الادریسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
الادریسی کا تیار کردہ دنیا کا نقشہ

الادریسی (1100-1166) پیدائش: 1099ء - وفات:1154ء ، ایک اندلسی عرب نقشہ نویس، جغرافیہ دان اور سیاح تھا۔ وہ مرابطین کے دور میں سیوطہ میں پیدا ہوا۔ سیوطہ اندلس کا حصہ تھا۔ اسنے سسلی کے بادشاہ راجر دویم کے دربار میں وقت گزارا۔

عرب جغرافیہ دان جس نے یورپ ، ایشیائے کوچک اور بحیرہ روم کے جزائر کی سیاحت کی۔ اور آخر شاہ سسلی راجر دوم کے دربار سے وابستہ ہوگیا جہاں اس نے چاندی کی پلیٹ پر زمین کا نقشہ کندہ کیا اور ایک گلوب بنایا۔ اس نے ایک کتاب ’’کتاب البصر‘‘ لکھی جس میں اپنے سفر اور جغرافیائی تصورات کو پیش کیا۔ یہ کام اس نے راجر کی خدمت میں پیش کی۔ یہ اس دور کا اہم جغرافیائی کام ہے۔ ادریسی نے زمین کو آب و ہوا کے اعتبارسے سات منطقوں میں تقسیم کیا۔

ادریسی نے 1154 میں دنیا کا نقشہ بنایا۔ آنے والی صدیوں میں اسکا بنایا ہوا دنیا کا نقشہ یورپ میں استعمال ہوتا رہا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کولمبس نے اسکے بناۓ ہوۓ نقشوں کو استعمال کیا۔

عربوں کے بناۓ ہوۓ نقشوں میں مکہ ہمیشہ شمال کے رخ ہوتا تھا۔ اسلئے ادریسی کا بنایا ہوا یہ نقشہ آپکو الٹا لگے گا۔

The Tabula Rogeriana, drawn by al-Idrisi for Roger II of Sicily in 1154, one of the most advanced ancient world maps. Modern consolidation, created from the 70 double-page spreads of the original atlas.


نگار خانہ[ترمیم]