مشتاق احمد يوسفی
مشتاق احمد یوسفی | |
---|---|
![]() |
|
پیدائش | مشتاق احمد یوسفی 4 ستمبر 1921ء ٹونک راجھستان، بھارت |
پیشہ | بینکاری، اور مزاح نگاری |
قومیت | ![]() |
نسل | راجھستانی |
تعلیم | ایم اے فلسفہ ـ ایل ایل بی |
مادر علمی | علی گڑھ مسلم یونیورسٹی |
دور | 1961 تا حال |
اصناف | مزاح نگاری |
نمایاں کام | خاکم بدہن، زرگزشت آب گم، چراغ تلے، شامِ شعرِ یاراں |
اہم اعزازات | کمالِ فن ایوارڈ، آدم جی ایوارڈ، بابائے اردو مولوی عبدالحق ایوارڈ، ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز حکومتِ پاکستان |
مشتاق احمد یوسفی, ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز، ڈی لٹ (اعزازی) کا شمار اردو زبان کے عظیم ترین مزاح نگاروں میں ہوتا ہے۔
ابتدائی حالات[ترمیم]
مشتاق احمد یوسفی کی پیدائش 4 ستمبر، 1921ء ریاست ٹونک، راجھستان، ہندوستان میں ہوئی۔ آپ نے ابتدائی تعلیم راجپوتانہ، ایم-اے (فلسفہ) آگرہ یونیورسٹی، ایل ایل بی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (AMU) سے حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد کراچی تشریف لے آئے اور مسلم کمرشل بینک میں ملازمت اختیار کی۔
عملی زندگی[ترمیم]
مشتاق احمد یوسفی ایک بلند پایہ طنز و مزاح نگار ہیں۔ 1950 میں مسلم کمرشل بینک میں تعینات ہوئے اور ڈپٹی جنرل منیجر کے عہدے تک پہنچے۔ 1965 میں الائیڈ بینک بطور مینیجنگ ڈائریکٹر جوائن کیا۔ 1974 میں یونائیٹڈ بینک کے صدر بنے۔ 1977 میں پاکستان بینکنگ کونسل کے چیئرمین بنے۔
علمی خدمات[ترمیم]
اب تک ان کی پانچ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔
اعزازات[ترمیم]
آپ کی ادبی خدمات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے 1999ء میں ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز کے تمغوں سے نوازا۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ بی بی سی اردو، مشتاق احمد یوسفی کی نئی کتاب کی تقریب رونمائی ساتویں اردو عالمی کانفرس، کراچی میں۔16 اکتوبر 2014 ء
بیرونی روابط[ترمیم]
http://ghubar-e-khater.blogspot.com/2009/04/blog-post_26.html
- 4 ستمبر کی پیدائشیں
- 1921ء کی پیدائشیں
- مشتاق احمد يوسفی
- 1923ء کی پیدائشیں
- اردو غیر افسانوی مصنفین
- اردو محققین
- اردو مزاح نگار
- بقید حیات شخصیات
- پاکستانی ماہر لسانیات
- پاکستانی مزاح نگار
- پاکستانی مصنفین
- جامعہ علی گڑھ کے سابقہ طالب علم
- راجستھانی نژاد پاکستانی شخصیات
- ستارۂ امتیاز وصول کنندگان
- کراچی کی شخصیات
- کراچی کے مصنفین
- ہلال امتیاز وصول کنندگان