"شیر شاہ جنکشن ریلوے اسٹیشن" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
لائن شامل کی، ربط درست کیا
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.9.5
سطر 72: سطر 72:


== بیرونی روابط ==
== بیرونی روابط ==
* [https://www.pakrail.gov.pk پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ]
* [https://www.pakrail.gov.pk پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ] {{wayback|url=https://www.pakrail.gov.pk/ |date=20210201190757 }}


{{کراچی–پشاور مرکزی ریلوے لائن}}
{{کراچی–پشاور مرکزی ریلوے لائن}}

نسخہ بمطابق 12:04، 2 اگست 2023ء

شیر شاہ جنکشن ریلوے اسٹیشن
Sher Shah Jn Railway Station
محل وقوعشیر شاہ، ملتان
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)کراچی-پشاور ریلوے لائن
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈSSH
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
چک
بطرف کیماڑی
کراچی-پشاور لائن مظفر آباد
ٹرمینس شیر شاہ-کوٹ ادو برانچ لائن چناب ویسٹ بنک
Map

شیر شاہ جنکشن ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے۔ یہ اسٹیشن ملتان کینٹ کے نواح میں چک ریلوے اسٹیشن اور مظفرآباد ریلوے اسٹیشن کے درمیان دریا ِئے چناب کے قریب ملتان، لودھراں مین لائن (لوپ لائن) پر واقع ہے جہاں سے ایک برانچ لائن دریاِئے چناب کو پار کر کے کوٹ ادو جنکشن تک جاتی ہے ۔ جو کوٹری-اٹک ریلوے لائن۲ پر واقع ہے اس برانچ لائن کی کل لمبائی74 کلومیٹر ہے۔ جو مین لائن ون اور مین لائن ۲ کے درمیان اہم ترین لنک سمجھا جاتا ہے۔

تاریخ

اسٹیشن سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہی دریا چناب پر سب سے لمبا پل “شیرشاہ ریلوے پل واقع ہے جو شیرشاہ کو مظفرگڑھ سے ملاتا ہے۔

جب لودھراں سے رائیونڈ تک لاہور، کراچی ریلوے لائن کو ڈبل کیا گیا تو پہلا حصہ لودھراں سے شیرشاہ جنکشن تک بجھایا گیا تھا۔

شیر شاہ جنکشن پر ریلوے ٹرائ اینگل بھی ہے جو اسٹیشن پر بائ پاس کا کام کرتی ہے۔ لودھراں کی طرف سے آنے والی کوئ بھی گاڑی اسٹیشن پر آۓ بغیر اسٹیشن سے پہلے ہی مڑ کر ڈائریکٹ شیرشاہ، کوٹ ادو برانچ لائن میں مل جاتی ہے۔ یہ لائن مال بردار گاڑیوں خاص طور پر خام تیل لانے اور لے جانے والی گاڑیوں کے استعمال میں ہے۔

شیرشاہ جنکشن سے کوٹ ادو برانچ لائن کو استعمال کرنے والی مسافر ریل گاڑیوں میں مہرایکسپریس اور تھل ایکسپریس شامل ہیں اس سے پہلے کوئٹہ جانے والی چلتن ایکسپریس بھی یہیں سے کوٹ ادو جنکشن، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، کشمور، جیکب آباد ، سبی اور کوئٹہ جاتی تھی۔

شیرشاہ جنکشن پشاور، راولپنڈی، اٹک، جیکب آباد، سکھر اور کوٹری کے لیے متبادل راستہ فراہم کرتا ہے براستہ کوٹ ادو جنکشن، لیہ، بھکر، میانوالی جبکہ کوٹ ادو سے دوسری طرف آپ ڈیرہ غازی خان، راجن پور،کشمور، جیکب آباد، کوئٹہ، لاڑکانہ، دادو اور کوٹری تک جاسکتے ہیں۔

شیرشاہ جنکشن کا نام شیر شاہ سوری کے نام پر نہیں ہے بلکہ کسی مقامی صوفی بزرگ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ برصغیر کے مشکور مسلمان جرنیل شیرشاہ سوری رح کا مقبرہ بھارتی ریاست بہار کے شہر سہسرام میں ہے۔

ریلوے اسٹیشن کوڈ

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق شیر شاہ جنکشن ریلوے اسٹیشن کا کوڈ SSH ہے

موجودہ حالت

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔

محل وقوع

شیر شاہ جنکشن ریلوے اسٹیشن شیر شاہ، ملتان میں واقع ہے

رابطہ کی معلومات

تصاویر

مزید دیکھیے

بیرونی روابط