کولومبیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
  
کولومبیا
کولومبیا
پرچم
کولومبیا
نشان

COL orthographic (San Andrés and Providencia special).svg
 

شعار
(ہسپانوی میں: Libertad y Orden ویکی ڈیٹا پر (P1451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ترانہ:
زمین و آبادی
متناسقات 4°00′N 73°15′W / 4°N 73.25°W / 4; -73.25[1]  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[2]
بلند مقام کرسٹوبال کولون چوٹی  ویکی ڈیٹا پر (P610) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پست مقام بحر الکاہل (0 میٹر)  ویکی ڈیٹا پر (P1589) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 1141748 مربع کلومیٹر  ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سطح سمندر
سے بلندی
223 میٹر[1]  ویکی ڈیٹا پر (P2044) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دارالحکومت بوگوتا[3]  ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زبان ہسپانوی[4]  ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی 49065615 (2017)[5]  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حکمران
طرز حکمرانی جمہوریہ  ویکی ڈیٹا پر (P122) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 1810  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر 18 سال  ویکی ڈیٹا پر (P3000) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شرح بے روزگاری 9.4 فیصد (2014)[6]  ویکی ڈیٹا پر (P1198) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر اعداد و شمار
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت−05:00  ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹریفک سمت دائیں[7]  ویکی ڈیٹا پر (P1622) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈومین نیم co.  ویکی ڈیٹا پر (P78) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 3166-1 الفا-2 CO  ویکی ڈیٹا پر (P297) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بین الاقوامی فون کوڈ +57  ویکی ڈیٹا پر (P474) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کولومبیا یاکولمبیا (/kəˈlʌmbiə/ kə-LUM-biəیا /kəˈlɒmbiə/ kə-LOM-biə) کا سرکاری نام جمہوریہ کولمبیا (ہسپانوی: República de Colombia)‏ [reˈpuβlika ðe koˈlombja]) ہے۔ یہ براعظم جنوبی امریکا کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ شمال مغربی سمت میں اس کی سرحد پانامہ سے، شمال میں بحیرہ کیریبین، مشرق میں وینزویلا اور برازیل، جنوب میں ایکواڈور اور پیرو اور مغرب میں بحر الکاہل واقع ہیں۔ تیخو کھیل کولمبیا کا قومی کھیل ہے۔

تاریخ[ترمیم]

عہد قدیم[ترمیم]

موجودہ کولومبیا عہد قدیم سے وسط امریکا، کیریبین سے ایمیزون طاس اور انڈیز تک انسانی تہذیبوں کے لئے راہدای تھا۔

یورپی مہم جوئی اور کولومبیا[ترمیم]

۱۴۹۹ عیسوی میں الونسو دے اوخیدا نے کرسٹوفر کولمبس کے ساتھ جزیرہ نما گواخیرا کا سفر کیا ۔ کیریبین کے ساحلی علاقے کے مختلف علاقے دریاف کئے جن میں کولومبیا شامل تھا۔ علاقائی آبادیوں کو فتح کرنے کے بعد ہسپانوی جنگجووں نے ان علاقوں کو ہسپانوی سلطنت کے زیر تسلط کرلیا۔ لیما کا اپنا دار الحکومت بناتے ہوئے پیرو میں نیابت سلطنت قائم کی۔

آزادی[ترمیم]

کولمبیا پر ہسپانوی قبضے کی ابتداء سے ہی آزادی کی تحریک شروع ہو گئی تھی ہسپانوی سلطنت کو مختلف آزادی پسند تحریکوں اور مسلح جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہ تحریکیں کامیاب نہ ہوسکیں ۔ آخر کار ۱۸۱۰ عیسوی کولومبیا کو ہسپانوی سلطنت سے آزادی ملی اور ۲۰ جولائی کو یوم آزادی قرار دیا گیا۔

بیسویں صدی عیسوی[ترمیم]

ریاست ہائے متحدہ امریکا نے اپنے اثر ورسوخ کے بڑھاتے ہوئے نہر پاناما کی تعمیر اور تھامسن اروٹیا معاہدہ کے تحت کولمبیا کو پاناما کی آزادی کے لئے ۱۹۲۱ عیسوی میں دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر ازالے کے طور پر اداء کئے۔ اس معاہدے کے بعد کولمبیا نے پانامہ کی کولمبیا سے علیحدگی اور آزادگی کو قبول کرلیا۔ پیرو کولمبا کے مابین ایمیزون طاس کے کچھ علاقے پر جنگ ہوئی جو جمیعت اقوام کی مداخلت سے ۱۹۳۴ میں اختتام پذیر ہوئی اور متنازع علاقہ کولمبیا کے حوالے کر دیا گیا۔ ۱۹۴۸ سے ۱۹۵۸ تک کولمبیا میں خانہ جنگی ہوئی جس نے ایک لاکھ اسی ہزار شہریوں کی جان لے لی۔

اکیسویں صدی عیسوی[ترمیم]

۲۰۰۲ سے ۲۰۱۰ کے دورانیہ میں کولومبئن صدر البارو اوریبے کی دہشت گردی اور فسادات کے خلاف اقدامات نے معاشی ترقی کی راہ ہموار کی۔ صدر خوان مانوئل سانتوس کو ان کی کیوبا کے ساتھ تنازعات کے حل کی کوششوں کے اعتراف میں ۲۰۱۶ میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔ کولومبیا کے ہمسایہ ملک وینزویلا کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ ۱۹ فروری ۲۰۱۹ کو وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے کولمبیا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا چونکہ اس وقت کے کولمبین صدر نے وینزویلا کی حکومت کی بجائے حزب اختلاف کے سربراہ خوآن گوائیڈو کو انسانی امداد دینے کا فیصلہ کیا۔ کولمبیا حزب اختلاف کے سربراہ خوآن گوائیڈو کو وینزویلا کا قانونی صدر تسلیم کرتا ہے۔

آئین، حکومت و سیاست[ترمیم]

انتظامی تقسیم[ترمیم]

کولمبیا ۳۲ یونٹس اور ضلع بوگوٹا پر مشتمل ہے، ضلع بوگوٹا دار الحکومت اور کولمبیا کا سب سے بڑا شہر ہے۔

افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے[ترمیم]

ملک کی انتظامہ ملک کے دفاع کی ذمہ دار ہے۔ صدر جمہوریہ تمام افواج کا سپہ سالارِ اعلیٰ ہوتا ہے۔

بین الاقوامی تعلقات[ترمیم]

کولومبیا کے ہمسایہ ملک وینزویلا کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ ۱۹ فروری ۲۰۱۹ کو وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے کولمبیا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا چونکہ اس وقت کے کولمبین صدر نے وینزویلا کی حکومت کی بجائے حزب اختلاف کے سربراہ خوآن گوائیڈو کو انسانی امداد دینے کا فیصلہ کیا۔ کولمبیا حزب اختلاف کے سربراہ خوآن گوائیڈو کو وینزویلا کا قانونی صدر تسلیم کرتا ہے۔

معیشت[ترمیم]

کولمبیا ایک ابھرتی ہوئی معیشت اور خطے میں ایک اقتصادی طاقت ہے۔

آبادیات[ترمیم]

بڑے شہر اور قصبے[ترمیم]

بوگوٹا کولمبیا کا سب سے بڑا شہر اور دار الحکومت ہے اس کے علاوہ میڈیئن، کالی ، بارانکیلا اور کارتاخینا بڑے شہروں میں شمار ہوتے ہیں۔

آبادی[ترمیم]

کولمبیا کی آبادی ۵۰ ملین یعنی ۵ کروڑ ہے

زبانیں[ترمیم]

کولمبیا میں ہسپانوی زبان کے ساتھ ساتھ مختلف زبانیں بولی جاتی ہے کولمبیائی دستور ۱۹۹۱ کے مطابق ہسپانوی زبان ملک کی سرکاری زبان شمار کی گئی ہے۔

مذہب[ترمیم]

پیو ریسرچ سینٹر کے ۲۰۱۰ کے سروے کے مطابق کولمبیا میں ۵۔۹۲ فیصد آبادی عیسائی مذہب کی پیروکار ہے۔ جن میں ۸۹ فیصد کیتھولک ۸۔۱۰ فیصد پروٹسٹنٹ اور ۲۔۰ فیصد دیگر عیسائی فرقے شامل ہیں جبکہ ٹوٹل آبادی میں میں ۶۔۶ فیصد آبادی لا دین ہیں

صحت[ترمیم]

کولمبیا عالمی صحت کی نگہداشت کے لحاظ سے لاطینی امریکا میں سب سے پہلے نمبر پر ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کولمبیا عالمی صحت کے لحاظ سے دنیا کے ۱۹۱ ممالک میں ۲۲ نمبر پر ہے۔

ثقافت[ترمیم]

کولمبیا کی ثقافت ہسپانوی قبضے سے قبل موجود مقامی ثقافتوں ، ہسپانیوں کی آمد کے بعد درآمد کی گئی یورپی اور افریقی ثقافتوں کے مجموعے کا نام ہے جس کے مظاہر مذہب، رقص ، موسیقی اور زبان میں بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ جیونیمز شناخت: https://www.geonames.org/3686110
  2.   ویکی ڈیٹا پر (P402) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ کولومبیا في خريطة الشارع المفتوحة". OpenStreetMap. اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2022ء. 
  3. https://encyklopedia.pwn.pl/haslo/Kolumbia;4169072.html
  4. مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.secretariasenado.gov.co/index.php/leyes-y-antecedentes/constitucion-y-sus-reformas — باب: Título I, Artículo 10 — اقتباس: El castellano es el idioma oficial de Colombia. Las lenguas y dialectos de los grupos étnicos son también oficiales en sus territorios. La enseñanza que se imparta en las comunidades con tradiciones lingüísticas propias será bilingüe.
  5. https://data.worldbank.org/indicator/SP.POP.TOTL — اخذ شدہ بتاریخ: 8 اپریل 2019 — ناشر: عالمی بنک
  6. http://data.worldbank.org/indicator/SL.UEM.TOTL.ZS
  7. http://chartsbin.com/view/edr