قرشی (ازبکستان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(قرشی سے رجوع مکرر)

Қарши
قرشی میں نیلا گنبد مسجد
قرشی میں نیلا گنبد مسجد
ملک ازبکستان
صوبہصوبہ قشقہ دریا
آبادی (1999)
 • کل197,600

قرشی (Qarshi) (ازبک: Қарши؛ فارسی: نخشب؛ روسی: Карши) جنوبی ازبکستان میں ایک شہر ہے۔ اس کی آبادی 197،600 (1999 کی مردم شماری کا تخمینہ) ہے۔ یہ تاشقند کے جنوب جنوب مغرب میں 520 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور افغانستان کے ساتھ ازبکستان کی سرحد کے شمال میں 335 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ شہر قدرتی گیس کی پیداوار کی وجہ سے اہم ہے، لیکن قرشی بنے ہوئے ہموار قالینوں کی صنعت کے لیے بھی مشہور ہے۔

یہ امارت بخارا کا ایک شہر تھا، جسے نسف بھی کہتے ہیں۔

محل وقوع[ترمیم]

یہ شہر قشقہ دریا کی وادی میں واقع ہے یہ اس راستے پر واقع ہے جو بخارا کو بلخ سے ملاتا ہے۔

منگولوں کی قیامگاہ[ترمیم]

چنگیز خان کے وقت منگول نخشب کو گرمیوں کی قیام گاہ بناتے، آثار قدیمہ نے یہ شہر تلاش کیا، تو قدیم نخشب کے آثار شلک تپہ کی پہاڑی کے قریب واقع ہے۔

شہرت کی وجہ[ترمیم]

نخشب کی شہرت کی وجہ وہ مصنوعی چاند ہے جسے حکم ابن المقنع نامی جادوگر نے بنایا تھا اور اس کے متعلق مشہور کر رکھا تھا کہ رات کو ایک کنویں سے طلوع ہوتا ہے اور صبح اسی کنویں میں غروب ہوتا ہے۔[1]

دلچسپی کے مقامات[ترمیم]

  • خواجہ عبد العزیز مدرسہ
  • رابعہ مدرسہ
  • نیلا گنبد مسجد
  • دوسری عالمی جنگ یادگار

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 22 صفحہ156،جامعہ پنجاب لاہور