نوربخشیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش


دوسرے سلسہ ہائے تصوف کی مانند سلسلہ نوربخشیہ بھی تصوف کا ایک سلسلہ ہے جو مختلف ناموں سے موسوم رہاہے۔ سلسلۃالذہب،معروفیہ،جنیدیہ،سہروردیہ،کبرویہ،ہمدانیہ اورنوربخشیہ اس سلسلے کے مختلف زمانوں میں مختلف نام ہیں۔ تاہم میر سید محمد نوربخش رحمتہ اللہ علیہ کے بعد سے نوربخشیہ کہلاتا ہے۔ اس سلسلے کے شیوخ بڑے بڑے ولی اللہ ہو گزرے ہیں ۔شریعت طریقت معرفت اور حقیقت کے علوم سے آراستہ ہیں ۔ روحانی کمالات کے مالک اور غیبی اسرار و رموز سے واقف تھے۔ اس سلسلے کے شیوخ کی خدمات بہت وسیع ہیں ۔ اس کی اپنی تاریخ ہے۔[1]

نور بخشیہ یا “نور بخشی“ صوفیہ امامیہ نور بخشیہ ایک اسلامی فرقہ ہے۔ جس کے بانی شاہ سید محمد نوربخش ایرانی صوفی بزرگ ہیں ۔اس فرقے کے پیروکار بلتستان اور لداخ کے علاقوں میں ایک بڑی تعداد موجود ہیں۔ سید محمد شاہ نورانی اس فرقے کے موجودہ مذہبی رہنما ہیں۔

  1. ^ http://sufianoorbakhshia.org/urdu/noorbakhshia/