ترکی سات علاقوں (ترکی: bölge) اور 21 ذیلی علاقوں (ترکی: bölüm) میں منقسم ہے۔ جنہیں 1941 میں سب سے پہلی جغرافیہ کانگریس میں بیان کیا گیا ہے۔ علاقے جغرافیائی، آبادیاتی اور اقتصادی مقاصد کے تناظر میں وضع کیے گئے ہیں اور یہ انتظامی تقسیم نہیں ہیں۔ علاقوں کی سرحدیں انتظامی صوبوں کی سرحدوں کے ساتھ متراکب نہیں ہیں۔