مندرجات کا رخ کریں

سموٹ یونین کونسل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سموٹ
یونین کونسل
ملک پاکستان
صوبہپنجاب
ضلعراولپنڈی
تحصیلکلر سیداں
صدر مقامسموٹ
قصبہ1
گاؤں31
حکومت
  چیئرمینراجا علی اصغر
  وائس چیئرمینراجا عرفان الحق ( ایڈووکیٹ )
منطقۂ وقتپی ایس ٹی (UTC+5)
  گرما (گرمائی وقت)پی ڈی ٹی (UTC+6)
ٹیلی فون کوڈ051

سموٹ یونین کونسل(Samote Union Council) تحصیل کلر سیداں ​​، ضلع راولپنڈی، پنجاب، پاکستان کی یونین کونسل ہے .سموٹ اس کا صدر مقام ہے۔ 1 جولائی 2004ء میں سموٹ یونین کونسل تحصیل کلر سیداں کی 26ویں ​​یونین کونسل بن گی، پہلے یہ ضلع راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے یونین کونسل تھی۔ یونین کونسل سموٹ رقبہ کے لحاظ سے بہت بڑی یونین کونسل ہیں۔ اس کی آبادی 1998ء کی مردم شماری میں بارہ ہزار کے لگ بھک تھی مگر موجودہ آبادی بیس ہزار کے قریب ہے۔ اس کا مغر ب یونین کونسل بیول (تحصیل گوجر خان)اور یونین کونسل چوآخالصہ مشرق آزاد کشمیر جنوب یونین کونسل منیاندہ اورشمال یونین کونسل تھاتھی(تحصیل گوجر خان) اور یونین کونسل اسلام پورہ جبر (تحصیل گوجر خان)کے ساتھ لگتا ہیں اس کا زیادہ حصہ پہاڑی اور پسماند ہے دادا امیر حیدر(مرحوم) سابق ایم پی اے چودھری محمد خالد،سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان ،سابق جج ہائی کورٹ چودھری طارق محمود سابق ممبر ضلع کونسل و پی پی پی راولپنڈی کے صدر چودھری سلطان محمود (مرحوم) ،سابق چیئرمین مرکز کلرسیداں چودھری اکرم (مرحوم) کا تعلق بھی اس یونین کونسل سے ہے اب مسلم لیک ن کے سرگرم رکن چودھری جمیل اکرم کا تعلق بھی ایسی یونین کونسل سے ہے۔ چودھری محمد خالد مرحوم پی پی پی کے ٹکٹ پر ایک بار ممبر ضلع کونسل اور تین با ر رکن پنجاب اسمبلی اور کرنل شبیر اعوان ایک بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ چودھری محمد خالد نے علاقہ میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے رہی سہی کثیر کرنل شبیر اعوان نے پوری کر دی اس کے باوجود بے شمار ترقیاتی کام باقی ہیں۔ اس میں ایک بنیادی مرکز صحت سموٹ میں ہے جس کے لیے صوبیدار امانت حسین (مرحوم) نے جگہ واقف کی ہے اور دو ڈسپنسریاں ایک ولایت آ باد اور دوسری کاہلیاں سلیاں میں ہیں مگر ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی اسامیان کافی عرصہ سے خالی ہیں۔ دو بوائے ہائر سکینڈی اسکول اور دو گرلز سیکنڈی اسکول سموٹ اور کاہلیاں سیالیاں میں ہیں۔ ایک بوائے مڈل اور دو گرلز مڈل اسکول بوائے دانگلی گرلز ولایت آباد اور ڈھوک بابا فیض بخش میں ہیں۔ پرائمری بڑوٹہ،تینام سیداں،چکیال ہردو،بالماہ،ڈھوک امیر بخش سموٹ،حیال پنڈوڑہ ،حیال میرگالہ سنگریلہ،سلیاں عمرخان،چامکھ،پلاں ملہ خان،نڑاٹی،معلوک میں ہیں۔ اور ٹیچروں کی کمی ہیں اس کے گیارہ موضع دو پٹوار سرکل ہیں سموٹ، کاہلیاں دھنموہا،سلیاں عمر خان،پنڈوڑہ ہردو،بڑوٹہ،داؤد شاہ حقانی،پلال ملہ خان،حیال میرگالہ،بالماہ،چکیال ہردو،شاہ خاکی ہیں۔ اس کا دفتر سموٹ میں ہے جس کے لیے چودھری محمد اکرم نے جگہ واقف کی ہے۔ سموٹ میں حیوانیات کا ہسپتال ہے،پولیس چوکی بھی سموٹ میں ہے پنجاب ہائی وے پیٹرونگ پولیں کا آفس بھی ولایت آباد میں ہے محکمہ جنگلات کا آفس کھیری بنگلہ میں موجود ہے۔ اس یونین کونسل کے پہلے چیئرمین چودھری میرداد (مرحوم) تھے 1979ء کے بلدیاتی الیکشن میں چودھری محمدشریف بھٹو چیئرمین اور حاجی محمد حسین وائس چیرمین تھے۔1983ء کے الیکشن میں چودھری محمد اکرم (مرحوم) چیئرمین اور چودھری عابد خان وائس چیئرمین تھے۔ 1987ءکے الیکشن میں چودھری محمد شریف بھٹو چیئرمین اور چودھری محمد اکسن وائس چیرمین تھے 1992ء کے الیکشن میں چودھری محمد یعقوب چیئرمین اور چودھری محمد شریف وائس چیئرمین تھے۔1998ء میں سموٹ یونین کونسل سے پیرسید شبیر حسین شاہ ممبر ضلع کونسل نامزد ہوئے 2001ء مشرف دور میں چودھری محمد ایوب ناظم اور چودھری محمد الطاف نائب ناظم نامزد ہوئے،2005ء کے الیکشن میں ایک بار چودھری محمد ایوب ناظم اور ان کے ساتھ چودھری بابر ضمیر(عباس) نائب ناظم منتخب ہوئے اور 2015ء کے الیکشن میں راجا علی اصغر چیئرمین اور راجا عرفان الحق ایڈووکیٹ وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

قابل ذکر لوگوں

[ترمیم]

دادا امیر حیدر خان(مرحوم)

  • 2 چودھری سلطان محمود (مرحوم)
  • 3 چودھری محمد خالد (مرحوم)
  • 4 چودھری میرداد (مرحوم)
  • 5چودھری اکرم (مرحوم)
  • 6 حاجی صابر حسین (مرحوم)
  • 7صوبیدار امانت حسین (مرحوم)
  • 8 کرنل شبیر اعوان
  • 9 چودھری طارق محمود
  • 10 چودھری محمدشریف بھٹو
  • 11 حاجی محمد حسین
  • 12 چودھری عابد خان
  • 13 چودھری محمد اکسن
  • 14 چودھری محمد یعقوب
  • 15 پیرسید شبیر حسین شاہ
  • 16 چودھری محمد ایوب
  • 17 چودھری محمد الطاف
  • 18 چودھری بابر ضمیر
  • 19 راجا علی اصغر
  • 20 راجا عرفان الحق
  • 21 چودھری جمیل
  • 22 چودھری ظہیر محمود

سیاحوں کی توجہ کے مقامات

[ترمیم]

یونین کونسل سموٹ کے مواضعات

[ترمیم]
  • سموٹ
  • سیائلی عمر خان
  • دھمنوہا
  • ،دان گلی
  • شاہ خاکی
  • داؤد شاہ حقانی
  • بالیماں
  • پنڈوڑہ ہردو
  • بروٹہ
  • کاہلیاں
  • ہردو چکیال

سموٹ یونین کونسل کے گاؤں

[ترمیم]
  • سموٹ(قصبہ)
  • .دھان گلی
  • سنبل
  • بلیماہ
  • شاہ خاکی
  • سیالہاں
  • پنڈوڑہ ہردو
  • بروٹہ
  • حیال میرگالہ
  • حیال پنڈوڑہ
  • پاٹا
  • ڈھوک فیض بخش
  • ولایت آباد
  • کاہلیاں
  • تینام سیداں
  • ہردو چکیال
  • ڈھوک امیر بخش
  • سنگریلہ
  • عمرخان
  • چامکھ
  • پلاں ملہ خان
  • نڑاٹی
  • معلوک
  • داؤد شاہ حقانی
  • کھلوٹ
  • موھڑہ ادڑیاں
  • ڈھیری*تھلہ
  • ڈھیری سیداں
  • کنڈ*جھاڑی
  • کھوئ لس
  • پھٹھ
  • مجھاڑ

تحصیل کلر سیداں کی دیگر یونین کونسلیں

[ترمیم]
  • [[کلر سیداں|میونسپل کمیٹی کلر سیداں
یوسی نمبریونین کونسلہیڈکوارٹرایریاآبادی
یوسی24 نلہ مسلماناں نلہ مسلماناں 00,00 00,00
یوسی25 منیاندہ منیاندہ 00,00 00,00
یوسی26 سموٹ سموٹ 00,00 20,000
یوسی27 چوآ خالصہ چوآ خالصہ 00,00 00,00
یوسی28 کنوہا کنوہا 00,00 00,00
یوسی29 نامعلوم نامعلوم 00,00 00,00
یوسی30 نامعلوم نامعلوم 00,00 00,00
یوسی31 گف گف 00,00 00,00
یوسی32 غازن آباد غازن آباد 00,00 00,00
یوسی33 بشندوٹ بشندوٹ 00,00 00,00
یوسی00 سکوٹ سکوٹ 00,00 00,00
یوسی00 دوبیرن کلاں دوبیرن کلاں 00,00 00,00
یوسی00 بھلاکھر بھلاکھر 00,00 00,00
یوسی00 ساگری ساگری 00,00 00,00
یوسی00 لودھرہ لودھرہ 00,00 00,00
یوسی00 مغل مغل 00,00 00,00
یوسی00 دکھالی دکھالی 00,00 00,00
یوسی00 دھمالی دھمالی 00,00 00,00
یوسی42 درکالی معموری درکالی معموری 00,00 00,00
یوسی76 ٹکال ٹکال 00,00 00,00

حوالہ جات

[ترمیم]