تنظیم وقت
تنظیمِ وقت [1]منصوبہ بندی کا ایک طریقہ ہے جس سے کہ باشعور انداز میں مختلف سرگرمیوں میں لگنے والے وقت پر قابو رکھا جاتا ہے، بالخصوص جب اس کا مقصد تاثیر، اثرانگیزی یا تصنع صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔
یہ ہمہ پہلو سرگرمی ہے جس کا مقصد دیگر سرگرمیوں کے مجموعی فوائد کو اعظم ترین حد تک محدود وقت میں لے جانا، کیونکہ وقت ہی کا نظم ممکن نہیں کیونکہ وہ متعین ہے۔
وقت کے نظم میں وسیع تر صلاحیتوں، آلات، تکنیکوں وغیرہ کی مدد لی جا سکتی ہے تاکہ مخصوص امور، منصوبہ جات اور مقرر تاریخ کے اہداف (گولز) کو پورا کیا جا سکے۔ ابتداًا وقت کے ں ظم کو محض کاروبار اور ملازمتی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا گیا تھا، مگر بالآخر یہ اصطلاح کو توسیع کرتے ہوئے شخصی سرگرمیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وقت کے نظم کا کوئی بھی نظام اعمال، آلات، تکنیک اور طریقوں کی ترتیب کا مجموعہ ہے۔ وقت کا نظم کسی بھی منصوبے کی ترقی کی اہم ضرورت ہے کیونکہ یہ منصوبے کی تکمیل کا وقت اور اس کا دائرہ طے کرتا ہے۔
وقت کے نظم کے ادب سے رونما ہونے والے اہم موضوعات میں حسب ذیل شامل ہیں:
- ایسی ماحول سازی جو اثرانگیزی میں معاون ہے۔
- اولیتوں کا مجموعہ
- اولیت دینے سے متعلق سرگرمیوں کو رو بہ عمل لانا۔
- متعلقہ عمل جس سے غیر اولیتوں پر صَرف ہونے والا وقت کم ہو۔
- اس بات کی ترغیبات کہ رویہ بدلا جائے تاکہ وقت سے مربوط حدوں کو پورا کیا جا سکے۔
وقت کا نظم دیگر تصورات سے جڑا ہے جیسے کہ:
- منصوبے کا نظم: وقت کے نظم کو منصوبے کے نظم کا ذیلی منصوبہ سمجھا گیا ہے جسے زیادہ معروف طور پر منصوبہ جات کی منصوبہ بندی اور منصوبوں کو مؤقت کرنے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وقت کے نظم کو منصوبہ جات کے نظم کے ایک کلیدی عمل کے طور بھی شناخت کی گئی ہے۔[2]
- توجہ کا نظم: توجہ کا نظم شعوری وسائل سے جڑا ہے اور خاص طور اس وقت سے متعلق جس پر انسان اپنا دماغ کھپاتے ہیں (اور اہنے ملازمین کے دماغوں کو منظم کرتے ہیں) تاکہ کچھ سرگرمیوں کا انجام پانا ممکن ہو سکے۔
ادارہ جاتی وقت کا نطم ایک مطالعے کا شعبہ ہے جس کے ذریعے ضائع وقت کی شناخت، اس کی قیمت آنکنا اور اسے ادارے میں کم سے کم کرنا مقصد ہے۔ ادارہ جاتی وقت کا نطم قابل پزیرائی وقت، ضائع وقت اور تصنع کے وقت کی شناخت کرتا ہے، اس کی اطلاع دیتا ہے اور مالیاتی طور آنکتا ہے اور ایک کاروباری معاملہ بناتا ہے جس سے ضائع وقت کو تصنع کے وقت میں مصنوعات، خدمات، منصوبہ جات یا پہل کے اقدامات کو مالیہ فراہم کر کے مشغول سرمایہ کو مثبت منافع میں تبدیل کرتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ محمد بشیر جمعہ۔ "ترقی اور کامیابی بذریعہ تنظیم وقت"۔ کتاب و سنت (محدث) لائبریری
- ↑ Project Management Institute (2004)۔ A Guide to the Project Management Body of Knowledge (PMBOK Guide)۔ ISBN 1-930699-45-X۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جون 2017