محمد شبیر اعوان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد شبیر اعوان
معلومات شخصیت
پیدائش 11 مئی 1952ء (72 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سموٹ یونین کونسل   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد شبیر اعوان ، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 2008 سے 2013 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے تھے [1]

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد شبیر اعوان 11 مئی 1952 کو ضلع راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے گاؤں سمبل، یوسی سموٹ میں پیدا ہوئے، انھوں نے بلوچستان یونیورسٹی ، کوئٹہ سے گریجویشن کیا۔ وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج ، کوئٹہ کے گریجویٹ بھی ہیں اور 1986 میں جنگی علوم میں بی ایس سی (آنرز) کی ڈگری حاصل کی۔

سرکاری ملازمت[ترمیم]

لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد شبیر اعوان نے 1972 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ 1999 میں پاک فوج سے لیفٹیننٹ کرنل کے طور پر ریٹائر ہوئے اور ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ [2]

سیاسی کیریئر[ترمیم]

وہ 2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ PP-2 سے پی پی پی پی کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ [3] انھوں نے 32,816 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) [4] کے امیدوار راجہ محمد علی کو شکست دی۔ عام انتخابات 2013 میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد شبیر اعوان پی پی پی پی کی جانب سے حلقہ پی پی 2 سے صوبائی اسمبلی پنجاب کے امیدوار تھے لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔ انھوں نے 15,868 ووٹ حاصل کیے اور وہ نشست مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد علی سے ہار گئے۔ [5] لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد شبیر اعوان نے 19 دسمبر 2013 کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی [6]

حوالہ جات[ترمیم]