ژینگ ہی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ژینگ ہی (حاجی محمود شمس الدین)

ژینگ ہی (1371 - 1433) جن کا اصل نام حاجی محمود شمس الدین تھا ، ایک چینی مسلمان سیاح ، سفیر اور بحری سالار تھے۔ انہوں نے 1405ء اور 1433ء کے درمیان جنوب مشرقی ایشیا ، جنوبی ایشیا اور مشرقی افریقہ کو بھیجی جانے والی کئی بحری مہمات کی قیادت کی۔ انہیں عربی اور چینی دونوں زبانوں پر عبور تھا۔

ان کے جد امجد سید اجل شمس الدین ایرانی النسل تھے جو منگول دورِ حکومت میں چین کے صوبہ یونان کے گورنر بنائے گئے۔ یونان ہی میں ژینگ ہی کی پیدائش ہوئی۔

1405ء اور 1433ء کے درمیان چین کی مِنگ حکومت نے سات بحری مہمات بحر ہند کے مختلف ساحلوں کی طرف بھیجیں۔ ژینگ ہی کو ان مہمات اور ان پر جانے فوجی دستوں کا سالار بنایا گیا۔ ان میں سے صرف پہلی مہم میں 317 جہاز اور 28000 فوجی اور دیگر کارکن شامل تھے۔ ژینگ ہی ان مہمات میں عرب ، برونائی ، مشرقی افریقہ ، ہندوستان ، جزائر ملایا اور تھائی لینڈ گئے۔ ژینگ نے مقامی حکمرانوں کو سونے ، چاندی ، چینی برتنوں اور ریشم کے تحائف پیش کیے جبکہ مختلف مقامی بادشاہوں نے انہیں شتر مرغ ، زیبرے ، اونٹ ، ہاتھی دانت اور زرافے تحفے میں دیے۔

نگار خانہ[ترمیم]