علاء الدین خلجی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(علاؤ الدین خلجی سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
علاء الدین خلجی
Portrait of Sultan 'Ala-ud-Din, Padshah of Delhi.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1266  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 4 جنوری 1316 (49–50 سال)  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی  ویکی ڈیٹا پر مقام وفات (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجۂ وفات ورم  ویکی ڈیٹا پر وجۂ وفات (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن دہلی  ویکی ڈیٹا پر مقام دفن (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ ملکہ جہاں  ویکی ڈیٹا پر شریک حیات (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد قطب الدین مبارک شاہ، شہاب الدین خلجی  ویکی ڈیٹا پر اولاد (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان خلجی خاندان  ویکی ڈیٹا پر خاندان (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
سلطان   ویکی ڈیٹا پر منصب (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دفتر میں
19 جولا‎ئی 1296  – 4 جنوری 1316 
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان، سلطان  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

علاء الدین خلجی کا پیدائشی نام علی گرشاسپ خلجی تھا اور وہ ہندوستان میں خلجی خاندان کے دوسرے سلطان تھے۔ وہ خلجی خاندان کے سب سے طاقتور سلطان تھے۔

علاء الدین خلجی کے زمانے میں منگولوں کے حملے کا شدید خطرہ تھا اور اس وجہ سے علاء الدین خلجی کو ایک بڑی فوج کی اشد ضرورت تھی۔ فوجی اخراجات کو قابو میں رکھنے کے لیے اس نے بازار میں ہر چیز کی قیمت مقرر کر دی اور اور اس پر سختی سے عمل کروایا۔ اس زمانے کے روپے کو تنکہ کہتے تھے اور وزن کے اعتبار سے ایک تنکہ ایک روپے کے بالکل برابر ہوتا تھا یعنی 96 رتی کا ہوتا تھا۔ ایک تنکہ تانبے کے بنے 50 جتال کے برابر ہوتا تھا۔ روزمرہ استعمال کی چیزیں سستی ہونے سے لوگ خوشحال ہو گئے اور علاء الدین خلجی کے مرنے کے بعد بھی عرصہ تک اس کے عہد کو یاد کیا کرتے تھے۔ علاء الدین خلجی نے دلال (middle man) کا کردار بالکل ختم کر دیا تھا اور ذخیرہ اندوزی کی سخت ترین سزا مقرر کی تھی۔ جاسوسی کاایک ایسا نظام مرتب کیا تھا کہ بادشاہ کو منڈی کی خبریں براہ راست پہنچائی جاتی تھیں۔

شے قیمت
گندم دیڑھ روپے میں دس من
جو ایک روپیے میں ساڑھے بارہ من
چنا ایک روپے میں دس من
چاول ایک روپے میں دس من
ماش ایک روپے میں دس من
دالیں ایک روپے میں دس من
چینی ایک روپے میں 38.5سیر
گڑ ایک روپے میں 166 سیر
گھی/مکھن ایک روپے میں 125 سیر
تل ایک روپے میں 150 سیر
عمدہ سوتی کپڑا ایک روپے میں 20 گز
کھدر کپڑا ایک روپے میں 40 گز
چادر ایک روپے میں پانچ
بہترین گھوڑا 100 سے 120 روپے تک
درمیانی گھوڑا 80 سے 90 روپے تک
عام گھوڑا 65 سے 70 روپے تک
گھوڑے کا بچہ 10 سے 25 روپے تک
عمدہ بیل 4 سے 5 روپے تک
گائے گوشت کے لیے 1.5 سے 2 روپے تک
دودھ دینے والی گائے 3 سے 4 روپے
بھینسا گوشت کے لیے 5 سے 6 روپے
بھینس دودھ دینے والی 10 سے 12 روپے
بکری روپے میں چار سے پانچ تک
کنیز۔ کام کرنے والی 5 سے 12 روپے
خوش شکل کنیز 20 سے 40 روپے
غلام لڑکا 20 سے 30 روپے

[1]

نگار خانہ[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالے[ترمیم]