چودھری یاسین سوہل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
چودھری یاسین سوہل
معلومات شخصیت
پیدائش 6 ستمبر 1965ء (59 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وہاڑی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

چوہدری محمد یاسین سوہل ،ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ اس سے قبل وہ 2008 سے مئی 2018 تک پنجاب اسمبلی کے رکن رہے۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

چودھری یاسین سوہل 6 ستمبر 1965 کو وہاڑی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے قانون میں بیچلر کیا ہے جوانہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے کیا۔ [1]

سیاسی کیریئر[ترمیم]

چودھری یاسین سوہل 2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 156 (لاہور-XX) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 27,873 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک آصف جہانگیر کو شکست دی۔ وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 156 (لاہور-XX) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ انھوں نے 48,227 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن رشید کو شکست دی۔ وہ پی ٹی آئی کے عبد العلیم خان کو شکست دینے کے بعد 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ PP-162 (لاہور-XIX) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 19 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018 
  2. "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 مئی 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2018