ذوالحجہ
26 ذو الحجہ اسلامی تقویم کا بارھواں اور آخری مہینہ ہے۔
واقعات
[ترمیم]- 2ھ – غزوۂ سویق واقع ہوئى-
- 5ھ – 7 ذوالحجہ کو غزوۂ بنی قریظہ سے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كى مدینہ واپسى۔
- 6ھ – صلح حدیبیہ۔
- 9ھ – محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج کے موقع پر علی بن ابی طالب کو سورہ برات سنانے کے لیے بھیجا۔
- 10ھ – 9 ذوالحجہ– محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا حجۃ الوداع کے دوران میں آخری خطبہ۔
- 35ھ – 23 ذوالحجہ – عثمان بن عفان مسند خلافت پر تشريف فرما ہوئے۔
- 25 ذوالحجہ – نزول سورہ ہل اتی (سورہ دہر)
ولادت
[ترمیم]56ھ – 24 ذوالحجہ میلاد مسعود سیدہ معصومہ حضرت سکینہ علیہ السلام
وفات:-
[ترمیم]باغیوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے گھر کا چالیس یا انچاس دن تک محاصرہ کر کے 12 ذوالحج 35 ہجری بروز جمعہ تقریباً نماز عصر کے وقت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا۔ آپ نے 82 سال کی عمر پائی۔
حضرت عبد اللہ بن سلام سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ خون میں لت پت پڑے ہوئے تھے اور آپ کی زبان پر اللہ کے حضور یہ دعا جاری تھی:
اے اللہ امت محمدیہ کو باہمی اتفاق نصیب فرما۔
آپ انتہائی سخی ہونے کی وجہ سے غنی کے لقب سے مشہور ہیں۔ آپ کو یہ عظیم اعزاز بھی حاصل ہے کہ آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دو بیٹیوں کے شوہر تھے۔ آپ اپنی صفت حیا کے حوالے سے فرشتوں میں بھی مشہور تھے۔ حضرت عثمان غنی ان دس صحابہ کی جماعت کا بھی حصہ ہیں جن کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں ہی جنت کی خوشخبری سنا دی تھی
تعطیلات و تہوار
[ترمیم]- 10 ذوالحجہ کو عید الاضحٰی منائی جاتی ہے۔
- 18 ذوالحجہ کو مسلک اہل تشیع عید غدیر مناتے ہیں۔
- 24 ذوالحجہ کو عید مباہلہ منائی جاتی ہے۔