مندرجات کا رخ کریں

بی بی خانم مسجد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بی بی خانم مسجد کا بیرونی منظر

بی بی خانم مسجد ازبکستان کی مشہور تاریخی مسجد ہے جو 14 ویں صدی کے عظیم فاتح امیر تیمور نے اپنی اہلیہ سے موسوم کی تھی۔

تیمور نے 1399ء میں ہندوستان کی فتح کے بعد اپنے نئے دار الحکومت سمرقند میں ایک عظیم مسجد کی تعمیر کا منصوبہ بنایا۔ اس مسجد کا گنبد 40 میٹر اور داخلی راستہ 35 میٹر بلند ہے۔ جبکہ دوسری روایت کے مطابق بی بی خانم مسجد امیر تیمور کی بیویوں میں سے ایک نے اس وقت تعمیر کروائی تھی جب وہ جنگ پر نکلے ہوئے تھے۔[1] یہ مسجد انیسویں صدی میں زلزلے میں تباہ ہو گئی تھی جو بعد میں 1970 کی دہائی میں بحال کی گئی۔

اس مسجد کی تعمیر 1399ء میں شروع اور 1404ء میں مکمل ہوئی۔ لیکن بہت کم عرصے میں تعمیر کے باعث اس کی تعمیر میں کئی تکنیکی خامیاں تھیں جس کی وجہ سے یہ زیادہ عرصے قائم نہ رہ سکی اور بالآخر 1897ء کے زلزلے میں زمین بوس ہو گئی۔

1974ء میں حکومت ازبکستان نے اس کی تعمیر نو کا آغاز کیا اور موجودہ عمارت مکمل طور پر نئی ہے جس میں قدیم تعمیر کا کوئی حصہ شامل نہیں۔

متعلقہ مضامین

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "تاریخی شہر ثمرقند، تاشقند کی تصاویر"