مندرجات کا رخ کریں

علی اکبر ناطق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
علی اکبر ناطق

معلومات شخصیت
پیدائش 22 دسمبر 1974ء (50 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اوکاڑہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام،شیعہ اثناعشری
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ بہاؤ الدین زکریا   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف، شاعر
وجہ شہرت ناول نگاری، شاعری
باب ادب

علی اکبر ناطق (پیدائش: 1977ء) ایک پاکستانی ناول نگار، افسانہ نگار اور شاعر ہیں۔ ان کی وجہ شہرت ان کا ناول نولکھی کوٹھی ہے۔ ان کی اب تک شاعری اور افسانوں کی کئی کتابیں چھپ چکی ہیں۔ افسانوں کے مجموعے قائم دین پر یو بی ایل اعزاز عطا ہوا ہے۔

سوانح

[ترمیم]

علی اکبر ناطق کا خاندان 1947ء کے فسادات میں فیروز پور سے ہجرت کر کے وسطی پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 32 ٹو ایل میں آباد ہوا۔ یہیں ناطق 1977ء میں پیدا ہوئے اور اسی گاؤں میں موجود ہائی اسکول میں میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔ ایف اے کا امتحان گورنمنٹ کالج اوکاڑا سے پاس کیا۔ اُس کے بعد معاشی حالات کی خرابی اور کسمپرسی کی وجہ سے بی اے اور ایم اے کے امتحانات پرائیویٹ طور پر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے پاس کیے۔ ناطق نے تعلیم کے ساتھ مزدوری کا سلسلہ جاری رکھا اور بطور راج مستری پندرہ سال تک کام کیا۔ اسی دوران میں اُن کا اردو نثر، شاعری، تاریخ اور سماج کا مطالعہ بھی جاری رہا۔ 1998ء میں کچھ عرصے کے لیے روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب اور مشرق وسطی بھی رہے۔پاکستان واپسی کے بعد کچھ عرصہ اسوہ کالج آسلام آباد کے ساتھ بطور استاد شعبہ اردو منسلک رہے ،2017 کے وسط میں یونیورسٹی آف لاہور سے بطور پروفیسر منسلک ہوئے۔ کچھ عرصے بعد یونیورسٹی چھوڑ کر اپنے آبائی گاؤں اوکاڑہ منتقل ہوئے۔ 2020 کے ستمبر میں اسلام آباد منتقل ہوئے۔

ادبی زندگی

[ترمیم]

ابتدا میں ایک افسانہ معمار کے ہاتھ شائع ہوا، جس کا انگریزی ترجمہ کر کے محمد حنیف نے امریکا سے شائع ہونے والے گرانٹا ادبی جریدے میں بھی شائع کرایا۔ افتخار عارف کے دور میں مقتدرہ قومی زبان میں بھی رہے۔ 2009ء میں کراچی سے شائع ہونے والے ادبی جریدے آج میں ان کی ایک پانچ افسانے شائع ہوئے اور دنیا زاد نے دس نظمیں شائع کیں تو اجانک ان کی ادبی حلقوں میں شہرت ہوئی۔ 2010ء میں اُن کا پہلا شعری مجموعہ بے یقین بستیوں میں آج، کراچی سے چھپا اور یو بی ایل ایوارڈ کے لیے نامزد بھی ہوا۔ 2012ء میں اُن کا پہلا افسانوی مجموعہ قائم دین چھپا، جسے اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس نے شائع کیا اور اِسے بھی یو بی ایل ایوارڈ ملا، 2013ء میں ان کا دوسرا شعری مجموعہ یاقوت کے ورق آج، کراچی سے چھپا۔ یہ تمام کتابیں انگلش اور جرمن میں ترجمہ ہو چکی ہیں اور پینگوئن انڈیا شائع کرچکا ہے۔ علی اکبر ناطق کے ناول نولکھی کوٹھی نے ادبی حلقوں میں ہلچل مچائی ہے، پینگوئن انڈیا اسے انگلش میں چھاپ رہا ہے۔

تصنیفات

[ترمیم]
  • نولکھی کوٹھی، (ناول)
  • فقیر بستی میں تھا، (مولوی محمد حسین آزاد کی سوانح)
  • قائم دین، (افسانے)، اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس
  • شاہ محمد کا تانگہ، (افسانے)
  • سرمنڈل کا راجا
  • در عدالت علے
  • سبز بستیوں کے غزال
  • ریشم بننا کھیل نہیں
  • یاقوت کے ورق
  • ہیئت شعر اقبال کی شاعری کا جائزہ
  • کوفہ کا مسافر ( زیر اشاعت)

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]