عبد الحمید خان بھاشانی
مولانا عبدالحمید خان بھاشانی | |
|---|---|
মাওলানা আব্দুল হামিদ খান ভাসানী | |
| ذاتی تفصیلات | |
| پیدائش | 12 دسمبر 1880ء |
| وفات | 17 نومبر 1976ء (عمر: 95 سال) |
| جائے تدفین | سنتوش، بنگلہ دیش، تنگیل، بنگلہ دیش |
| والدین | حاجی شرافت علی خان (والد) موجی رون بی بی (والدہ) |
عبد الحمید خان بھاشانی۔ برصغیر کے ممتاز سیاست دان۔ سراج گنج ضلع پٹنہ ’’بہار، بھارت‘‘ میں پیدا ہوئے۔ 12 سال کی عمر میں مشرقی بنگال کے علاوہ تانگیل میں سکونت اختیار کی۔ کچھ عرصہ بعد آسام منتقل ہو گئے اور جدوجہد آزادی میں سرگرم حصہ لینا شروع کیا۔ 1919ء میں تحریک خلافت میں شامل ہو گئے اور 18 ماہ قید و بند میں گزارے۔
شروع میں مولانا کی ہمدردیاں کانگرس کے ساتھ تھیں لیکن جلد ہی کانگریسی لیڈروں سے مایوس ہو گئے اور مسلم لیگ کے مطالبۂ پاکستان کی پرجوش حمایت کرنے لگے۔ پاکستان کے قیام کے وقت آسام مسلم لیگ کے صدر تھے۔ انھی کی کوششوں سے آسام کے ضلع سلہٹ ’’جہاں مسلمانوں کی اکثریت تھی‘‘ کے مسلمانوں نے 1947ء کے ریفرنڈم میں پاکستان میں شمولیت کے حق میں ووٹ دیا۔
قیام پاکستان کے بعد مولانا نے لیگی لیڈروں سے بد دل ہو کرعوامی لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ 1949ء میں عوامی لیگ سے بھی علاحدہ ہو گئے اور اپنی ایک جماعت نیشنل عوامی پارٹی قائم کی۔ 1970ء میں مشرقی پاکستان کے علیحدگی پسندوں کے ساتھ مل گئے اور بنگلہ دیش کی تشکیل میں شیخ مجیب الرحمن کی بھرپور مدد کی۔ مشرقی پاکستان میں باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کے نتیجے میں باغیوں کا جو پہلا جتھا فرار ہو کر بھارت پہنچا اس میں بھاشانی بھی شامل تھے۔ سقوط ڈھاکہ کے بعد واپس آ گئے اور ملکی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔ اکتوبر 1976ء میں پیرانہ سالی کے سبب عملی سیاست سے کنارہ کش ہو گئے۔ شعلہ نفس اور سیماب طبع بزرگ تھے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- نامعلوم پیرامیٹرز استعمال کرنے والے صفحات
- آل انڈیا مسلم لیگ کے اراکین
- اسلامی اشتراکیت پسند
- انیسویں صدی کی بنگالی شخصیات
- بنگالی شخصیات
- بنگالی مسلمان
- بنگلہ دیش عوامی لیگ کے سیاست دان
- بنگلہ دیشی علماء
- بنگلہ دیشی مسلم
- بیسویں صدی کی بنگالی شخصیات
- پاکستانی ارکان قومی اسمبلی 1955ء تا 1958ء
- تاریخ بنگلہ دیش
- تحریک پاکستان کے بنگال سے کارکنان
- دار العلوم دیوبند کے فضلا
- ڈھاکہ کی شخصیات
- سنی مسلم شخصیات
- ضلع تنگیل کی شخصیات
- ضلع سراج گنج کی شخصیات
- عوامی لیگ کے صدور
- نیشنل عوامی پارٹی کے سیاست دان
- ہندوستانی سیاستدان
- 1880ء کی پیدائشیں
- 1976ء کی وفیات
- بنگلہ دیشی سنی مسلم