مندرجات کا رخ کریں

ملبورن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(میلبورن سے رجوع مکرر)
  
ملبورن
(آسٹریلیائی انگریزی میں: Melbourne ویکی ڈیٹا پر (P1448) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

ملبورن
ملبورن
پرچم
ملبورن
ملبورن
نشان

تاریخ تاسیس 30 اگست 1835  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک آسٹریلیا (1 جنوری 1901–)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[2][3]
دار الحکومت برائے
وکٹوریہ (آسٹریلیا) (1 جنوری 1901–)  ویکی ڈیٹا پر (P1376) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ وکٹوریہ (آسٹریلیا)   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 37°48′51″S 144°57′47″E / 37.814166666667°S 144.96305555556°E / -37.814166666667; 144.96305555556   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[4]
رقبہ 9993 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلندی 31 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2044) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی 5031195 (آبادی کا تخمینہ ) (30 جون 2022)[5]  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  • مرد 2420718 (10 اگست 2021)[6]  ویکی ڈیٹا پر (P1540) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  • عورتیں 2497033 (10 اگست 2021)[6]  ویکی ڈیٹا پر (P1539) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
اوقات متناسق عالمی وقت+10:00 (معیاری وقت )،  متناسق عالمی وقت+11:00 (روشنیروز بچتی وقت )  ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زبان آسٹریلوی انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رمزِ ڈاک
3000–3207  ویکی ڈیٹا پر (P281) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فون کوڈ 0370[7][8]،  0371[7][8]،  0372[7][8]،  0374[7][8]،  0376[7][8]،  0377[7][8]،  0378[7][8]،  0379[7][8]،  0383[7][8]،  0385[7][8]،  0386[7][8]،  0390[7][8]،  0391[7][8]،  0392[7][8]،  0393[7][8]،  0394[7][8]،  0395[7][8]،  0396[7][8]،  0398[7][8]،  0399[7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P473) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 2158177  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

ملبورن (انگریزی: Melbourne) آسٹریلیا کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے جس کے ام البلد کی کل آبادی 37 لاکھ (بمطابق 2006ء) ہے۔ ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع یہ شہر ریاست وکٹوریہ کا دارالحکومت ہے اور ریاست کی کل 70 فیصد آبادی کا حامل ہے۔

ملبورن تجارتی، صنعتی و ثقافتی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے۔ اسے "آسٹریلیا کا ثقافتی دار الحکومت" اور "آسٹریلیا کا کھیلوں کا دار الحکومت"بھی کہا جاتا ہے۔ شہر کئی کھیلوں اور ثقافت کے کئی اہم سالانہ مواقع کا میزبان ہے۔

تاریخ

[ترمیم]

1835ء میں، آسٹریلیا میں یورپ کی پہلی آبادی کے قیام کے 47 سال بعد، آزاد کیے گئے قیدیوں نے اس شہر کی بنیاد رکھی، جو چرواہوں کی ایک قدیم بستی سے ترقی کرتا ہوا 1850ء کی دہائی میں سونے کی دریافت کے باعث ایک ابھرتا ہوا شہر بن گیا۔ 1865ء میں ملبورن آسٹریلیا کا سب سے بڑا اور اہم شہر تھا۔ 1927ء میں کینبرا کے قیام تک ملبورن وفاق آسٹریلیا کا عارضی قومی دار الحکومت بھی رہا۔

اگست 1852ء میں یہاں سونے کی دریافت کے بعد آسٹریلیا بھر سے یہاں لوگ جوق در جوق پہنچے۔ 1851ء میں اس کی آبادی محض 20 ہزار تھی جس میں فوری طور پر 15 ہزار کا اضافہ ہوا۔ اس طرح ملبورن سڈنی کی جگہ سب سے بڑا شہر بن گیا۔ سڈنی اور ملبورن یکساں حجم کے شہر تھے اور 1902ء میں سڈنی کو ایک مرتبہ پھر بلحاظ آبادی ملک کا سب سے بڑا شہر ہونے کا اعزاز ملا۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانیہ اور یورپ سے مہاجرین کی بڑی تعداد ملبورن پہنچی۔ اس طرح ملبورن یونان اور قبرص سے باہر یونانی نسل کے باشندوں کی سب سے بڑی آماجگاہ بن گیا۔ 2001ء کی مردم شماری کے مطابق شہر میں یونانی النسل باشندوں کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار ہے جن میں سے 57 ہزار یونان میں پیدا ہوئے۔ 1970ء اور 1980ء کی دہائی میں کمبوڈیا اور ویت نام کے مہاجرین نے یہاں رہائش اختیار کی جبکہ ہندوستان، فلپائن اور ملائیشیا کے باشندوں کی بڑی تعداد بھی ملبورن آ بسی۔

یہاں آسٹریلیا کی تاریخ کی قدیم ترین تعلیمی درسگاہیں قائم ہیں جن میں جامعہ ملبورن معروف ترین حیثیت رکھتی ہے۔ جس کی قانونی درسگاہ 1857ء، مہندسی درسگاہ 1860ء، طبی درسگاہ 1862ء، دندانی درسگاہ 1897ء اور موسیقی کی درسگاہ 1891ء میں قائم ہوئی۔ جامعہ ملبورن ریاست وکٹوریا کی قدیم ترین اور آسٹریلیا کی دوسری قدیم ترین جامعہ ہے۔

کھیل

[ترمیم]

کھیلوں کے حوالے سے ملبورن کو اہم مقام حاصل ہے اور آسٹریلیا میں شہر کو ملک کا کھیلوں کا دار الحکومت کہا جاتا ہے۔

ملبورن کپ، آسٹریلین فارمولا ون گراں پری، موٹو جی پی، آسٹریلین اوپن ٹینس کے اہم سالانہ مواقع کے علاوہ یہاں تاریخ کے اہم ترین مقابلے بھی منعقد ہوئے ہیں جن میں 1956ء کے اولمپک کھیل اور 2006ء کے دولت مشترکہ کھیل شامل ہیں۔

علاوہ ازیں شہر کرکٹ کے پانچویں عالمی کپ 1992ء، 2003ء کے رگبی عالمی کپ، عالمی پولو چیمپین شپ 2001ء کے علاوہ 1997ء اور 2001ء میں فیفا عالمی کپ کے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔ 2007ء میں فینا عالمی آبی کھیلوں کی چیمپین شپ بھی یہیں منعقد ہوئی۔ کرکٹ کے تاریخی مقابلے "ایشیز" کی میزبانی جب بھی آسٹریلیا کو ملتی ہے تو اس کا ایک ٹیسٹ مقابلہ ملبورن کے تاریخی ملبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں ضرور کھیلا جاتا ہے۔

جڑواں شہر

[ترمیم]
  1. archINFORM location ID: https://www.archinform.net/ort/56.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 6 اگست 2018
  2.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ ملبورن في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 نومبر 2024ء 
  3.   ویکی ڈیٹا پر (P982) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ ملبورن في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 نومبر 2024ء 
  4.   ویکی ڈیٹا پر (P402) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ ملبورن في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 نومبر 2024ء 
  5. https://www.abs.gov.au/statistics/people/population/regional-population/2021-22#capital-cities — اخذ شدہ بتاریخ: 21 ستمبر 2023
  6. ^ ا ب https://www.abs.gov.au/census/find-census-data/quickstats/2021/2GMEL
  7. عنوان : Telecommunications Numbering Plan 2015 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.legislation.gov.au/Details/F2016C00283/81fde2ee-81f6-4ec4-8a3b-b79c360aada1
  8. عنوان : Charging Zones — باب: J — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.telstra.com.au/content/dam/tcom/personal/consumer-advice/pdf/consumer/fixed-zones.pdf