حافظ نعیم الرحمن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حافظ نعیم الرحمن
تفصیل= حافظ نعیم الرحمن

صدر جماعت اسلامی کراچی۔
آغاز منصب
2013
Fleche-defaut-droite-gris-32.png محمد حسین محنتی [1]۔
  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1970 (عمر 51–52 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت جماعت اسلامی پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حافظ نعیم الرحمن (پیدائش 1970ء) ایک پاکستانی سیاستدان اور جماعت اسلامی ، کراچی کے امیر ہیں۔[2][3][4]

سیاسی سفر[ترمیم]

انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ نعیم الرحمن نے 1995ء میں اسلامی جمعیت طلبہ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ دو سال تک اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظمِ اعلیٰ بھی رہے۔ 2000ء میں وہ جماعت اسلامی کے رکن بنے۔ انہوں نے اسسٹنٹ سیکرٹری ، جنرل سیکرٹری اور نائب امیر کراچی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ 2013ء میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر بنے۔[3][1]نعیم الرحمٰن الخدمت کراچی کے صدر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

کراچی کے حقوق کی جدوجہد[ترمیم]

حافظ نعیم ایک طویل عرصے سے کراچی کی سیاست کی توانا آواز ہیں، شہر کے مسائل اور عوام کے حقوق کے حصول کے لیے بیک وقت کے الیکٹرک، واٹر بورڈ، نادرا، سوئی سدرن گیس سمیت مختلف عوامی مسائل کے لیے دھرنوں، مظاہروں، حقوق کراچی مارچ کی صورت میں کراچی کے مظلوم عوام کا مقدمہ ایک تسلسل سے لڑ رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی پر تاریخی کامیاب دھرنا ،کراچی کی مردم شماری ،بااختیار شہری حکومت کے قیام، گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، پر حافظ نعیم الرحمن آواز اٹھاتے ہیں۔ کراچی کی بارشوں اور کورونا کے دنوں میں ان کی امدادی سرگرمیاں بھی قابل تعریف ہیں۔[5]وہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات 2022 کے لیے جماعت اسلامی کے نامزد کردہ امیدوار برائے مئیر ہیں۔جنہیں نظامتِ کراچی کے لئے پسندیدہ ترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔[6]

حوالہ جات[ترمیم]

 

  1. ^ ا ب "Hafiz Naeemur Rehman new Jamaat-e-Islami Karachi chief". The Express Tribune (newspaper). 11 October 2013. https://tribune.com.pk/story/616717/hafiz-naeemur-rehman-new-jamaat-e-islami-karachi-chief. 
  2. "JI will not tolerate KWSB privatization, says Hafiz Naeem". nation.com.pk. 11 March 2020. اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2020. 
  3. ^ ا ب "Hafiz Naeem ur Rehman". arynews.tv. 15 July 2018. اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2020. 
  4. "JI to hold anti-KE demos at 400 venues across city from today". thenews.com.pk. 16 July 2020. اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2020. 
  5. تبسم، عطا محمد. "کون ہے یہ حافظ نعیم الرحمن ؟". روزنامہ جسارت. 
  6. انجم، میاں اشفاق. "کیا کراچی حافظ نعیم الرحمن کو میئر بنائے گا؟". روزنامہ پاکستان.