"صاحبوال سیداں" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8.7
سطر 102: سطر 102:


== بیرونی روابط ==
== بیرونی روابط ==
* [http://www.mbdin.net/ ضلع بہاؤالدین کا موقع جال ]
* [http://www.mbdin.net/ ضلع بہاؤالدین کا موقع جال ] {{wayback|url=http://www.mbdin.net/ |date=20200928215157 }}


== حوالہ جات ==
== حوالہ جات ==

نسخہ بمطابق 05:46، 21 مئی 2022ء

صاحبوال سیداں
ملک پاکستان
ضلعمنڈی بہاؤالدین
تحصیلملکوال
حکومت
 • ایم۔این۔اےناصراقبال بوسال
 • چیرمینسید تقی شاہ
بلندی202 میل (663 فٹ)
آبادی
 • تخمینہ (1998)30,000
منطقۂ وقتپاکستان معیاری وقت (UTC+5)
کالنگ کوڈ0546
ویب سائٹ[1]

صاحبوال سیّداں منڈی بہاؤالدین کا ایک گاؤں ہے۔ یہ گاؤں قصبہ گوجرہ سے 9 کلومیٹر اور بوسال سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس گاؤں کے زیادہ تر لوگ کاشتکاری سے وابستہ ہیں۔ یہاں کی زمین بہت زرخیز ہے اور نہری نظام کی وجہ سے اس علاقہ کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس علاقہ کے ایم۔ این۔ اے ناصراقبال بوسال اور چئرمین سید تقی شاہ ہیں۔ حکومت نے پچھلے پانچ سال میں اس گاؤں میں کافی ترقیاتی کام کروائے ہیں اور آئندہ بھی اسی طرح کام کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گاؤں کے بازار تک 24 فٹ کی پختہ سڑک بنوائی جو ایک طرف منڈی بہاؤالدین اور دوسری طرف سرگودھا شہر تک جاتی ہے۔ اس کے علاوہ 300 فٹ گہرا نل لگوایا جو بہت شفاف پانی کا حامل ہے۔ اب حکومت نے 3 اور نل منظور کر لیے ہیں، اس گاؤں کا جغرافیہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کے ایک طرف گوجرہ،بکن،اور بوسال تو دوسری طرف نین رانجھا اور گوگانوالی ہے ایک طرف بھوجووال تو دوسری طرف دھنی کلاں ہے۔ اس گاؤں میں ایک ہائی اسکول ہے جو پہلے پرائمری تھا پھر مڈل ہوا اور اب عنقریب حکومت اسے کالج کا درجہ دینے والی ہے۔ یہاں ایک ہسپتال بھی بنایا گیا ہے جس میں مفت علاج اور دوایاں مہیا کی جاتی ہیں۔ یہاں ایک بہت بڑا گراؤنڈ ہے جہاں بچے اور جوان شام کے وقت کرکٹ اور والی بال کھیلتے ہیں۔ اس گاؤں میں ضرورت کی ہر چیز دستیاب ہے۔

نزدیکی گاؤں

ذرائع آمد ورفت

صاحبوال کا قریبی ریلوے سٹیشن منڈی بہاؤ الدین ریلوے اسٹیشن ہے۔ قریبی ائرپورٹ سیالکوٹ اور لاهور ہیں۔

  • مین روڑ

__صاحبوال تا، پھالیہ، منڈی بھاؤالدین، سیدن شریف، گجرات __صاحبوال تا میانوال __صاحبوال تا گوجرہ،فیصل آباد __صاحبوال تا سرگودھا

ذات/برادریاں

صاحبوال میں بہت برادریاں آباد ہیں جن میں کچھ درج ذیل ہیں۔

مزید دیکھیے

بیرونی روابط

حوالہ جات