پاکستان کی آب و ہوا
پاکستان جغرافیائی متناسقاتی لحاظ سے 25 اور 35 ڈگری شمال میں واقع ہے۔ پاکستان میں چار موسم ہوتے ہیں جو گرمی،سردی،خزاں اور بہار ہیں۔گرمی کی بات کی جائے تو پاکستان میں ایسا موقع بھی آیا ہے کہ درجہ حرارت زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے بلکہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جہاں 53 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔26 مئی 2010 کو پاکستان میں درجہ حرارت 53 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ لیکن پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں کبھی پورے ملک میں یکساں درجہ حرارت نہیں رہا ہے۔ ملک کا جنوبی حصہ جو زیادہ تر خشک اور ریگستانی علاقوں پر مشتمل ہے یہاں درجہ حرارت سب سے زیادہ رہتا ہے۔ جنوبی حصے میں سندھ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب شامل ہیں۔ جبکہ دوسری طرف ملک کے شمالی حصے میں درجہ حرارت کم ہوتا ہے اور یہاں بارشیں بھی زیادہ ہوتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ برف باری بھی ہوتی ہے جیساکہ بائیں جانب نقشے میں نظر آر رہا ہے۔ شمالی حصے میں گلگت بلتستان،آزاد کشمیر،مری(شمال مغربی پنجاب) اور خیبر پختونخوا کا شمالی حصہ شامل ہے۔