سائشا سیگل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سایشا سیگل
سایشا سیگل شیوے فِلم کے ٹریلر کے لانچ کرنے کے دوران اِںدور میں
سایشا سیگل شیوے فِلم کے ٹریلر کے لانچ کرنے کے دوران اِںدور میں

معلومات شخصیت
قومیت بھارتی
شریک حیات آریا (m. 2019)
والدین سمیت سیگل
شاہین بانو
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ
دور فعالیت 2015 تا حال
ویب سائٹ
ویب سائٹ sayyeshaa.com

'سائشا سیگل (سایشا سہگل)، [1] [2] سائیںشا کے نام سے معروف ، ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جو زیادہ تر تمل فلموں میں نظر آتی ہیں ، انہوں نے ہندی اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ [3] [4] تیلگو فلم ' اکھل (2015) میں کام کرنے کے بعد ، انہوں نے اجے دیوگن کی شیوائے (2016) ، [5] [6] اور تمل زبان کی فلم ونامگن (2017) سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

سائشا سیگل کا جنم 21 اگست 1997ء کو ممبئی مہاراشٹر میں ہوا، [7] سائشا اداکارہ سمیت سیگل اور شاہین بانو کی بیٹی ہیں۔ [8] وہ لیجنڈی اداکار اور کنگ آف ٹریجڈی دلیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو کے بھائی سلطان احمد کی نواسی ہیں۔دلیپ کماراورسائرہ بانو کی کوئی اولاد نہیں ہے اس لیے سائشا سیہگل کو ہی ان کی نواسی قرار دیا جاتا ہے۔ [1] سائشا نے ابتدائی تعلیم انگلینڈ میں گریڈ 5 تک حاصل کی جس کے بعد انہوں نے ممبئی کے ایکول مونڈئیل ورلڈ اسکول سے گریڈ 12 تک کی تعیلم مکمل کی۔ سائشا اسکول میں ہمیشہ ایک بہت ہی ذہین لڑکی رہی ہے انہوں نے اپنے تعلیمی سالوں میں 90٪ سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ سائشا بچپن سے موسیقی اور رقص کی طرف راغب ہوئیں۔ انہوں نے 10 سال کی عمر میں ہی لاطینی امریکی طرز کے رقص میں لندن میں رقص کی باضابطہ تربیت لی۔ تقص کی مزید تعلیم اور بھرپور تربیت حاصل کرنے کے لیے ریو ڈی جنیرو اور جنوبی افریقہ کا سفر کیا، سائیشاء نے اوڈیسی ، کتھک ، بیلی ڈانسنگ اور ہپ ہاپ بھی سیکھا ہے .ان کا خیال ہے کہ سیکھنا کسی فرد کی زندگی کا ایک جاری عمل ہے اور کوئی یہ کبھی نہیں کہہ سکتا کہ فرد پوری طرح سے تربیت یافتہ ہے یا اس کی تکمیل ہوتی ہے۔ [9]

10 مارچ 2019 کو ، انہوں نے اپنی فلم گجنی کانت کے ساتھی اداکار جمشید سیتھیرا کتھ جنہیں تمل فلم انڈسٹری میں آریا کے نام سے جانا جاتا ہے، سے شادی کی۔ [10] [11]


کیریئر[ترمیم]

سائشا نے تیلگو فلم اکھل (2015) سے سنیما انڈسٹری میں قدم رکھا ۔ انہوں نے اپنی دوسری فلم شیوے میں اجے دیوگن کے ساتھ کام کرکے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ [12] جون 2017 میں ان کی فلم وانامگن سینما گھروں کی زینت بنی، اس فلم سے انہوں نے تمل انڈسٹری مٰں قدم جمائے ۔ [13] [14] اس کے بعد وہ یکے بعد دیگرے تمل زبان کی فلموں میں آکر تمل انڈسٹری کا اہم حصہ بن گئیں۔ 2018 میں، انہوں نے اداکار کارتھی کے ساتھ تمل فلم کڈھائیکٹی سنگھم اور اداکار وجے سیتوپتی کے ساتھ جنگا اور اداکار آریاکے ساتھ گجھنی کانت اور 2019ء میں اداکار آریا اور سوریا کے ساتھ کاپپان فلم میں کام کیا ۔

Films that have not yet been released ان فلموں کی نمائندگی کرتا ہے جو ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی ہیں
سال عنوان کردار زبان نوٹ
2015 اخیل دیویا تیلگو پہلی تیلگو فلم
2016 شیوے انوشکا ہندی پہلی ہندی فلم
2017 وانامگن کاویہ تمل پہلی تمل فلم
2018 کڈیکٹیٹی سنگم کنونوکینیال عرف انیا
2018 جنگا یزینی
2018 گجنی کانت وندھانا
2019 واچ مین خود
2019 کاپپان انجلی
2019 ٹیڈی dagger اعلان ہوگا Filming
2019 یووراتھنا dagger اعلان ہوگا Kannada Debut Kannada film, filming[15]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Saira Banu's grand niece Sayyeshaa Saigal All Set For Telugu Debut"۔ www.news18.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2015۔
  2. "Arya to marry Sayesha Saigal in March"۔ The Week۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 31, 2019۔
  3. "About Sayyeshaa"۔ www.sayyeshaa.com (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 12 اپریل 2017 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-09۔
  4. "I Didn't Get This Film For My Family Connections"۔ mumbaimirror.indiatimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2018۔
  5. "Sayyeshaa goes on learning spree with Ajay Devgn starrer Shivaay"۔ indianexpress.com۔ 30 مئی 2016۔ مورخہ 12 جون 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2018۔
  6. "Ajay Devgn's discovery Sayyeshaa is turning heads - Times of India"۔ مورخہ 27 مئی 2016 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2016۔
  7. Sayesha Saigal۔ "About Sayyeshaa"۔ Sayyeshaa۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 اپریل 2015۔
  8. "SHIVAAY' ACTRESS SAYYESHAA IS THE GRAND NIECE OF SAIRA BANU"۔ filmydost.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 جولا‎ئی 2018۔
  9. Sayesha Saigal۔ "About Sayyeshaa"۔ Sayyeshaa۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 اپریل 2015۔
  10. Arya (13 فروری 2019)۔ "Happy Valentines Day #Blessed @sayyeshaapic.twitter.com/WjRgOGssZr"۔ twitter.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2019۔
  11. "Dilip Kumar's grandniece marries Tamil star"۔ Rediff۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2019۔
  12. "Sayyeshaa to debut in Ajay Devgn's Shivay"۔ 24 اکتوبر 2014۔ مورخہ 19 نومبر 2015 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 نومبر 2015۔
  13. "Vanamagan Tamil Movie, Wiki, Story, Review, Release Date, Trailers - Filmibeat"۔ FilmiBeat۔ مورخہ 24 جون 2017 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-20۔
  14. "Sayyeshaa Tamil Movie, Wiki, Story, Review, Release Date, Trailers - Celebhdwall"۔ Retrieved 2017-06-20۔ مورخہ 21 اگست 2017 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  15. "Puneeth Rajkumar has a special guest on the set of Yuvarathnaa - Times of India"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2019۔

بیرونی روابط[ترمیم]