اسعد مدنی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اسعد مدنی
معلومات شخصیت
پیدائش 27 اپریل 1928  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیوبند  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 6 فروری 2006 (78 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of India.svg بھارت (26 جنوری 1950–)
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
Flag of India.svg ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت انڈین نیشنل کانگریس  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی دار العلوم دیوبند  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اسعد مدنی (27 اپریل 1928ء - 6 فروری 2006ء) ہندوستانی دیوبندی عالم دین اور سیاست دان تھے۔ دارالعلوم دیوبند کے استاد حدیث اور جمعیت علماء ہند کے سابق صدر تھے۔آپ محمود مدنی کے والد ہیں۔ ایک ہندوستانی دیوبندی اسلامی اسکالر اور سیاست دان تھے ، جنہوں نے جمعیت علمائے ہند کے چھٹے جنرل سکریٹری اور ساتویں صدر کے طور پر خدمات انجام دیں ۔ وہ دارالعلوم دیوبند کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن تھے ۔ وہ راجیہ سبھا کے رکن تھے، ہندوستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے تین بار انڈین نیشنل کانگریس کے رکن کے طور پر اتر پردیش کی نمائندگی کی


سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ، اسعد مدنی کے ساتھ میں

پیدائش[ترمیم]

6 ذی قعدہ 1346ھ / 27 اپریل 1928ء بروز جمعہ اسلامی علوم و ثقافت کے مرکز دیوبند میں پیدا ہوئے والد بزرگوار حضرت شیخ الاسلام مولانا مدنی قدس سرہ نے اسی سال محرم الحرام میں ایشیا کی سب سے عظیم اسلامی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کی مسند صدارت تدریس کو رونق بخشی تھی۔

تعلیم[ترمیم]

آپ کی ابتداء سے انتہاء تک ساری تعلیم دارالعلوم دیوبند میں ہوئی، والد ماجد حضرت شیخ الاسلام نور اللہ مرقدہ کے علاوہ حضرت شیخ الادب والفقہ مولانا اعزاز علی امروہوی، شیخ المعقول والمنقول حضرت علامہ محمد ابراہیم بلیاوی، حضرت مولانا سید اصغر حسین محدث دیوبندی، حضرت مولانا فخرالحسن مراد آبادی، حضرت مولانا مفتی مہدی حسن شاہجہانپوری، حضرت مولانا جلیل احمد کیرانوی خادم خاص حضرت شیخ الہند وغیرہم جیسے نابغہ عصر سے درسیات کی تکمیل کرکے ۱۳۶۵ھ - 1945ء میں فارغ التحصیل ہوئے۔

تدریس[ترمیم]

ظاہری و باطنی علوم ومعارف کی تحصیل و تکمیل کے بعد حضرت مولانا نے اپنے جہد و عمل کے سفر کا آغاز اپنی مادر علمی دارالعلوم دیوبند سے کیا اور 28 شوال 1370ھ کو اس کے شعبہ تعلیم سے منسلک ہوکر درس و تدریس میں مصروف ہوگئے، جس کا سلسلہ 12 سال تک جاری رہا،

رکنیت[ترمیم]

سیکڑوں دینی، سماجی، فلاحی اداروں کی سرپرستی و رکنیت کا انھیں شرف حاصل رہا ہے، کانگریس ورکنگ کمیٹی، راجیہ سبھا کی ضوابط کمیٹی، سرکاری یقین دہانی کمیٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ، رابطہ عالم اسلامی مکة المکرمہ، مجمع البحوث الاسلامیہ قاہرہ، موٴتمر اسلامی تیونس، مجلس شوریٰ دارالعلوم دیوبند، جامعہ قاسمیہ شاہی مراد آباد، مرکزی وقف کونسل، اردو کونسل، ہمدرد ٹرسٹ، مرکزی حج کمیٹی کے رکن ہونے کے علاوہ مسلم پرسنل لا بورڈ، اور آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے بانی ارکان میں سے تھے۔

وفات[ترمیم]

مولانا اسعد مدنی 6 فروری 2006ء کو ہندوستان کے شہر دہلی میں انتقال کرگئے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Qasmi, Obaidullah (2 October 2006). "Profile of Maulana Sayed Asad Madani: 1928-2006". Deoband.org website. 03 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2020.