مٹن کڑھی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مٹن کڑھی(میمنا سالن یا بکرے کا سالن [1][2] بھی کہا جاتا ہے) ایک ڈش ہے جو بکرے کے گوشت یا بعض اوقات بھیڑ کے گوشت سے تیار کی جاتی ہے۔ [3] یہ ڈش جنوبی ایشیا اور کیریبین کے خطوں کی تمام ریاستوں اور ممالک میں مختلف حالتوں اور صورتوں میں پائی جاتی ہے، اس کے علاوہ یورپ، امریکا اور افریقہ کے کئی ممالک میں بھی مقبول ہے۔

مٹن کڑھی شروع میں مٹی کے برتن میں تمام اجزاء کو ایک ساتھ ڈال کر تیار کی جاتی تھی اور مٹی کے تندور پر لکڑی کی آگ سے سالن کو آہستہ سے پکایا جاتا تھا۔ جدید دور میں اب اسے پریشر ککر اور ہلکی آنچ کا استعمال کرتے ہوئے ایک بڑی کڑاہی میں تمام اجزاء اور مصالحوں سمیت اچھی طرح بھوننے کے بعد پکایا جاتا ہے۔ دھیمی آنچ پر دیر تک پکا ہوا مٹن عمومی طور پر پکے ہوئے مٹن سے زیادہ نرم ہوتا ہے۔ مٹن کری اکثر چاول کے ساتھ یا روٹیوں کے ساتھ نوش کیا جاتا ہے، جن میں نان، خمیری روٹی یا پروٹا/پراٹھا شامل ہوتے ہیں۔ اس پکوان کو راگی(ایک اناج کی قسم) کے ساتھ بھی پیش کیا جاتا ہے۔

اجزاء[ترمیم]

مٹن کڑھی بنانے کے لیے استعمال ہونے [4] عام اجزاء میں شامل ہیں:

مٹن یا بکرے کا گوشت

نمک

ہلدی پاؤڈر

سرسوں کا تیل

ادرک لہسن کا پیسٹ

دہی

مصالحے

پیاز

مرچ

ٹماٹر

دھنیا کے پتے

ترکیب[ترمیم]

ایک برتن میں تیل گرم کریں اور درمیانی آنچ رکھیں۔ اس میں دار چینی، الائچی، کری پتے ڈال کر  ہلکا لال کر لیں۔ اس کے بعد گوشت ڈال کر فرائی کریں حتی کہ گوشت کا رنگ براؤن ہو جائے، باقی مصالحوں کو پیس لیں۔ پسا ہوا مصالحہ شامل کرکے مزیدایک  منٹ فرائی کر لیں۔ اس میں پسا ہوا مصالحہ ڈال کر  پانچ منٹ مزید فرائی کر لیں۔ پھر اس میں 3 کپ پانی، ہلدی پاؤڈر، لیموں کا جوس اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک  آدھے  گھنٹے گوشت گلنے تک پکائیں۔درمیان میں 1 یا دو مرتبہ چمچہ چلائیں۔ آخر میں  پانچ منٹ تیل اوپر آنے تک دم پر رکھ دیں۔

اقسام اور تغیرات[ترمیم]

کشمیر میں[ترمیم]

مٹن کشمیری کھانوں کا مرکزی حصہ ہے۔ ہندو اور مسلمان دونوں ملتے جلتے پکوان تیار کرتے ہیں لیکن مختلف مصالحوں کے ساتھ۔ جہاں کشمیری مسلمان اپنے پکوانوں میں پیاز اور لہسن کا استعمال کرتے ہیں، وہیں کشمیری ہندو اپنے کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے پیاز اور لہسن کی بجائے ہینگ اور ادرک کا پاؤڈر استعمال کرتے ہیں۔ زیادہ تر مٹن پکوان وزوان کا حصہ ہیں، یہ 36 لوازمات پر مشتمل کھانا ہے جو شادیوں کے دوران میں پیش کیا جاتا ہے۔ کچھ اہم پکوانوں میں شامل ہیں:

رستا (دہکتی سرخ گریوی میں گوشت کے ٹکڑے) لہبی کباب یا مویچی کباب (چپٹے ہوئے مٹن کباب دہی میں پکائے جاتے ہیں) دینی پھول (مٹن ڈش) دودھ رس (میٹھے دودھ کی گریوی میں پکا ہوا مٹن) روغن جوش (کشمیری مصالحوں کے ساتھ پکا ہوا نرم بھیڑ گوشت) تبک ماز (بھیڑ پسلیوں کا گوشت دہی میں نرم ہونے تک ابالی اور پھر تلی جاتی ہیں) دانیوال قورمہ (دھنیا کے ساتھ مٹن کڑی) وازہ پالک (سبز پالک جسے مٹن کے چھوٹے گولوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے جسے پالکی رستے کہا جاتا ہے) آب گوش (دودھ کے سالن میں پکایا گیا میمنا گوشت) مارچوانگن قورمہ (ایک انتہائی مصالحے دار میمنا پکوان) کباب (گرم کوئلوں کی سیخوں پر بھنا ہوا گوشت) گشتابہ (سفید دہی گریوی میں مخملی بناوٹ والا گوشت گولا)

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Cooking time Prep: 25 mins Cook: 3 hrs۔ "Goat curry"۔ BBC Good Food۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 ستمبر 2015 
  2. "Goat (Mutton) Curry Recipe"۔ Indianfood.about.com۔ 06 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 ستمبر 2015 
  3. Charmian Smith (23 مارچ 2011)۔ "Video: How to make Indian-style mutton curry"۔ Otago Daily Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 مئی 2015 
  4. Group Pansari (اپریل 20, 2021)۔ "Mutton Curry Recipe"۔ Pansari Group۔ فروری 11, 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 10, 2022