ضمیر جعفری
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| ضمیر جعفری | |
|---|---|
| پیشہ | اردو شاعر |
| قومیت | پاکستانی |
| مادر علمی | اسلامیہ کالج، لاہور |
| صِنف | مزاحیہ شاعری |
| نمایاں کام | "ما فی الضمیر"(مزاحیہ شاعری)،"نشاطِ طمع وغیرہ |
| اولاد | لیفٹیننٹ جنرل سید احتشام ضمیر جعفری |
|
متاثر شخصیات
|
|
ضمیر جعفری اردو کے ممتاز مزاح نگار اور شاعر ہیں۔ انکا پورا نام سید ضمیر حسین جعفری تھا۔ 1 جنوری 1916ء کو جہلم کے ساتھ ایک گاؤں چک عبدالخالق میں پیدا ہوۓ۔ تعلیم جہلم، اٹک اور لاہور سے حاصل کی۔
صحافت سے وابستہ ہوۓ۔ دوسری جنگ عظیم میں فوج میں شامل ہوۓ۔ 1948ء میں اخبار نکالا۔ 1950ء میں قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا دوبارہ فوج میں آۓ۔ سی ڈی اے اسلام آباد، نیشنل سنٹر اور اکادمی ادبیات سے متعلق رہے۔ مافی الضمیر شعری مجموعہ ہے۔
شعری مجموعے [ترمیم]
- مافی الضمیر
- آگ اکتارہ
- مسدس بدحالی
- ولایتی زعفران (انگریزی سے ترجمے)
- نشاط تماشا (کلیات)