مندرجات کا رخ کریں

میرا کمار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میرا کمار
(انگریزی میں: Meira Kumar ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تفصیل=
تفصیل=

15th Speaker of the Lok Sabha
مدت منصب
4 June 2009 – 18 May 2014
نائب Kariya Munda
Somnath Chatterjee
Sumitra Mahajan
وزارت آبی وسائل، فروغ دریا و گنگا صفائی، حکومت ہند
مدت منصب
22 May 2009 – 25 May 2009
وزیر اعظم منموہن سنگھ
Saifuddin Soz
Pawan Kumar Bansal
وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات، حکومت ہند
مدت منصب
22 May 2004 – 22 May 2009
وزیر اعظم منموہن سنگھ
Satyanarayan Jatiya
Selja Kumari
رکن پارلیمان، لوک سبھا
for Sasaram
مدت منصب
2004 – 2014
Muni Lall
Chhedi Paswan
رکن پارلیمان، لوک سبھا
for Karol Bagh
مدت منصب
1996 – 1999
Kalka Dass
انیتا آریہ
رکن پارلیمان، لوک سبھا
for Bijnor
مدت منصب
1985 – 1989
Chowdhary Girdhari Lal
مایاوتی
معلومات شخصیت
پیدائش 31 مارچ 1945ء (79 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سسرام   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
ڈومنین بھارت
بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت انڈین نیشنل کانگریس   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد Anshul Kumar
Devangana Kumar
Swati Kumar
والد جگجیون رام   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی دہلی یونیورسٹی
اندر پرستھ کالج برائے نسواں، دہلی
فیکلٹی آف لا
میرانڈہ ہاوس، دہلی
بنستھالی ودیاپت   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان [2]،  سفارت کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

میرا کمار (انگریزی: Meira Kumar) (ولادت: 31 مارچ 1945ء) انڈین نیشنل کانگریس سے وابستہ بھارتی سیاست دان ہیں۔ وہ 2004ء تا 2009ء وزیرسماجی انصاف و تفویض اختیارات، حکومت ہند رہ چکی ہیں۔2009ء میں ایک مختصر مدت کے لیے وہ وزارت آبی وسائل، فروغ دریا و گنگا صفائی، حکومت ہند بھی رہی ہیں۔ وہ 2009ء میں نئی لوک سبھا کی تشکیل میں انھیں 2009ء تا 2014ء لوک سبھا اسپیکر بنایا گیا۔ وہ 15ویں لوک سبھا اسپیکر تھیں۔2017ء میں متحدہ ترقی پسند اتحاد نے صدارت کے عہدہ کے نامزد کیا اور اس طرح وہ اس عہدہ کے لیے نامزد ہونے والی دوسری ختوں بنیں۔ ان سے قبل پرتیبھا پاٹل کو نامزد کیا گیا تھا جو انتخابات جیت کر صدر بن گئی تھیں۔ میرا کمار لگاتار 8ویں، 11ویں، 12ویں، 14ویں اور 15ویں لوک سبھا کے منتخب ہو چکی ہیں۔ 2017ء میں حزب اختلاف پارٹیوں نے انھیں رام ناتھ کووند کے خلاف صدارت کی امیداوی کے لیے نامزد کیا مگر انھیں شکست ہوئی۔ البتہ ہار کر بھی انھوں نے اب تک زیادہ زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔ انھیں کل 3,67,314 ووٹ ملے تھے۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

میرا کمار کی ولادت 31 مارچ 1945ء کو موجودہ بہار کے آراہ میں ہوئی جو اس وقت برطانوی ہند کا حصۃ تھا۔ ان کے والد جگجیون رام ایک دلت لیڈر اور نائب وزیر اعظم بھارت تھے اور والدہ اندرانی دیوی تحریک آزادی ہند کی عظیم رہ چکی ہیں۔[3] بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انھیں اپنی والدہ سے بہت زیادہ لگاو ہو گیا اور انھوں نے زیادہ تر وقت انھیں کے ساتھ گزارا اور دور درشن نیوز کو ایک انٹرویر میں انھوں نے انکشاف کیا کہ ان کے کیرئر میں ان کی والدہ کے صلاح اور مشوروں کا بہت اہم رول ہے۔ ان کی والدہ ہی ان کی سب سے بڑی محرک ہیں۔[4]

انھوں نے ویسٹرن گرلز اسکول، دہرہ سے تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد مہارانی گایتری دیوی گرلز پبلک اسکول، جے پور میں داخلہ لیا۔ ایک مختصر سے کورس کے لیے بنستھلی ودیا پیٹھ میں بھی داخلہ لیا۔ انھوں نے اندر پرستھ کالج برائے نسواں، دہلی سے فاضل قانون میں ماسٹرز کیا اور میرانڈہ ہاوس، دہلی، دہلی یونیورسٹی سے بی تعلیم حاصل کی۔ 2010ء میں بنستھلی ودیا پیٹھ نے انھیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔[5][6]

عہد جوانی میں انھوں نے خدمت خلق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انسانی حقوق اور جمہوریت کے مظاہروں میں شرکت کی۔


حوالہ جات

[ترمیم]
  1. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Meira-Kumar — بنام: Meira Kumar — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. https://eci.gov.in/files/category/97-general-election-2014/
  3. "Profile: Meira Kumar, first female Dalit Speaker"۔ oneindia.in۔ 3 June 2009۔ 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2014 
  4. "Manoj Tibrewal Aakash interviewed Meira Kumar for DD News's Ek Mulaqat (Full Interview)"۔ Doordarshan News۔ 26 December 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2019یوٹیوب سے 
  5. "Banasthali created a force of empowered women - Times of India"۔ 04 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2014 
  6. "Biography] [Lok Sabha"۔ 12 اپریل 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جون 2009