کوٹ ادو جنکشن ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کوٹ ادو جنکشن ریلوے اسٹیشن
Kot Adu Jn Railway Station
محل وقوعکوٹ ادو
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)
تعمیرات
پارکنگموجود ہے
معذور رسائیHandicapped/disabled access موجود ہے
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈADK
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
شادن لنڈ کوٹری-اٹک لائن دائرہ دین پناہ
سناواں شیر شاہ-کوٹ ادو برانچ لائن ٹرمینس
Map

کوٹ ادو جنکشن ریلوے اسٹیشن ، جو کوٹری-اٹک ریلوے لائن پر پاکستان میں واقع ہے۔ شیر شاہ-کوٹ ادو برانچ لائن جو براستہ سنانواں، محمود کوٹ، مظفرگڑھ اور شیرشاہ تک جاتی ہے جس کی کل لمبائی 74 کلومیٹر ہے۔

تاریخ[ترمیم]

شیر شاہ-کوٹ ادو برانچ لائن مین لائن ون اور مین لائن ٹو کے درمیان اہم لنک لائن کا کام سر انجام دیتی ہے۔ محمود کوٹ سے تیل بردار مال گاڑیاں چک پیرانہ آئل ڈپو، اٹک اور تاروجبہ جاتیں ہیں۔ کوٹ ادو جنکشن سے صرف سولہ کلومیٹر کے فاصلے پر دریا سندھ پر تونسہ بیراج واقع ہے یہیں سے کوٹری، اٹک مین لائن دریا سندھ پار کر کے ڈیرہ غازی خان، راجن پور، کشمور اور جیکب آباد جاتی ہے۔ تونسہ بیراج کے دروازوں کے عین اوپر ریل گاڑی کے گذرے کے لیے پل بنایا گیا ہے جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد پل ہے تونسہ بیراج سے ریل گاڑی کے گذرے کا منظر دیدنی ہوتا ہے۔

معلومات[ترمیم]

ریلوے اسٹیشن کوڈ[ترمیم]

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق کوٹ ادو جنکشن ریلوے اسٹیشن کا کوڈ ADK ہے۔

موجودہ حالت[ترمیم]

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے۔

محل وقوع[ترمیم]

کوٹ ادو جنکشن ریلوے اسٹیشن کوٹ ادو میں واقع ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔