محمود مدنی
| محمود مدنی | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 1964ء دیوبند |
| قومیت | بھارتی |
| والد | اسعد مدنی |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | سیاست دان |
| تنظیم | جمعیت علمائے ہند |
| درستی - ترمیم | |
محمود اسعد مدنی (پیدائش: 3 مارچ 1964) بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک عالم دین، سماجی کارکن، سیاست دان اور جمعیۃ علماء ہند (میم) کے صدر ہیں۔ وہ اس سے قبل جمعیۃ علماء ہند کے ناظمِ عمومی رہ چکے ہیں، نیز 2006ء سے 2012ء تک ریاست اتر پردیش سے راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے رکن کی حیثیت سے راجیہ سبھا (بھارتی ایوانِ بالا) کے رکن بھی رہے۔[1][2][3]
ابتدائی و تعلیمی زندگی
[ترمیم]محمود اسعد مدنی 3 مارچ 1964ء کو دیوبند، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ وہ معروف عالم دین اور سیاست داں اسعد مدنی کے فرزند ہیں۔ انھوں نے دار العلوم دیوبند سے دینی تعلیم حاصل کی اور 1992ء میں وہاں سے فراغت حاصل کی۔[1]
عملی زندگی
[ترمیم]مدنی نے جمعیۃ علماء ہند سے عملی وابستگی اختیار کی،[1][2] جہاں وہ 2001ء میں تنظیمی سیکریٹری مقرر ہوئے۔ اسی سال بعد ازاں انھیں تنظیم کا جنرل سیکریٹری بنایا گیا اور وہ 2008ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ بعد ازاں وہ 27 مارچ 2021ھ تک جمعیۃ علماء ہند (میم) کے جنرل سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔[4]
اپنے پیش رو عثمان منصور پوری کے انتقال کے بعد، 27 مئی 2021ء کو انھیں جمعیۃ علمائے ہند (میم) کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا۔[1][5] بعد ازاں 18 ستمبر 2021ء کو انھیں باقاعدہ طور پر صدر منتخب کر لیا گیا۔[6]
انھیں 500 انتہائی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں 27ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جو رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے شائع کی جاتی ہے۔[7]
سنہ 2006ء میں وہ سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے اور راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ مدنی نے شہرت تب حاصل کی جب انھوں نے سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف سے کہا کہ انھیں بھارتی مسلمانوں کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنا چاہیے۔[8][حوالہ درکار]
محمود مدنی دو قومی نظریہ اور تقسیم ہند کے خلاف بھی بول چکے ہیں۔[حوالہ درکار]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت "The governing body of JUH"۔ jamiat.org.in۔ 2025-01-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-05-28
- ^ ا ب "A profile of Mahmood Madani"۔ India Today Conclave 2009
- ↑ "Madani, Maulana Mahmood"۔ The Muslim 500۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-11-22
- ↑ "Jamiat-Ulama-E-Hind splits"۔ Hindustan Times۔ 5 مارچ 2008۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-07-13
- ↑ "Maulana Mahmood Madani elected interim chief of Jamiat Ulema-e-Hind"۔ Outlook, India۔ 27 مئی 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-05-27
- ↑ "سبھی ریاستی جمعیتوں کی متفقہ تجویز پر مولانا محمود مدنی اگلے ٹرم کے لئے صدر منتخب جمعیۃ علماء ہند طالبان کی نئی حکومت سے حقوق انسانی کے احترام اور بھارت سے خوشگوار تعلقات کے خواہاں" [Mahmood Madani appointed president of JuH's Mahmood faction]۔ Millat Times۔ 18 ستمبر 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-09-19
- ↑ "Maulana Mahmood Madani"۔ The Muslim 500۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-05-28
- ↑ Maulana Mahmood Madani gives Indian Muslim answer to General Pervez Musharraf - YouTube
| پیش نظر صفحہ شخصیت سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |
