ویکیپیڈیا:اصل تحقیق نہیں
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔ |
اصل تحقیق کا لفظ ویکیپیڈیا میں بطور اصطلاح استعمال کیا جاتا ہے، جس کا اطلاق ان تمام تحقیقات پر ہوتا ہے جو کسی قابل اعتماد ماخذ میں شائع نہ ہوئی ہو۔ اصل تحقیق کے زمرہ میں ہر قسم کی معلومات، نظریات، علمی اساسیات و اصول، تشریحات نیز ادبی، سیاسی اور دینی تجزیے جو شائع نہ ہوئی ہو شامل ہے۔ مختصرا وہ تمام مواد جو درست ہونے کے باوجود کہیں شائع نہ ہوا ہو، اسے ویکیپیڈیا میں شائع نہیں کیا جاسکتا؛ ویکیپیڈیا غیر شائع شدہ مواد کی اشاعت کی جگہ نہیں ہے۔
ویکیپیڈیا میں جب بھی کسی قسم کا مواد شامل کریں تو متعلقہ مآخذ وحوالہ جات ضرور درج کریں، آپ کے حوالہ دینے سے یہ بات مزید پختہ ہوگی کہ آپ کا تحریر کردہ مواد اصل تحقیق کے زمرہ میں نہیں آتا، بلکہ قابل اعتماد ذرائع سے اخذ کردہ ہے۔
نیز:
- ویکیپیڈیا میں اپنا کلام، قصے اور کہانیاں، اپنے دلائل و تحقیقات شائع نہ کیے جائیں، ان کے شائع کرنے کی جگہ دیگر رسائل ہیں۔
- ویکیپیڈیا معلومات کا ثانوی ماخذ ہے نہ کہ اصلی، یعنی یہاں پیش کردہ تمام معلومات پہلے سے کہیں موجود ہوتی ہے انہی کو یہاں الفاظ بدل کر پیش کیا جاتا ہے۔
- ویکیپیڈیا میں تحریر کردہ تمام معلومات تک رسائی دیگر ذرائع سے بھی ہوسکتی ہو، یعنی یہاں موجود معلومات دیگر جگہوں پر تلاش کرکے ان تک رسائی ممکن ہو؛ بصورت دیگر اسے اصل تحقیق سمجھا جائے گا۔
مستثنی کیا ہے؟
اصل تحریک یہ تھی کہ ویکیپیڈیا پر لوگوں کو اپنے خیالات کی طرف متوجہ کرنے کے لیے ذاتی نظریات کی اشاعت سے روکا جائے۔ صارف کے ذاتی خیالات، سیاسی آراء اور کوئی بھی ذاتی تجزیہ یا اشاعت شدہ مواد کا خلاصہ جو صارف کی سوچ کو آگے بڑھاتا ہوا ظاہر ہو اس مستثنی ہے۔ یعنی کوئی بھی حقیقت، رائے، توضیح، تعریف اور دلائل جو ویکیپیڈیا پر شائع ہوں پہلے سے کسی قابل اعتماد اشاعت میں موضوع مضمون کے حوالے سے شائع ہو چکا ہونا چاہیے۔
کوئی بھی تدوین اصل تحقیق کہلائے گی اگر وہ درج ذیل میں سے کسی بھی فعل کی مرتکب ہو:
- ایک نظریہ یا حل کا طریقہ متعارف کرتی ہے؛
- اصل خیال متعارف کرتی ہے؛
- نئی اصطلاحات کی تشریح کرتی ہے؛
- پہلے سے موجود اصطلاحات کی نئی تعاریف مہیا یا اختیار کرتی ہے؛
- ایک دلیل متعارف کرتی ہے، اس دلیل کے لیے کسی مشہور ذریعہ کو حوالہ دیے بغیر، جو کسی اور خیال، نظریہ، دلیل یا سوچ کو رد کرتی ہو یا اس کی حمایت کرتی ہو؛
- کافی حد تک قائم شدہ حقائق، خیالات، آراء یا دلائل کا تجزیہ یا نچوڑ اس طرح متعارف کرتی ہو کہ اس تجزیہ یا نچوڑ کا کسی مشہور ذریعہ کا حوالہ دیے بغیر مدون کا حمایت یافتہ ایک خاص مقدمہ قائم کرتی ہو؛
- نئی اصطلاحات متعارف کرتی ہو، ان کے لیے کسی مشہور ذریعہ کا حوالہ دیے بغیر؛
ذرائع
قابل اعتماد ذرائع
کوئی بھی ایسا مواد، جس پر اعتراض کیا جائے یا اعتراض کیا جا سکتا ہو، حوالہ جات کے ساتھ پیش کیا جائے۔ مواد جو اس پالیسی کے مطابق اصل تحقیق ہو وہ مواد ہے جس کے لیے کوئی قابل اعتماد ذریعہ تلاش نہ کیا جا سکتا ہو اس لیے اس مواد کے شامل کرنے والے وکیپیڈین کی اصل سوچ سمجھی جاتی ہے۔ یہ طاہر کرنے کے لیے کہ آپ کا کام اصل تحقیق نہيں ہے واحد طریقہ قابل اعتماد اشاعت شدہ ذریعہ پیش کرنا ہے جو وہی دعوی اور وہی دلائل تحریر کرے جو آپ کے ہیں۔