ندھی اگروال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ندھی اگروال
ندھی اگروال 2017 میں
ندھی اگروال 2017 میں

معلومات شخصیت
پیدائش 17 اگست 1993ء (عمر 26 سال)
بنگلور  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
قومیت بھارتی
والد راجیش اگروال
والدہ اندو اگروال
عملی زندگی
تعليم کرائسٹ یونیورسٹی
مادر علمی کرائسٹ یونیورسٹی، بنگلور  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ اداکارہ, ماڈل رقاصہ
پیشہ ورانہ زبان ہندی،  وانگریزی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

ندھی اگروال (پیدائش 17 اگست 1993) ایک ہندوستانی ماڈل ، رقاصہ اور اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ اور تلگو فلموں میں نظر آتی ہیں۔ 2017 میں ، انہوں نے فلم منّا مائیکل سے اپنی اداکاری کی شروعات کی ۔ وہ یاماہا فاسینو مس دیوا 2014 کی فائنلسٹ تھیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

ندھی اگروال 17 اگست 1993 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئیں اور ان کی پرورش بنگلور میں ہوئی۔ ندھی ہندی بولنے والے مارواڑی خاندان میں پیدا ہوئی ، اس کے والدین اندو اگروال اور راجیش اگروال ہیں۔ وہ تلگو ، تمل اور کنڑا زبان بول سکتی ہیں۔ [1] ندھی نے ابتدائی تعلیم ودیا اشیلپ اکیڈمی اور ودیا نکیتن اسکول میں حاصل کی۔ انہوں نے بنگلور کی کرائسٹ یونیورسٹی سے بزنس مینجمنٹ میں گریجویشن کیا۔ [2] انہوں نے ، بیلے ، کتھک اور بیلی رقص کی اچھی تربیت حاصل کی ہے . [3]

کیریئر[ترمیم]

2016 میں ، ہدایتکار صابر خان نے تصدیق کی کہ ندھی اگروال کو ٹائیگر شروف اور نوازالدین صدیقی کے ساتھ، ان کی فلم منا مائیکل میں مرکزی کردار کے طور پر سائن کیا گیا تھا۔ ان کا انتخاب 300 امیدواروں میں کیا گیا تھا۔ اپنے اداکاری کے شوق کے بارے میں انہوں نے کہا ، "میں ہمیشہ اداکارہ بننا چاہتی تھی۔ جب بھی میں نے ایشوریا رائے کو ایک ایڈورٹائزنگ بورڈ پر دیکھتی تو میں خود سے کہتی کہ ایک دن بھی میرا چہرہ وہاں ہوگا۔ " ندھی سے بھی فلم کی تکمیل تک ڈیٹنگ کے بغیر کسی شق پر دستخط کرنے کو کہا گیا تھا۔ انہوں نے کری آرج انٹرٹینمنٹ کی ایک فلم میں بھی سائن کی، جس کی ہدایتکاری شری نارائن سنگھ کریں گے ۔ یہ بالی ووڈ میں ان کی دوسری فلم اور نارائین کی ٹوالیٹ ایک پریم کتھا اور بتی گل میٹر چلو بعد تیسری فلم ہوگی۔ جس کی پیشکش پریرنا اروڑا دیں گی جبکہ فلم کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ [4] وہ علی خان کی ہدایت کاری میں اکشے کمار کے اِکا میں بھی کام کریں گی ، یہ سنہ 2014 کے تمل ہٹ کتھی کا ریمیک ہوگی۔[حوالہ درکار]

فلموں کی فہرست[ترمیم]

سال عنوان ساتھی فنکار کردار زبان نوٹ
2017 منا مائیکل ٹائیگر شروف، نواز الدین صدیقی ڈولی / دیپیکا شرما ہندی پہلی ہندی فلم
2018 ساویاساچی اکنینی ناگا چیتنیا، بھومیکا چاولہ، آر مادھون چترا تیلگو پہلی تیلگو فلم
2019 مسٹر مجنوں اکنینی اکھل، نکیتا "نکی" تیلگو
2019 آئی اسمارٹ شنکر رام پوتینینی، نبھا نتیش سارہ (پنکی) تیلگو
2019 ماسک اعلان ہوگا ہندی زیر تکمیل
2020 اکّا اکشے کمار اعلان ہوگا ہندی زیر تکمیل

ٹیلی ویژن[ترمیم]

اعزازات[ترمیم]

  • انٹرنیشنل فلم اینڈ ٹیلی ویژن کلب آف ایشین اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن کی لائف ممبرشپ کے ساتھ اعزاز
  • یاماہا فاسینو مس دوا 2014 - فائنلسٹ
  • زی سنے ایوارڈز - بہترین ڈیوبیو اداکارہ - منا مائیکل

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Elina Priyadarshini Naya (16 November 2017), "Nidhhi Agerwal: I am a Tollywood buff who grew up watching Telugu films dubbed in Hindi", Times of India. Retrieved 24 April 2019.
  2. "Nidhhi Agerwal"۔ Indiatimes۔
  3. "I always wanted to be an actor - Nidhhi Agerwal"۔ Indiatimes۔ 22 اکتوبر 2016۔
  4. "ندھی اگروال ہدایتکار شری نارائن سنگھ کی نئی فلم کا حصہ بن گئیں"۔

بیرونی روابط[ترمیم]