مغول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

مغول یا منگول موجودہ منگولیا، روس اور چین اور خصوصا وسط ایشیائی سطح مرتفع صحرائے گوبی کے شمال اور سائبیریا کے جنوب سے تعلق رکھنے والی ایک قوم ہے۔

اس وقت مغولوں کی کل آبادی 10 ملین ہے جو مغول زبان بولتے ہیں۔ منگولیامیں کل 2.7 ملین، چین کے ملحقہ صوبے میں 5 ملین اور روس میں ایک ملین منگول موجودہیں۔

تاریخ عالم میں مغول کی اولین مشہور شخصیت چنگیز خان (پیدائش 1160ء، وفات: 1227ء) تھی۔ جس نے چین کے مشرقی ساحلوں سے لے کر یورپ کے وسط تک ایک عظیم سلطنت قائم کی۔ یہ تاریخ عالم کی سب سے بڑی سلطنتوں میں سے ایک تھی جو مغرب میں ہنگری، شمال میں روس، جنوب میں انڈونیشیا اور وسط کے بیشتر علاقوں مثلا افغانستان، ترکی، ازبکستان، گرجستان، آرمینیا، روس، ایران، پاکستان، چین اور بیشتر مشرق وسطی پر مشتمل تھی۔

Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]

چنگیز خان

ہلاکو خان

مغول سلطنت

نگار خانہ[ترمیم]



‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=مغول&oldid=843952’’ مستعادہ منجانب