غرائب اللغات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
غرائب اللغات
مصنفملا عبد الواسع ہانسوی
ملکمغلیہ سلطنت
زباناردو، فارسی
صنفلغت
تاریخ اشاعت
گیارہویں صدی ہجری

غرائب اللغات اردو-فارسی کی پہلی باقاعدہ لغت ہے، جسے اورنگ زیب عالمگیر کے عہد میں ملا عبد الواسع ہانسوی نے مدون کی۔ یہ لغت گیارہویں صدی کے اواخر یا بارہویں صدی ہجری کے وائل میں مدون ہوئی جسے بعد 1750ء میں سراج الدین خان آرزو نے نوادر الالفاظ کے نام سے تصحیح اور ترمیم کے ساتھ مرتب کیا۔ اس لغت میں صرف ہندی الاصل اردو الفاظ کو بنیادی اندراج کی حیثیت دے کر فارسی زبان میں تشریح کی گئی ہے اور ان کے عربی اور فارسی مترادفات بھی دیے گئے ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ڈاکٹر مسعود ہاشمی، اردو لغت نویسی کا تنقیدی جائزہ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی، 1992ء، ص 40