جنید جمشید
جنید جمشید | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 ستمبر 1964[1] کراچی، سندھ، پاکستان |
وفات | 7 دسمبر 2016 حویلیاں، خیبر پختونخوا، پاکستان |
(عمر 52 سال)
وجہ وفات | ہوائی حادثہ یا واقعہ |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور |
پیشہ | موسیقار، گیت نگار (1987ء–2004ء) نعت خواں (2002ء–2016ء)، مبلغ اسلام، جنید جمشید برانڈ کے سفیر |
دور فعالیت | 1987–2016 |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم ![]() |
جنید جمشید (3 ستمبر، 1964ء – 7 دسمبر، 2016ء) پاپ گلوکار اور نعت خواں تھے۔ انھوں نے پاپ موسیقی گروپ وائتل سائنز کے نمائندہ گلوکار کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔ وہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور کے فارغ التحصیل تھے۔ 1987ء میں دل دل پاکستان کی ریلز کے ساتھ ہی وہ شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئے۔ ان کی پاپ گلوگاری کے دور میں مندرجہ ذیل البمز ریلیز ہوئے: جنید آف وائتل سائنز 1994ء، اس راہ پر 1999ء اور دل کی بات 2002ء۔
1994 میں آپ کی پہلی گانوں کی البم منظرِ عام پر آئی۔ البتہ، 2004 میں آپ نے موسیقی کو خیر آباد کہہ کر مذہبی تعلیمات اور تبلیغ کا راستہ اختیار کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کا رجحان اسلامی تعلیمات کی طرف بڑھ گیا اور آہستہ آہستہ انھوں نے موسیقی کی صنعت کو خیر آباد کہہ دیا۔ پھر وہ نعت خوان اور تاجر کے طور پر جانے جاتے رہے۔ جے ڈاٹ بوتیک کے مالک تھے، جس کی شاخیں ملک بھر میں ہیں، 7 دسمبر 2016ء کو پی آئی اے فلائیٹ 661 کے حادثے میں وفات پا گئے۔ 52 سالہ جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد جا رہے تھے۔ یہ پرواز حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گئی تھی جس میں عملے کے پانچ ارکان سمیت تمام 48 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
جنید جمشید کو 2018ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا،
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "This week in history"۔ Dawn۔ 3 ستمبر 2011۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-02-06
![]() |
ویکی ذخائر پر جنید جمشید سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- 1964ء کی پیدائشیں
- 3 ستمبر کی پیدائشیں
- 1438ھ کی وفیات
- 2016ء کی وفیات
- اکیسویں صدی کے پاکستانی گلوکار
- اکیسویں صدی کے مرد گلوکار
- اے آر وائے ڈیجیٹل کی شخصیات
- بیسویں صدی کے گلوکار
- بیسویں صدی کے مرد گلوکار
- پاکستان میں ہوابازی حادثات یا واقعات کے شکار
- پاکستانی پاپ گلوکار
- پاکستانی سنی
- پاکستانی قراء قرآن
- پاکستانی مرد گلوکار
- پاکستانی موسیقار
- پاکستانی میکانکی انجینئر
- پاکستانی نعت خواں
- پاکستانی ہوافضائی انجینئرز
- تبلیغی جماعت کی شخصیات
- تمغائے امتیاز وصول کنندگان
- ستارۂ امتیاز وصول کنندگان
- فوجیوں کے بچے
- کراچی کی کاروباری شخصیات
- کراچی کے موسیقار
- مسلمان مبلغین
- یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور کے فضلا
- پاکستانی فیشن ڈیزائنر
- ہریانووی نژاد پاکستانی شخصیات
- کراچی کی شخصیات