دوست محمد کھوسہ
دوست محمد کھوسہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 اکتوبر 1973 (48 سال) بہادرگڑھ |
رہائش | ڈیرہ غازی خان |
شہریت | ![]() |
مذہب | اسلام |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ایچی سن کالج بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم ![]() |
دوست محمد کھوسہ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ کے کارکن ہیں۔ سردار دوست محمد کھوسہ سابق گورنر پنجاب و سابق سنیٹر سردار ذو الفقار خان کھوسہ کے چھوٹے بیٹے ہیں مشہور ادکارہ ماڈل سپنا کیس میں بھی شامل تفتیش رہے جس کے باعث میاں برادران آپ سے ناراض ہو گئے سردار دوست محمد نے میاں برادران کے خلاف کئی مرتبہ میڈیا پر بیانات بھی دیے ہیں سردار ذو الفقار کھوسہ کے تین بیٹے ہیں جن میں حسام کھوسہ، سیف کھوسہ، دوست محمد کھوسہ شامل ہیں سردار ذو الفقار کھوسہ کی کوٹھی پر 2012 میں خود کش حملہ بھی ہوا جس میں 200 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی زندگی[ترمیم]
محمد کھوسہ نے اپنی ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی۔ بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی سے گریجوایشن کی۔ وہ بلوچی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور سردار ذو الفقار کھوسہ کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔
سیاسی زندگی[ترمیم]
1999ء میں اپنے والد کی چھوڑی ہوئی نشست پر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔گزشتہ آٹھ سالوں سے وہ مسلم لیگ ن کے ڈیرہ غازی خان کے صدر بھی رہے۔2007-2008 تک تین ماہ وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھی رہے۔