مندرجات کا رخ کریں

ڈیوڈ ہلبرٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈیوڈ ہلبرٹ
(جرمن میں: David Hilbert ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 23 جنوری 1862ء [1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کیلننگراڈ [8]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 14 فروری 1943ء (81 سال)[1][9][2][3][4][5][6]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گوتتینجین [10][11][12]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش جرمنی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت پرشیا
جرمن سلطنت
جمہوریہ وایمار
نازی جرمنی   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن رائل سوسائٹی [13]،  سیکزن اکیڈمی آف سائنس ،  جرمن سائنس اکیڈمی آف سائنسز لیوپولڈینا ،  باوارین اکیڈمی آف سائنس اینڈ ہیومنٹیز ،  اکیڈمی آف سائنس سویت یونین ،  رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز ،  سائنس کی روسی اکادمی ،  سائنس کی پروشیائی اکیڈمی ،  قومی اکادمی برائے سائنس ،  رائل نیدرلینڈ اگیڈمی برائے سائنس اور فنون [14]  ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد Franz (b. 1893)
عملی زندگی
مقام_تدریس University of Königsberg
Göttingen University
مقالات On Invariant Properties of Special Binary Forms, Especially of Spherical Functions
تعلیمی اسناد ڈاکٹریٹ [15]  ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈاکٹری مشیر Ferdinand von Lindemann[16]
ڈاکٹری طلبہ
پیشہ ریاضی دان [17]،  استاد جامعہ ،  فلسفی ،  طبیعیات دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان جرمن [18][19]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل ریاضیاتی تحلیل ،  ہندسہ ،  نظریۂ عدد ،  ریاضی ،  ہلبرٹ فضا [8]،  ریاضیاتی منطق [8]،  ریاضیاتی طبیعیات [8]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ گوٹنجن   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر امانوئل کانٹ   ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 آرڈر آف میرٹ فار آرٹس اینڈ سائنس   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں
اصطلاح term

ہلبرٹ فضا
تفاعل تحلیل
مسلمات
منطقی
عمومی اضافیت
میدانی مساوات
غیر متضاد نظام
نظریہ نامکمل
مقداریہ میکانیکات

Hilbert Space
Functional analysis
Axioms
Logical
General Relativity
Field Equations
Non-contradictory System
Incompleteness Theorem
Quantum mechanics

ڈیوڈ ہلبرٹ

[ترمیم]
ڈیوڈ ہلبرٹ

ڈیوڈ ہلبرٹ ایک مشہور جرمن ریاضی دان تھا۔ اُس نے ریاضی کی بہت سی شاخوں میں کام کیا اور بہت سے بنیادی قوانین دریافت کیے۔ اُس نے ہلبرٹ فضا (Hilbert Space) کے اصول بھی وضع کیے۔[22] وہ دالہ تحلیل (Functional Analysis) کے بانیوں میں سے تھا۔

زندگی

[ترمیم]

ہلبرٹ 23 جنوری 1862ء کو پیدا ہوا۔ وہ اپنے والدین، اوٹو اور ماریہ ہلبرٹ کی پہلی اولاد تھا۔ 1880ء میں اُس نے گریجویشن کی اور 1885ء میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ 1892ء میں اُس نے کیتھی سے شادی کی۔ 1895ء میں اُس نے فیلکس کلین کی دعوت پر جامعہ گوٹنگن محکمہ ریاضی کے سربراہ کی حیثیت سے شامل ہوا، جو اُس وقت دنیا میں ریاضی کی تحقیق کا سب سے بہترین ادارہ تھا اور مرتے دم تک وہیں رہا۔ اُس کے 75 پی ایچ ڈی کے شاگرد تھے۔ ہلبرٹ 1902ء سے 1939ء تک ریاضی کے ایک معروف جرمن جریدے Mathematische Annalen کا مدیر رہا ہے۔ اُس کا 14 فروری 1943ء کو انتقال ہو گیا۔

ہلبرٹ کے مشہور 23 مسائل

[ترمیم]

انٹرنیشنل کانگریش آف میتھ میٹکس کے 1900ء کے پیرس کے اجلاس میں ہلبرٹ نے ریاضی کے 23 غیر حل شدہ مسائل پیش کیے۔ یہ مسائل عموماً نہایت کامیاب اور گہرے تالیف کیے ہوئے غیر حل شدہ مسائل شمار ہوتے ہیں۔ اس دوران ہلبرٹ نے یہ کہا

"ہم میں سے کون نہیں ہے جو آنے والی صدیوں میں مستقبل سے، جو ہم سے پوشیدہ ہے، سا ئنس میں ہونے والی پیش رفت اور اس کے خفیہ رازوں سے پردہ اُٹھانا چاہتا ہو؟ آنے والی سائنسی پیش رفت اور اس کے رازوں کو آنے والی صدیوں میں دیکھنا چاہتا ہو۔[23]"

اُس نے دس مسائل اجلاس میں پیش کیے، جو اجلاس میں شائع ہوئے۔ بعد کی اشاعت میں ھلبرٹ نے اس میں توسع کی اور ہم اُسے آج ہلبرٹ کے 23 مسائل کے نام سے جانتے ہیں۔ ان میں سے کچھ مسائل بہت جلد ہی حل ہو گئے مگر کچھ پر پوری بیسوی صدی میں بحث ہوتی رہی اور کچھ آج بھی ریاضی دانوں کے لیے چیلنچ بنے ہوئے ہیں۔

طبیعیات

[ترمیم]

1912ء تک ہلبرٹ خالص ریاضی دان تھا۔ جب اُس نے بون جانے کا ارادہ کیا تو اُس نے طبیعیات کو نہایت دلچسپی سے پڑھنا شروع کیا۔ اُس نے اپنے لیے ایک طبیعیات کے استاد کا بھی بندوبست کیا۔ 1907ء تک البرٹ آئنسٹائن کشش ثقل کے اصول کا بنیادی کام کر چکا تھا، مگر 8 سالوں تک اُسے ان اصول کو مکمل کرنے میں مشکلات ہوتی رہیں۔ 1915ء میں ہلبرٹ عمومی اضافیت (General Relativity) میں کافی دلچسپی لے رہا تھا اس لیے اُس نے آئنسٹائن کو دعوت دی اور ایک ہفتے تک اُسے اس مضمون پر لیکچر دیے۔[24] Einstein received an enthusiastic reception at Göttingen.[25] آئنسٹائن کو اندازہ ہوا کہ ہلبرٹ بھی اُنہی میدانی مساوات (Field equations) پر کام کر رہا ہے۔ نومبر 1915 میں آئنسٹائن نے کئی پرچے اس مضمون پر شائع کیے۔ اسی دوران ہلبرٹ نے بھی اسی موضوع پر ایک پرچہ لکھا مگر اُن مساوات کا سہرا آئنسٹائن کو ہی دیا اور اُن کی زندگی میں کبھی اس بات پر جھگڑا نہیں ہوا۔

اس نے مقداریہ میکانیکات (Quantum mechanics) کی ریاضی پر بھی بہت کام کیا۔ اپنے طبیعیات کے کام کے دوران اس نے اس بات پر کام کیا کے طبیعیات کے لیے ریاضی اتنی ہی ٹھوس، منطقی اور سخت اصولوں پر ہو جس طرح ریاضی ہوتی ہے۔ طبیعیات دان اگرچہ بہت اعلی درجے کی ریاضی اپنے کام میں استعمال کرتے ہیں، مگر وہ استعمال کرتے ہوئے کچھ لاپرواہ ہو جاتے ہیں۔ ہلبرٹ جیسے بلند پایہ ریاضی دان کے لیے یہ نہ صرف بدصورت تھا بلکہ سمجھنے میں بھی مشکل تھا۔

ہلبرٹ منصوبہ

[ترمیم]

ہلبرٹ نے 1920ء میں ایک تحقیقاتی منصوبے کی تجویز دی جو بعد میں ہلبرٹ منصوبہ کے نام سے مشہور ہوا۔ وہ چاہتا تھا کہ ریاضی کو ٹھوس اور منطقی (Logical) بنیادوں پر اخذ کیا جائے۔ اُسے یقین تھا کہ اگر ریاضی کی تمام شاخیں درستی سے چنے ہوئے متناہی مسلمات (Axioms) سے اخذ کی جائے تو یہ کام ہو سکتا ہے۔

یہ منصوبہ آج بھی سب سے مشہور فلسفہ ریاضی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

گوڈل کا کام

[ترمیم]

ہلبرٹ اور دوسرے ریاضی دان کے اصول واضح کرنے پر کام کر رہے تھے۔ کرٹ گوڈل ایک جرمن ریاضی دان نے یہ دکھایا کہ کوئی بھی غیر متضاد نظام (Non-contradictory System) اپنے ہی مسلمات (Axioms) سے مکمل نہیں ہو سکتا۔ اُس نے 1931ء کے نظریہ نامکمل (Incompleteness Theorem) میں یہ ثابت کیا کہ ہلبرٹ کا منصوبہ ناممکن ہے۔

اقتباسات

[ترمیم]
ڈیوڈ ہلبرٹ کا مقبرہ
ہمیں ضرور جاننا ہے،
ہم جان جائیں گے

ہمیں ضرور جاننا ہے، ہم جان جائیں گے۔ : 1930ء
ڈیوڈ ہلبرٹ کا یہ مشہور قول جو اُس نے اپنی ریٹائرمنٹ کے دن خطاب کرے ہوئے کہا تھا، اُس کی قبر پر لکھا ہوا ہے۔

کوئی ہمیں اُس جنت سے نہیں نکالے گا جو جورج کنٹور نے بنائی ہے۔

ریاضی کی کوئی ذات نہیں ہے کوئی جغرافیائی سرحد نہیں ہے۔ ریاضی کی ثقافتی دنیا میں صرف ایک ملک ہے۔

اگر میں ہزار سال تک سوتا رہوں تو جاگنے کے بعد میرا پہلا سوال ہو گا کہ کیا ریمان کا مفروضہ حل ہو گیا ہے۔

ریاضی قدرتی مظاہر کے درست علم کی بنیاد ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/11855090X — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb120531861 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 جون 2020 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. ^ ا ب بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb120531861 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 اگست 2017
  4. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6hd7xmh — بنام: David Hilbert — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. ^ ا ب KNAW past member ID: https://www.dwc.knaw.nl/biografie/pmknaw/?pagetype=authorDetail&aId=PE00000850 — بنام: D. Hilbert — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. ^ ا ب عنوان : Internet Philosophy Ontology project — InPhO ID: https://www.inphoproject.org/thinker/3209 — بنام: David Hilbert — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/hilbert-david — بنام: David Hilbert — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. ^ ا ب این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990003503 — اخذ شدہ بتاریخ: 18 جولا‎ئی 2023
  9. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Гильберт Давид — ربط: https://d-nb.info/gnd/11855090X — اخذ شدہ بتاریخ: 27 ستمبر 2015
  10. ربط: https://d-nb.info/gnd/11855090X — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
  11. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Гильберт Давид — ربط: https://d-nb.info/gnd/11855090X — اخذ شدہ بتاریخ: 28 ستمبر 2015
  12. Accademia delle Scienze di Torino ID: https://www.accademiadellescienze.it/accademia/soci/David-Hilbert — اخذ شدہ بتاریخ: 1 دسمبر 2020
  13. http://www-history.mcs.st-andrews.ac.uk/Biographies/Hilbert.html
  14. http://www-history.mcs.st-andrews.ac.uk/Biographies/Hilbert.html
  15. ربط: https://d-nb.info/gnd/11855090X — اخذ شدہ بتاریخ: 2 اپریل 2015 — اجازت نامہ: CC0
  16. ریاضیاتی انساب کے منصوبے پر ڈیوڈ ہلبرٹ
  17. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990003503 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 ستمبر 2023
  18. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb120531861 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  19. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/29095779
  20. ناشر: نوبل فاونڈیشن — نوبل انعام شخصیت نامزدگی آئی ڈی: https://www.nobelprize.org/nomination/archive/show_people.php?id=4165
  21. H. Weyl (1944)۔ "{{subst:PAGENAME}} Hilbert. 1862–1943"۔ Obituary Notices of Fellows of the Royal Society۔ ج 4 شمارہ 13: 547–553۔ DOI:10.1098/rsbm.1944.0006۔ S2CID:161435959
  22. "David Hilbert"۔ Encyclopedia Britannica۔ 2007۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-09-08
  23. "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 2009-05-30 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-17
  24. Sauer 1999, Folsing 1998, Isaacson 2007:212
  25. Isaacson 2007:213

بیرونی روابط

[ترمیم]