وزیر اعظم افغانستان
Appearance
وزیر اعظم افغانستان | |
---|---|
خطاب | جناب وزیر اعظم |
تقرر کُننِدہ | بادشاہ (1927–1973) صدر (1978–1996) امیر (1996–2001; 2021–موجودہ) |
مدت عہدہ | کوئی متعین مدت نہیں |
تشکیل | 25 اکتوبر 1927 (پہلا عہدہ) 1 مئی 1978 (دوسرا عہدہ) 7 ستمبر 2021 (تیسرا عہدہ) |
اولین حامل | شیر احمد |
ختم کر دیا | 17 جولائی 1973 (پہلی بار) 13 نومبر 2001 (دوسری بار) |
نائب | عبدالغنی برادر (عبوری) |
وزیر اعظم افغانستان، افغان حکومت میں ایک عہدہ ہے۔ یہ عہدہ 1927 میں افغانستان کے بادشاہ کے مقرر کردہ ایک عہدے دار کے طور پر بنایا گیا۔ اس وقت کے وزیر اعظم نے 1973 میں مملکت افغانستان کے خاتمے تک زیادہ تر مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 1980 کی دہائی کے دوران یہ عہدہ سربراہ حکومت تھا۔ امریکی حملے کے بعد یہ عہدہ ختم کر دیا گیا ، جس کے بعد صدارتی نظام حکومت قائم کی گئی جو 2004 سے 2021 تک جاری رہی۔ امریکی انخلا اور طالبان کی حکومت کے دوبارہ قیام کے بعد یہ عہدہ دوبارہ تخلیق کیا گیا۔
7 ستمبر 2021 کو افغانستان کے کنٹرول میں موجود طالبان حکام نے ملا محمد حسن اخوند کو 2021 میں قائم ہونے والی امارت اسلامیہ کی نئی عبوری حکومت میں قائم مقام وزیر اعظم کے طور پر اعلان کیا۔ [1] حکومت طالبان کے سپریم کمانڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی نگرانی سے مشروط ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]
بیرونی روابط
[ترمیم]- انٹرنیٹ صفحہ جس میں کئی افغان آئین کی تفصیلات موجو دہیں۔آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ afghanan.net (Error: unknown archive URL)