مرزا مسرور احمد
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
مرزا مسرور احمد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 ستمبر 1950ء (74 سال)[1] ربوہ |
شہریت | پاکستان |
مذہب | احمدیہ |
زوجہ | امات الصبوح بیگم (ش۔ 1977ء -) |
والد | مرزا منصور احمد |
والدہ | ناصرہ بیگم |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ زرعیہ فیصل آباد |
پیشہ | الٰہیات دان |
پیشہ ورانہ زبان | اردو ، پنجابی ، انگریزی [2] |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
مرزا مسرور احمد (پیدائش 15 ستمبر 1950ء) احمدیہ کے موجودہ رہنما، اور مذہبی طور پر مرزا غلام احمد قادیانی کے پانچویں خلیفہ ہیں, یہ مرزا غلام احمد کے پڑپوتے اور مرزا شریف احمد کے پوتے ہیں۔ والد کا نام مرزا منصور احمد جب کہ والدہ کا نام ناصرہ بیگم تھا۔ آپ اپنے بھائیوں مرزا ادریس احمد اور مرزا مغفور احمد اور بہن امتہ القدوس صاحبہ سے عمر میں چھوٹے ہیں۔
مرزا مسرور احمد کی شادی 31 جنوری 1977 کو امتہ السبوح بیگم کے ساتھ ہوئی۔ ان سے ایک بیٹی اور ایک بیٹا، مرزا وقاص احمد ہیں۔
تعلیم
مرزا مسرور احمد نے تعلیم الاسلام ہائی اسکول ربوہ سے میٹرک کرنے کے بعد تعلیم الاسلام کالج ربوہ سے بی اے کیا۔ 1976ء میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ایم ایس سی کی ڈگری زرعی اقتصادیات میں حاصل کی۔
خدمات
مرزا مسرور احمد نے اپنی زندگی جماعت احمدیہ کے کاموں کے لیے وقف کی اور مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دیں۔ آپ کچھ عرصہ جماعت کے سکولوں میں غانا متعین رہے۔ غانا ہی میں پہلی بار گندم اگانے کا کامیاب تجربہ کیا۔ جماعت احمدیہ کی نوجوانوں کی تنظیم خدام الاحمدیہ میں تعلیم کے شعبہ سے بھی وابستہ رہے۔
اسی طرح آپ کو جماعت احمدیہ کی مرکزی تنظیم میں ربوہ کے امیر مقامی اور صدر انجمن احمدیہ میں ناظر اعلیٰ کے طور پر بھی خدمت کا موقع ملا۔
خلافت
جماعت احمدیہ کے چوتھے خلیفہ مرزا طاہر احمد کی وفات کے بعد 22 اپریل 2003ء کو مرزا مسرور احمد جماعت کے بانی مرزا غلام احمد کے پانچویں خلیفہ منتخب ہوئے۔
مصانیف
حوالہ جات
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/135976987 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 مئی 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/273129059