جغرافیہ کراچی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
جغرافیہ کراچی

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور صوبہ سندھ کا دارالحکومت ہے۔ یہ پاکستان میں بحیرہ عرب کے جنوبی ساحل پر واقع ہے۔ کراچی اٹھارویں صدی میں ایک تجارتی مرکز بنا۔

محل وقوع[ترمیم]

کراچی جنوبی پاکستان میں بحیرہ عرب کے عین شمال میں واقع ہے۔ شہر کا رقبہ 3،527 مربع کلومیٹر ہے۔ یہ ایک ناہموار میدانی علاقہ ہے جس کی شمالی اور مغربی سرحدیں پہاڑیاں ہیں۔ شہر کے درمیان سے دو بڑی ندیاں گزرتی ہیں، ملیر ندی اور لیاری ندی۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر سے کئی اور چھوٹی بڑی ندیاں گزرتی ہیں۔ کراچی کی بندرگاہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ چونکہ بندرگاہ ہر طرف سے زمین سے گھری ہوئی ہے اس ليے اس کو ایک بہت خوبصورت قدرتی بندرگاہ سمجھا جاتا ہے۔

شہری جغرافیہ[ترمیم]

کراچی کو پانچ اضلاع کیا گیا ہے۔

1. ضلع کراچی جنوبی

2. ضلع کراچی شرقی

3. ضلع کراچی وسطی

4. ضلع کراچی غربی

5. ضلع ملیر