلام کے نام سے شروع کر دی۔ یہ رسالہ ابھی ادارہ طلوع اسلام کی طرف سے شائع ہوتا ہے۔ 1955 میں غلام احمد پرویز اسسٹنٹ سیکریٹری کے طور پر ریٹائرمنٹ لے لی تا کہ دینی کام پر زیادہ توجہ دیں اور طلوع اسلام کے نام سے ہی ادارہ بنا کر کام شروع کر دیا۔

نظریات

  1. اسلام دین ہے مذہب نہیں۔ دین کے قیام کے لیے اپنی مملکت کا وجود اور قیام ضروری ہے۔ تحریکِ پاکستان میں اُن کی بھرپور شمولیت اِسی دینی فریضہ کی وجہ تھی۔
  2. اسلام مذہبی اور وہمی عقائد کا مذہب نہیں تھا ،بلکہ منظم مذہب کے ادارے کے لیے ایک چیلنج تھا۔ مزید یہ بھی کہا کہ تاریخ اسلام میں بادشاہوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے اسلام بدل دیا۔
  3. خارق عادت واقعات یعنی معجزے اور کرامت پر یقین نہیں کرتے تھے۔
  4. صرف انہی احادیث کو درست مانتے تھے جو قرآن کی تعلیمات کے مطابق ہوں۔ اُن احادیث کی نسبت رسولِ کریم صلى الله عليہ وسلم کی نسبت صحیح نہیں سمجھتے تھے جو قرآنِ کریم کے خلاف ہوں یا جن سے رسولِ اکرم صلى الله عليہ وسلم یا صحابہ کی شان پر اثر پڑتا ہو۔
  5. اللہ اور رسول کی تاویل حکومت وقت یا حاکم وقت سے کرتے تھے اور انہیں مجمع علیہ قوانین میں تبدیلی کا مجاز مانتے تھے۔ روایات کوصحابہ کے دور کی شریعت مانتے تھے جو ہمیشہ کے لیے قابل عمل نہیں بلکہ ہر دور کے لحاظ سے نئی شریعت بنانے کے قائل تھے۔
  6. جن آدم علیہ السلام کو جنت سے نکالا گیا اور جو نبی تھے اور جو بنی نوع انسان کے ابا ہیں تینوں کو تین مختلف مخلوقات یا اشیا مانتے تھے۔
  7. اراکینِ اِسلام یعنی نماز روزے حج زکوٰۃ کو دین کا حصہ تصور کرتے تھے اور اُن کو محض رسمی طور پر ادا کرنے کو کافی نہیں سمجھتے تھے۔

وفات

24 فروری 1985ء کو لاہور میں وفات پائی ۔

تصانیف

ان کی چند مشہور کتب درج ذیل ہیں:

  1. سلسلہ معارف القرآن (من و یزداں، ابلیس و آدم، جوئے نور، برقِ طور، شعلہ مستور، معراجِ اِنسانیت، مذاہبِ عالم کی آسمانی کتابیں)
  2. مفہوم القرآن‘ (تین جلدوں میں)
  3. مطالب الفرقان - قرآنِ کریم کی تفسیر خود قرآن سے
  4. مقامِ حدیث
  5. معراج انسانیت
  6. انسان نے کیا سوچا؟
  7. اسلام کیا ہے؟
  8. شعلہٴ مستور
  9. کتاب التقدیر
  10. شاہکار رسالت
  11. قتلِ مُرتد، غلام اور لونڈیاں، یتیم پوتے کی وَراثت
  12. قائدِ اعظم کے تصور کا پاکستان
  13. تصوف کی حقیقت - علامہ اقبال اور تصوف
  14. جہاد - قرآنِ کریم کی روشنی میں
  15. لغات القرآن
  16. تبویب القرآن
  17. طاہرہ کے نام خطوط
  18. ختمِ نبوت اور تحریکِ احمدیت
  19. سلیم کے نام خطوط
  20. اِبلیس و آدم

حوالہ جات

  1. ^ ا ب https://resurgentislam.com/wp-content/uploads/What-is-Islam-By-G.A-Parwez.pdf
  2. https://resurgentislam.com/wp-content/uploads/What-is-Islam-By-G.A-Parwez.pdfhttps://web.archive.org/web/20180318235408/http://tolueislam.org/g-a-parwez/ — سے آرکائیو اصل
  3. ^ ا ب Türkiye Diyanet Vakfı İslâm Ansiklopedisi
  4. ^ ا ب https://resurgentislam.com/wp-content/uploads/What-is-Islam-By-G.A-Parwez.pdf — صفحہ: 6
  5. https://www.dawn.com/news/1132974
  6. https://archive.org/details/ExpositionOfHolyQuranByGAPervaizPublishedByTolueislam/page/n5/mode/2up — صفحہ: ii
  7. https://escholarship.mcgill.ca/concern/file_sets/ns064935q?locale=en — صفحہ: 21
  8. https://archive.org/details/authorityofpasts0000mcdo — صفحہ: 35
  9. "آرکائیو کاپی"۔ 26 مئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 ستمبر 2013 
  10. "آرکائیو کاپی"۔ 08 فروری 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 ستمبر 2013 

بیرونی روابط

غلام احمد پرویز کی تصانیف

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔