فلکیاتی اکائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
اصطلاح term

فلکیاتی اکائی
(ف۔ا۔)

astronomical unit
(A.U.)

زمین اور سورج کے درمیان اوسط فاصلہ، تقریباً 150 ملین کلومیٹر، فلکیاتی اکائی (ua) کہلاتا ہے۔ جس طرح کہکشانوں میں پائے جانے والے اجسام کے درمیان فاصلے کو نوری سال میں ناپا جاتا ہے، اسی طرح نظام شمسی میں پائے جانے والے فلکی اجسام کے درمیان فاصلے کو ناپنے کی اکائی “فلکیاتی اکائی“ ہے۔

مثالیں[ترمیم]

یہ فاصلے، لگ بھگ اوسطی فاصلے ہیں۔ یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ فلکیاتی اجسام کے درمیان فاصلے ان کی مداری اور محوری گردشوں اور دیگر وجوہات سے بدلتے رہتے ہیں۔

  • چاند اور زمین کے درمیان فاصلہ = 0.0026 ± 0.0001 ف۔ا۔
  • زمین اور سورج باہم 1.0 ± 0.02 AU فاصلے پر ہیں۔
  • مریخ اور سورج باہم 1.52 ± 0.14 AU فاصلے پر ہیں۔
  • مشتری اور سورج باہم 5.20 ± 0.05 AU فاصلے پر ہیں۔
  • پلوٹو اور سورج باہم 39.5 ± 9.8 AU فاصلے پر ہیں۔
  • کوئپر پٹی سورج سے 35 AU فاصلے پر شروع ہوتی ہے۔





  • 108 AU: As of November 16, 2008, Voyager 1 is the furthest of any human-made objects from the Sun