"صادق فقیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8.6
سطر 1: سطر 1:
[[فائل:Sadiq Fakir.jpg|تصغیر|صادق فقیر]]
[[فائل:Sadiq Fakir.jpg|تصغیر|صادق فقیر]]
'''صادق فقیر''' [[انگریزی]] (Sadiq Fakir) پیدائش (20 مارچ [[1967]] ء) وفات (26 فروری[[2015]]ء) [[سندھ]] [[پاکستان]] کے کلاسیکی اور لوک گلوکار تھے۔<ref name="auto">{{Cite web|url=https://nation.com.pk/28-Feb-2015/folk-singer-sadiq-fakeer-dies-in-ksa-road-accident|title=Folk singer Sadiq Fakeer dies in KSA road accident|date=28 فروری، 2015|website=The Nation}}</ref>انہیں سندھ میں خاصی شہرت و پزیرائی حاصل تھی۔ اس کے علاوہ بیرون ملک خاص کر [[دبئی]]، [[بھارت]]، [[سنگاپور]]، [[انگلستان|انگلینڈ]]، [[امریکا]]، [[کینیڈا]] اور [[سعودی عرب]] میں فن کا ظاہرہ کر کے داد حاصل کی۔ وہ [[سندھی زبان]]، [[سرائیکی زبان]]، ڈھاٹکی زبان، [[مارواڑی زبان]] اور [[اردو زبان]] میں گا سکتے تھے۔<ref name="auto"/>
'''صادق فقیر''' [[انگریزی]] (Sadiq Fakir) پیدائش (20 مارچ [[1967]] ء) وفات (26 فروری[[2015]]ء) [[سندھ]] [[پاکستان]] کے کلاسیکی اور لوک گلوکار تھے۔<ref name="auto">{{Cite web|url=https://nation.com.pk/28-Feb-2015/folk-singer-sadiq-fakeer-dies-in-ksa-road-accident|title=Folk singer Sadiq Fakeer dies in KSA road accident|date=28 فروری، 2015|website=The Nation|access-date=2019-02-11|archive-date=2019-02-12|archive-url=https://web.archive.org/web/20190212070517/https://nation.com.pk/28-Feb-2015/folk-singer-sadiq-fakeer-dies-in-ksa-road-accident|url-status=dead}}</ref>انہیں سندھ میں خاصی شہرت و پزیرائی حاصل تھی۔ اس کے علاوہ بیرون ملک خاص کر [[دبئی]]، [[بھارت]]، [[سنگاپور]]، [[انگلستان|انگلینڈ]]، [[امریکا]]، [[کینیڈا]] اور [[سعودی عرب]] میں فن کا ظاہرہ کر کے داد حاصل کی۔ وہ [[سندھی زبان]]، [[سرائیکی زبان]]، ڈھاٹکی زبان، [[مارواڑی زبان]] اور [[اردو زبان]] میں گا سکتے تھے۔<ref name="auto"/>


== زندگی اور تعلیم ==
== زندگی اور تعلیم ==

نسخہ بمطابق 11:27، 26 فروری 2022ء

صادق فقیر

صادق فقیر انگریزی (Sadiq Fakir) پیدائش (20 مارچ 1967 ء) وفات (26 فروری2015ء) سندھ پاکستان کے کلاسیکی اور لوک گلوکار تھے۔[1]انہیں سندھ میں خاصی شہرت و پزیرائی حاصل تھی۔ اس کے علاوہ بیرون ملک خاص کر دبئی، بھارت، سنگاپور، انگلینڈ، امریکا، کینیڈا اور سعودی عرب میں فن کا ظاہرہ کر کے داد حاصل کی۔ وہ سندھی زبان، سرائیکی زبان، ڈھاٹکی زبان، مارواڑی زبان اور اردو زبان میں گا سکتے تھے۔[1]

زندگی اور تعلیم

صادق فقیر 20 مارچ 1967ء کو فیض محمد مگنہار (میراثی) کے گھر میں تھر پاركر ضلع کے شہر مٹھی میں پیدا ہوئے۔ ان کے خاندان کا تعلق گلوکار گھرانے سے تھا۔ انہوں نے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم مٹھی شہر میں حاصل کی۔ موسیقی اور گائیکی کا اس کو بچپن سے شوق تھا۔اس لیے اس نے گانے بجانے اور موسیقی کی تربیت اپنے ماموں حُسین سے حاصل کرنا شروع کی۔ بی اے پاس کرنے کہ بعد ہائی اسکول میں استاد بنے۔ انہوں نے سندھی ادب میں ایم اے کی ڈگری جامعہ سندھ جامشورو سے حاصل کی۔[2]

آغاز فن

صادق فقیر نے فن کا آغاز محفلوں میں گانے سے کیا۔ اس نے فن کا باقاعدہ آغاز 1988ء میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد، سندھ سے کیااور پھر پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کراچی سینٹر سے بھی ان کے کلام نشر ہونے لگے۔[3] صادق فقیر کے گائے ہوئے گانوں کے کئی البم جاری ہوئے۔[2] اس بے سندھ کے بڑے شعرا شاہ عبداللطیف بھٹائی، سچل سرمست، شیخ ایاز اور استاد بخاری کا کلام گایا اور بڑی شہرت حاصل کی۔[3] صادق فقیر کے دو بیٹے نزاکت علی اور راحت علی بھی اچھے گلوکار ہیں۔[4]

اعزازات

صادق فقیر نے بہترین فنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جس وجہ سے انہیں شاہ عبداللطیف بھٹائی ایوارڈ، سچل سرمست ایواڈ اور مائی بھاگی ایوارڈ سے نوازا گیا۔[3]

وفات

صادق فقیر خاندان کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے تھ،۔ جہاں مدینہ منورہ سے مکہ جاتے ہوئے شاہراہ پر خطرناک حادثے کا شکار ہوئے۔ ان کا پورا خاندان شدید زخمی ہوا مگر خود 26 فروری 2015ء کو موقع پر وفات پا گئے۔[5]

حوالہ جات

  1. ^ ا ب "Folk singer Sadiq Fakeer dies in KSA road accident"۔ The Nation۔ 28 فروری، 2015۔ 12 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2019 
  2. ^ ا ب The Sindh Times (27 فروری، 2015)۔ "Sadiq Fakir will live alive for ever in the hearts of people of Sindh"۔ 09 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2019 
  3. ^ ا ب پ Hanif Samoon (27 فروری، 2015)۔ "Folk singer Sadiq Fakeer passes away in Saudi Arabia"۔ DAWN.COM 
  4. "Proud sons: Melodies from Thar Desert enthrall capital residents"۔ The Express Tribune۔ 15 جون، 2015 
  5. "Transitions: Sindhi singer Sadiq Faqir dies in road accident in Saudi Arabia"۔ The Express Tribune۔ 26 فروری، 2015