شاہ سلیمان نوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کام جاری

شاہ سلیمان نوری
 

معلومات شخصیت
پیدائش 7 جولا‎ئی 1508ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بھلوال   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 فروری 1604ء (96 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بھلوال   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت دہلی (7 جولا‎ئی 1508–21 اپریل 1526)
مغلیہ سلطنت (21 اپریل 1526–27 فروری 1604)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ صوفی ،  عالم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان فارسی ،  پنجابی ،  عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شاہ سلیمان نوری (پیدائش: 7 جولائی 1508ء – وفات: 27 فروری 1604ء) سلسلہ قادریہ سے تعلق رکھنے والی صوفی بزرگ اور عالم تھے۔ آپ کی وجہ شہرت آپ کے شاگرد رشید نوشہ گنج بخش ہیں۔امتدادِ زمانہ سے آپ کا کوئی بھی تصنیفی شاہکار بصورتِ کتاب موجود نہیں ہے۔

سوانح[ترمیم]

نام و  القاب[ترمیم]

آپ کا نام سلیمان ہے جبکہ آپ اپنے مختلف القاب کی نسبت سے مشہو ر ہیں ، جن میں ’’سخی بادشاہ، سخی پیر، نوری، حضوری، شیخ صاحب، شاہِ شاہان‘‘ شامل ہیں۔

خاندان[ترمیم]

آپ کے والد بزرگوار شیخ عبد اللہ تھے جو میاں منگو صاحب کے نام سے مشہور تھے۔آپ کی والدہ محترمہ کا نام مائی بھاگ بھری تھا۔

نسب[ترمیم]

آپ خاندانی اعتبار سے قریشی النسل ہیں۔نسب یوں ہے: سلیمان بن عبد اللہ (منگو صاحب) ابن جلال الدین ابن شمس الدین بن محمد مراد بن محمد صالح بن شیخ حسین بن عبد الخالق بن خدایار بن سلطان علی بن عون بن قاسم بن اسمٰعیل بن مظہر بن آدم بن عبد الشکور بن عبد العلی بن مطرف بن خزیمہ بن خادم بن مطرف بن عبد الرحیم بن عبد الرحمٰن بن عیار (صحابی) بن اسد بن مطلب بن عبدالعزیٰ بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب القرشی۔

پیدائش[ترمیم]

شاہ سلیمان کی ولادت بروز جمعہ 8 ربیع الاول 914ھ مطابق 7 جولائی 1508ء کو پرانا بھلوال میں ہوئی۔

وفات[ترمیم]

آپ کی وفات بروز شبِ جمعہ 27 رمضان المبارک 1012ھ مطابق 27 فروری 1604ء کو پرانا بھلوال میں ہوئی۔ آپ کی تدفین بھی اُسی مقام پر کی گئی جہاں آپ کی خانقاہ موجود تھی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]