پسرور ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پسرور ریلوے اسٹیشن
Pasrur Railway Station
محل وقوعپسرور
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)وزیر آباد-نارووال برانچ لائن
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈPSW
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
چونڈا وزیرآباد-نارووال برانچ لائن قلعہ سوبھا سنگھ
Map

پسرور ریلوے اسٹیشن، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ ریلوے اسٹیشن قلعہ سوبھا سنگھ اور چونڈہ ریلوے اسٹیشن کے درمیان وزیر آباد-نارووال برانچ لائنپر واقع ہے ۔ وزیر آباد-نارووال برانچ لائن، ۱۰۵ کلومیٹر طویل ریلوے لائن ہے جس پر گیارہ ریلوے اسٹیشن ہیں جو وزیرآباد سے شروع ہوکر براستہ سمبڑیال، سیالکوٹ جنکشن ، چونڈہ ، پسرور اور ناروال جنکشن تک آتی ہے جہاں یہ شاہدرہ، چک امرو ریلوے لائن سے مل جاتی ہے۔

اس ریلوے لائن کو ۱۹۱۵ میں نارتھ ویسٹرن ریلوے سٹیٹ ریلوے NWR نے بنایا تھا۔ یہاں پر دو ریل گاڑیوں کے سٹاپ ہیں جن میں سرفہرست علامہ اقبال ایکسپریس ہے جو سیالکوٹ اور کراچی تک پسرور کی عوام کو سہولت مہیا کرتی ہے اور دوسری سیالکوٹ سے لاہور کے درمیان چلنے والی لاثانی ایکسپریس ہے ۔

ریلوے اسٹیشن کوڈ[ترمیم]

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق پسرور ریلوے اسٹیشن کا کوڈ PSW ہے

موجودہ حالت[ترمیم]

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔

محل وقوع[ترمیم]

پسرور ریلوے اسٹیشن پسرور میں واقع ہے

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔