مقری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مقری
معلومات شخصیت
پیدائش 5 جنوری 1922(1922-01-05)
علی باغ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 4 ستمبر 2000(2000-90-40) (عمر  78 سال)
ممبئی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
وجۂ وفات دورۂ قلب  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وجۂ وفات (P509) ویکی ڈیٹا پر
طرز وفات طبعی موت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں طرزِ موت (P1196) ویکی ڈیٹا پر
رہائش ممبئی، بھارت
شہریت Flag of India.svg بھارت
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ اداکار
پیشہ ورانہ زبان ہندی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
دور فعالیت 1945–1994
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

مقری (محمد عمر مقری): پیدائش 5 جنوری 1922ء، بالی وڈ ہندی فلموں میں بہت چھوٹے قد کے معروف مزاحیہ اداکار ،۔[1] دلیپ کمار کے ہم جماعت ،[2] فلم ’امر اکبر انتھونی ‘ میں گیت طیب علی پیار کا دشمن ہائے ہائے اور فلم شرابی کا ڈائیلاگ مونچھیں ہوں تو نتھو لال جی کے جیسی ان کی پہچان بنا۔ مدر انڈیا، پڑوسن، اناڑی، چوری چوری، برسات، انورادھا، جوہر محمود ان گوا، میرا سایا، ملن، رام اور شیام، میرا نام جوکر، دو راستے، بمبے ٹو گوا، کنوارا باپ، فقیرا، امر اکبر انتھونی، برننگ ٹرین، قرض، خوددار، ودھاتا، قلی، شرابی، مہان، کرما، داتا، رام لکھن سمیت 200 سے زیادہ ہندی فلموں میں کام کیا۔[3][4] پانچ دہائیوں پر محیط کیریئر میں انہوں نے 600 سے زائد فلموں میں کام کیا۔[5]

مقری نے اپنی بغیر دانتوں والی مسکراہٹ، پست قد اور مزاحیہ اداکاری سے 600 سے زائد فلموں میں سامعین کو ہنسایا۔

ان کی قابل ذکر فلمیں مدر انڈیا (1957ء)، شرابی (1984ء)، امر اکبر انتھونی (1977ء)، لاوارث (1981ء)، بمبئی ٹو گوا (1972ء)، گوپی (1972ء)، کوہ نور (1960ء) اور کئی دیگر ہیں۔

کیریئر[ترمیم]

فلموں میں ان کا کیریئر دلیپ کمار کے ساتھ شروع ہوا۔ وہ اور دلیپ کمار ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے۔ دلیپ اور مقری نے اپنے پیشے کا آغاز بومبے ٹاکیز اور ہدایت کار پی۔ جے راج کی فلم ”پرتیما“ سے کیا۔[5] فلم انڈسٹری میں شامل ہونے سے قبل مقری ایک قاضی کے طور پر کام کرتے تھے۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

مقری کی بیوی کا نام ممتاز تھا اور ان کے پانچ بچے (2 بیٹیاں نسیم اور آمنہ اور تین بیٹے ناصر، فاروق اور بلال) تھے۔[6] اس کی بیٹی نسیم مقری نے فلم دھڑکن اور ہاں میں نے بھی پیار کیا کے ڈائیلاگ لکھے، اس نے دھڑکن کا منظر نامہ لکھا اور اس فلم میں اداکاری بھی کی۔[7][8]

وفات[ترمیم]

مقری نے دل کا دورہ پڑنے سے 4 ستمبر 2000ء کو 78 سال کی عمر میں ممبئی کے لیِلاوتی اسپتال میں وفات پائی۔[9]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ہندوستانی سینما میں مزاح
  2. مقری (دلیپ کمار کی آپ بیتی)
  3. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر مقری
  4. Gulzar؛ Govind Nihalani؛ Saibal Chatterjee۔ Encyclopaedia of Hindi Cinema۔ Popular Prakashan۔ صفحہ 341۔ آئی ایس بی این 8179910660۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  5. ^ ا ب Eminent Koknis>> Mr. Mohammed Umer Mukri
  6. Eminent Koknis >> Mr. Mohammed Umer Mukri نسخہ محفوظہ 18 مارچ 2014 در وے بیک مشین
  7. Biography IMDB.
  8. "Heart of darkness"۔ میڈ ڈے۔
  9. Mukhri dies at 78

بیرونی روابط[ترمیم]