ٹومب رایڈر اٹلانٹس کی شاخ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ٹومب رایڈر اٹلانٹس کی شاخ
(انگریزی میں: Tomb Raider ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈویلپر کور ڈیزائنر  ویکی ڈیٹا پر (P178) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ناشر ایڈوس انٹریکٹیو  ویکی ڈیٹا پر (P123) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم کار اسٹیم،  ہمبل سٹور،  پلےاسٹیشن سٹور،  گوگل پلے،  ایپ سٹور  ویکی ڈیٹا پر (P750) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سلسلہ ٹومب رایڈر  ویکی ڈیٹا پر (P179) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پلیٹ فارم پلےاسٹیشن
ڈاس
میک او ایس
اینڈروئیڈ
آئی او ایس
پلے اسٹیشن 4
پلےاسٹیشن 5
مائیکروسافٹ ونڈوز[1]
ایکس باک ون  ویکی ڈیٹا پر (P400) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ اجرا 25 اکتوبر 1996
1 مارچ 1998  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صنف ایکشن ایڈوانٹچ گیم  ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موڈ سنگل پلیئر[2]  ویکی ڈیٹا پر (P404) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میڈیا برقی تقسیم
برقی ڈاؤنلوڈ (اینڈروئیڈ)  ویکی ڈیٹا پر (P437) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انپٹ ٹچسکرین  ویکی ڈیٹا پر (P479) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم
ESRB:  ویکی ڈیٹا پر (P852) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
PEGI:  ویکی ڈیٹا پر (P908) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر 12
عمر 12
USK:  ویکی ڈیٹا پر (P914) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر
عمر

ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 
ٹومب رایڈر ژیان کا خنجر  ویکی ڈیٹا پر (P156) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ٹومب رایڈر سیریز کا یہ پہلا گیم نومبر سنۂ 1996 میں ریلیز ہوا، یہ گیم کور ڈیزائن نے بنایا- اسی گیم سے لارا کروفٹ کے نام سے ویڈیو گیمز کا معروف مونث مرکزی کردار منظر عام پر آیا ہے-

گیم کی کہانی[ترمیم]

ٹومب رایڈر اٹلانٹس کی شاخ کا سرورق

گیم کی کہانی 1945ء میں نیو میکسیکو کی لاس آلموس کاؤنٹی سے شروع ہوتی ہے، جہاں ایک نیوکلئیر بم ٹیسٹ پر زلزلہ آتا ہے جس سے وہاں دفن صدیوں پرانی تہذیب کے برآمد ہوتے ہیں- ساتھ ہی صدیوں پہلے دفن کی گئی ایک پراسرار مخلوق بھی آزاد ہوجاتی ہے۔ کہانی آگے بڑھ کر حال کی صرف آتی ہے، برطانیہ کی معروف ماہر اثریات اور مہم جو لارا کروفٹ ہمالیہ پر بگ فُٹ کو پکڑنے اپنی مہم پوری کرکے کلکتہ کے ایمپیریور ہوٹل میں بیٹھی ہوتی ہے کہ اسے ایک آدمی لارسن ملنے آتاہے، جو ناٹلہ ٹیکنالوجی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر جیکلائن ناٹلہ کے لیے کام کرنے کا پیغام دیتا ہے، لارا انکار کردیتی ہے کہ وہ پیسوں کے لیے کام نہیں کرتی۔ کمپیوٹر ویڈیو اسکرین پر ناٹلہ لارا کروفٹ کو ایک قدیم تہذیب سے جڑی ایک صناعی (ڈیوائس) ڈھونڈنے کا کہتی ہے جو پیرو (امریکا) میں انکا تہذیب کے قوالپیک کا معبد میں کہیں موجود ہے- یہ بات لارا کے لیے تجسس کا باعث ہوتی ہے اور وہ راضی ہوجاتی ہے۔

پیرو (جنوبی امریکا)[ترمیم]

لارا ایک گائیڈ کے ہمراہ پیرو کے برفانی پہاڑ پر موجود غار کے دروازے پر پہنچتی ہے- اور دروازے کے اوپر موجود بلاک نما بٹن سے دروازہ کھولتی ہے، دروازہ کھلنے پر اچانک اندر سے چند بھیڑیے حملہ کرتے ہیں، لارا مقابلہ کرکے ان کو مار ڈالتی ہے مگر بھیڑیے گائیڈ کو ہلاک کردیتے ہیں لارا دروازے سے اندر جاتی ہے اور دروازہ بند ہو جاتا ہے-غار میں بھیڑیوں کے پیروں کے نشان کی اتباع میں چلتے ہوئے اور بھیڑیوں اور دیواروں سے نکلنے والے زہریلے تیروں سے بچتے ہوئے لارا ویکمبا کے زیر زمین گاؤں تک پہنچ جاتی ہے۔ جہاں کسی زمانے میں قوالپیک حکومت کرتا تھا۔

پیرو : وکمبا شہر

پورا علاقہ کھوجنے کے بعد لارا کو پتہ چلتا ہے کہ یہاں ایک آبشار کے پیچھے ایک بہت بڑا دروازہ ہے جو قوالپیک کے معبد کی طرف جاتا ہے۔ آبشار کو روکنے کے کیے اسے تین گراریوں کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی تلاش اسے غاروں کے ذریعے ایک ایسی گمشدہ وادی میں پہنچا دیتی ہے جو گوشت خور ڈایناسور کے ساتھ بھری ہوئی ایک قدیم وادی ہے، یہ ڈائنوسار ختم ہونے سے بچ گئے تھے۔ ڈائنوسارز کو مارنے کے بعد لارا گراریاں حاصل کرکے واپس آبشار تک پہنچتی ہے گراریوں کو مشین میں لگا کر چلانے سے آبشار رک جاتی ہے اور دروازہ ظاہر ہوجاتا ہے۔ لارا اندر داخل ہوتی ہے جہاں اسے تین دروازے ملتے ہیں، قوالپیک کی آرام گاہ کا دروازہ تین جالیوں بند ہوتا ہے جسے کھولنے کے لیے تین سوئچ دبانے ہوتے ہیں، لارا باقی دروازوں میں جاکر تمام تین جالیوں کو سوئچ کے ذریعے کھولتی ہے۔ لارا قوالپیک کے معبد میں داخل ہوتی ہے، جہاں قوالپیک کی لاش ایک تخت پر بیٹھے مل جاتی ہے اس کے دونوں کناروں پر دو ممیاں (مومیائی لاشیں) پہرہ دینے کے انداز میں کھڑی ہوتی ہیں۔ ان میں سے ایک ممی زندہ ہوکر لارا ہر حملہ کرتی ہے مگر خود ہی گر کر مر جاتی۔ لارا کمرے کے مرکز میں رکھی صناعی (ڈیوائس) کو اتھالیتی ہے۔ صنائی اٹھاتے ہی پر مقبرہ لرز اٹھتا ہے اور دیواریں چھتیں ٹوٹ کر گرنا شروع ہوجاتی ہیں اور لارا بمشکل اپنی جان بچاکر باہر نکلتی ہے۔ جہاں لارسن پہلے سے موجود ہوتا ہے وہ لارا پر حملہ کردیتا ہے مگر لارا اس پر قابو ہالیتی ہے، زخمی ہو جانے کے بعد لارسن بتاتاہے کہ ناٹلہ نے ہی اسے قتل کرنے اور ڈیوائس حاصل کرنے کے لیے بھیجا ہے، اس سے جھوٹ بولا گیا ہے یہ کوئی معمولی آثار نہیں بلکہ یہ ڈیوائس ماضی کے گمشدہ برآعظم اٹلانٹس کی شاخ ہے جس میں مخفی قوتیں پوشیدہ ہیں- لارا کو یہ بھی پتا چلتا ہے کہ اس شاخ کی تلاش میں وہ اکیلی نہیں ہے ناٹلہ نے لارسن سمیت کچھ اور لوگوں کو بھی اس کی نگرانی پر لگایا ہے۔ اس صناعی جیسی ایک اور ڈیوائس کی تلاش کے لیے اس نے اپنے کھوجی پرے ڈوپنٹ کو بھیجا ہے۔ لارا لارسن کو بے ہوش کردیتی ہے اور اس بات کے تلاش کے مقصد کے ساتھ وہاں نکل آتی ہے کہ آخر ناٹلہ نے اسے دھوکا کیوں دیا؟

لارا ناٹلاٹیکنالوجیز کی عمارت کی بالائی منزل پر پہنچتی ہے اور شیشہ توڑ کر ناٹلاکے دفتر میں داخل ہوتی ہے۔ یہاں ایک قرون وسطی کے راہب کی دستاویز سے پتہ چلتا ہے، یہ صناعی دراصل اٹلانٹس سے تعلق رکھتی ہے اور اسی طح کی دوسری ڈیوائس اٹلانٹس کے ایک حکمران تیہوکن کے مقبرے میں موجودہے، جو اس دستاویز کے مطابق یونان میں ہے۔

یونان (جنوبی یورپ)[ترمیم]

یونان : سینٹ فرانسس کی نقالی کا گہرا کمرا

دستاویز کی ہدایات پر عمل کرکے لارا کروفٹ یونان کی ایک قدیم خانقا پہنچتی ہے جو سینٹ فرانسس فولی (سینٹ فرانسس کی نقالی) کے نام سے جانی جاتی ہے، اس خانقاہ میں داخل ہوتے ہی اچانک شیر اور گوریلے لارا پر حملہ کرتے ہیں، ساتھ ہی پیری ڈوپونٹ خود لارا سے مقابلہ کرتا ہے، ایک مختصر فائرنگ کے تبادلے کے بعد، پیری فرارہوجاتا ہے۔ لارا کروفٹ صناعی کی تلاش میں ایک بڑے گہرے کمرے تک پہنچتی ہے جو کئی منزلہ گہری ہے اور چار کمروں سے منسلک ہے، ہر کمرے میں ایک گڑھوں، کانٹوں، کرنٹ اور چمگادڑوں سے لیس جال بچھے ہوئے ہیں، جن سے بچ کر لارا مرکزی دروازے کی چار چابیاں حاصل کرتی ہے۔ چابیاں حاصل کرنے کے بعد سب سے نچلے حصہ میں موجود بڑا دروازہ کھول لیتی ہے اور مقبرے میں داخل ہوجاتی ہے۔

دروازے کے دوسری جانب لارا بہت سے عجائبات سے گزرتے ہوئے ایک کلوزیم نما اکھاڑے میں پہنچتی ہے جہاں شیر اور گوریلے سے مقابلہ ہوتا ہے، کلوزیم کے دوستے دروازے کو کھولنے کے بعد وہ ایک صحن میں پہنچتی ہے جہاں بادشاہ میڈاس کی ٹوٹی ہوئی مورتی رکھی ہے، جس کے ہاتھ سے مس ہوکر ہر شے سونے میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ اس صحن سے منسلک کمروں میں جاکر لارا تین اینٹیں اکھٹی کرتی ہے جس میڈاس کی مورتی کے ہاتھ میں رکھنے سے وہ سونے کی بن جاتی ہے، یہ طلائی اینٹیں ایک خاص جہ نصب کرنے پر ایک تالاب نما گڑھا کھُل جاتا ہے جس میں تیر کر لارا زیر زمیں تیہوکن کے مقبرے پر پہنچتی ہے جو پارنی کے درمیام ایک ٹیلے پر بنا ہوا ہے۔ مقبترے کے دروازے پر پہنچتے ہی دروازے کے ارد گرد کھڑی سنتور (عجیب الخلقت جانور جس کا دھڑ گھوڑے کا اور سر اور ہاتھ انسان کے ہیں ) کی پتھر کی مورتیاں زندہ ہوجاتی ہے جو آگ کے ولے بھی پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لارا اس کو شکست دے کرمقبرے میں داخل ہوتی ہے جہاں ایک بار پھر پیری آکر حملہ کرتا ہے اور آخر میں، فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہوجاتا ہے، لارا کرافٹ اس کے پاس کے ایک طاقتور میگنم پستول اور اٹلانٹس کی دوسری صناعی حاصل کرلیتی ہے۔ تیہوکن کی آرام اگہ کی دیواروں اور تابوت کی تحریریں پڑھنے کے بعد لارا پر انکشاف ہوتا ہے کہ تیہوکن اور قالپیک دونوں ہی اٹلانٹس کے حکمران رہ چکے تھے۔

اب لارا کرافٹ، دونوں صناعیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملاتی ہے، ایک جھماکہ سا ہوتا ہے اور لارا خود کو ایک انجان جگہ پاتی ہے جو اٹلانٹس ہے، وہاں وہ وہ عجیب لرزہ خیز مخلوق کو دیکھتی ہے جو ایک تیسری پراسرار شخصیت سے تیسری صناعی چھین کر اسے قید کردیتے ہیں۔ اور اس تیسری صناعی کو مصر میں واقع ایک مقبرے میں چھپادیتے ہیں۔

مصر (شمالی افریقہ)[ترمیم]

مصر :خمون کا معبد

اٹلانٹس (بحر اوقیانوس)[ترمیم]

اٹلانٹس :عظیم اہرام

گیم کے لیول[ترمیم]

اس گیم میں کل 15 لیول ہیں جن میں لارا کروفٹ حنوبی امریکا، یونان، مصر اور اٹلانٹس تہذیب کے قدیم کھنڈر کھوجتی ہے-

گیم کے 15 لیول-
پیرو (جنوبی امریکا): یونان (جنوبی یورپ): مصر (شمالی افریقہ): اٹلانٹس (بحر اوقیانوس):
لیول 1:غار لیول 5:سینٹ فرانسس کی نقالی لیول 10: خمون کا معبد لیول 13: ناٹلہ کی کان
لیول 2:وکمبا شہر لیول 6:کلوزیم لیول 11: خمون کا ستون لیول 13: ناٹلہ کی کان
لیول 3:گمشدہ وادی لیول 7:میڈاس کا محل لیول 12: شاخ کی عبادت گاہ لیول 14: اٹلانٹس
لیول 4:قوالپیک کا معبد لیول 8:حوض لیول 15: عظیم اہرام ۔۔۔۔
۔۔۔۔ لیول 9:تیہوکن کا مقبرہ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔

اس کے علاوہ کروفٹ مینور (لندن)ٹومب رایڈر گیم کا ٹریننگ لیول ہے، جو لندن میں موجود لارا کروفٹ کے گھر کروفٹ مینور پر بنا ہوا ہے- اس کے ذریعہ پہلی مرتبہ گیم کھیلنے والا لارا کروفٹ کی مہم جو صلاحیتوں کو سمجھ سکتا ہے اور گیم کے کنٹرول پر عبور حاصل کر سکتا ہے-

تکنیکی مدد[ترمیم]

یہ گیم چونکہ 1996 میں بنا تھا اس وجہ سے یہ ونڈوز98 پر ہی چل سکتا ہے- ونڈوز ایکس پی اسے سپورٹ نہیں کرتی البتہ یہ گیم پلے اسٹیشن کی سی ڈی پر عام دستیاب ہے جسے پلے اسٹیشن ایمولیٹر کے ذریعہ ایکس پی پر چلایا جا سکتا ہے- اس گیم کو ایکس پی پر چلانے کے لیے کچھ کریک بنائے گئے ہیں مگر وہ بہت پیچیدہ عمل ہے اور اس عمل کو کرنے کے لیے ٹومب رایڈر کی اوریجنل سی ڈی کی ضرورت پڑتی ہے-اس کریک کے متعلق معلومات یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں: http://www.tombraiderhub.com/faq/tr1.htmlآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tombraiderhub.com (Error: unknown archive URL)

گیم کھیلنے کا مکمل اردو طریقہ[ترمیم]

WalkThrough

(سین: لارا ایک گائیڈ کے ہمراہ برفانی پہاڑ پر موجود غار کے دروازے پر پہنچتی ہے- اور دروازے کے اوپر موجود بلاک نما بٹن سے دروازہ کھولتی ہے، اچانک اندر سے چند بھیڑیے حملہ کرتے ہیں، لارا مقابلہ کرکے ان کو مار ڈالتی ہے مگر بھیڑیے گائیڈ کو ہلاک کردیتے ہیں لارا دروازے سے اندر جاتی ہے اور دروازہ بند ہو جاتا ہے-)

لیول 1۔ غار سامان:7 خفیہ مقامات:3 دشمن:14

بھیڑیوں کے پیروں کے نشان کی اتباع میں چلیں اور دیواروں سے نکلنے والے زہریلے تیروں سے بچیں، اگلے موڑ پر اونچائی پر لارا کو ایک راستہ نظر آئے گا وہاں جانے سے پہلے ساتھ کے کمرہ نما جگہ پر آئیے جہاں پہلا خفیہ مقام ڈھلان والے پتھر کے پیچھے موجود ہے- یہاں سے میڈیکل کٹ حاصل کرکے واپس اونچائی والے راستہ پر جائیں- پستول نکال لیں اور سامنے سے آنے والے چمگادڑوں کو مار گرائیں- وہیں بائیں طرف ایک اور خفیہ مقام میڈیکل کٹ کے ساتھ موجود ہے- اب اس راستے پر جائیں جہاں سے چمگادڑ آئے تھے- یہ راستہ ایک ڈھلان پر ختم ہوگا جہاں نیچے اتر کر زمین دوز راستہ پر جائیں جو ایک دروازے پر جاکر ختم ہو رہا ہے قریبی سوئچ دبا کر دروازہ کھولیں اور آنے والے چمگادڑ کو مار گرائیں اور کمرے میں داخل ہوجائیں- بانس سے بند دروازے کو نظر انداز کرتے ہوئی سامنے چھت میں ہوئے سوراخ پر چڑھیں- آگے ایک بڑا ہال آئے گا جس میں دو برج ہوں گے اس کے نیچے دو بھیڑئے موجود ہیں، سنبھل کر چلیں کیونکہ پہلا برج اچانک ٹوٹے گا اور بھیڑئے لارا پر جھپٹ پڑیں گے، اگر آپ چاہیں تو برج پر چلنے سے پہلے ہی بھیڑیوں کو مار ڈالیں-دوسرے برج کا راستہ قریب ہی موجود ہے، برج کے بعد اگلا کمرے میں ایک خندق موجود ہے جس میں خونخوار ریچھ لارا کے گرنے کا انتظار کر رہا ہے اس خندق کے ایک حصہ میں دو چمگادڑ بھی موجود ہیں، ان سب کو مار کر میڈیکل کٹ حاصل کر لیں، خندق میں ہی موجود دروازہ سے نکل آئیں جو زمینی پرت پر کھڑے ہونے سے کھلتا ہے، دوبارہ برج ہر چڑھ کر خندق والے کمرے میں پہنچیں اور رسی کی مدد سے خندق عبور کریں- یہاں ایک چمکتا نگینہ ہے جس پر آپ اپنا گیم محفوظ کر سکتے ہیں- آگے سیڑھیوں کی بائیں طرف سے میڈیکل کٹ لیں اور سیڑھیوں سے اتریں، خطرے کا میوزک بجے گا اور دو بھیڑیے حملہ کریں گے انھیں فورا ختم کر دیں آگے ہی ایک سنگی پرت پر جھاڑیوں کے پیچھے دروازہ تیسرے خفیہ مقام کی طرف کھلتا ہے- یہاں سے بڑا میڈیکل کٹ اٹھاکر واپس آجائیں- دوسرا دروازہ سوئچ سے محدود وقت کے لیے کھلتا ہے اس لیے سوئچ دباتے ہی دراوزے کی طرف پہنچنے کی کوشش کریں، دروازہ سے سیڑھیاں اوپر کمرے کی طرف جا رہی ہیں راستہ میں زہریلے تیروں سے بچیں- کمرے میں موجود بھیڑیے کو ماردیں، کمرے میں موجود ٹائلز پر کھڑے ہونے سے وہ ٹوٹ جاتی ہیں اور زیر زمین ایک راستہ کھلتا ہے، وہاں سے نیچے اتریں- یہ جگہ دو راہدریوں پر مشتمل ہے جس کے درمیام میں ایک زیریں ہال موجود ہے، ہال میں نہ اتریں کیونکہ یہ زہریلے تیروں سے لیس ہے، سامنے راہدری میں جانے کے لیے راہدری کے کارنر پر سنگی پرت پر چھلانگ ماریں، دوسری راہدری کے کمرے میں ہال کا دروازہ کھولنے کا سوئچ ہے مگر وہاں ایک بھیڑیا لارا کے انتظار میں بیٹھا ہے، اسے مار کر میڈیکل کٹ اٹھاکر سوئچ سے دروازہ کھولیں اور نیچے ہال میں اتر کر اس دروازہ سے راستہ یہ لیول مکمل کر لیں-

لیول 2۔ وکمبا شہر سامان:11 خفیہ مقامات:3 دشمن:29

دروازہ کے بعد آنے والے کمرہ میں چار بھیڑیے گھات لگائے بیٹھے ہیں اس لیے ان کے حملہ سے ہوشیار رہیں اور مسلسل فائر کرتے رہیں، اس کمرہ سے کئی راستہ نکلے ہیں، راستہ کوئی بھی چنیں یہ ختم ایک ہی جگہ ہوتے ہیں یہاں اور بھی بھیڑیے اور چمگادڑ ہیں، کچھ چمگادڑ چھت میں چھپے بیٹھے ہیں اور ایک بھیڑیا جھاڑیوں میں میڈیکل کٹ کے پاس تاک میں بیٹھا ہے- اس جگہ کے درمیان میں ایک تالاب ہے جس کے قریب ایک کمرے میں ریچھ موجود ہے اس کو حملے کا موقی نہ دیں اور مار ڈالیں، ریچھ کے کمرہ میں لکڑی کے چھجہ پر ایک اور میڈیکل کٹ ملے گی، اب تالاب کی طرف جائیں اور اس میں کود کر تیرتے ہوئے گہرائی میں جائیں یہاں دو راستہ ہیں، دائیں طرف مڑیں اور ستونوں کے کمرہ میں پہنچیں فورا ہی بائیں طرف ستون کے پیچھے موجود سوئچ دبائیں جس سے ایک خفیہ کمرے کا دروازہ کھلے گا جو یہاں نہیں ہے- اگر سانس لینے کے لیے ہوا بہت کم رہ گئی ہے تو فورا دائیں طرف کے آخری ستون پر موجود سوئچ دبائیں جس سے اوپر کا کواڑ (دروازہ) کھل جائے گا، اس سے پہلے کہ دم گھٹے فورا پانی سے باہر آجائیں، اب لارا ایک خفیہ کمرہ میں ہے یہاں سے میڈیکل کٹ اٹھائیں اور سوئچ کے ذریعہ دروازہ کھول کر باہر آجائیں، اب دوبارہ تالاب کی طرف جائیں اور اس میں کود کر تیرتے ہوئے گہرائی میں اسی دوراہے پر پہنچیں اس بار بائیں طرف مڑیں، یہ راستہ سانپ کے مجسموں والے کمرہ میں ختم ہوتا ہے یہاں بھی ایک خفیہ دروازہ ہے جسے ستون کے پیچھے موجود سوئچ سے کھولا گیا تھا یہاں سے میڈیکل کٹ اور میگنم کلپ گولیاں لیں اور واپس تالاب کے کمرہ میں آجائیں، تالاب کے ایک طرف ایک دروازہ سوئچ کے ساتھ موجود ہے، دروازہ کھول کر اندر کمرہ میں موجود سیڑھیوں پر چڑھیں اور آخر تک پہنچ کر سامنے دوسرے کمرہ پر چھلانگ ماریں،

اس کمرہ میں لکڑی سے بنا ایک پالان ہے جو لارا کے پاؤں رکھتے ہی ٹوٹ جائے گا چنانچہ اس پر بھاگتے ہوئے سامنے موجود طاقچہ پر چھلانگ ماریں جس پر میڈیکل کٹ ملے گا- (پہلی دفعہ شاید آپ کے لیے یہ مشکل ہو اگر آپ طاقچہ پر چڑھ نہیں سکے تو مایوس نہ ہوں وہاں صرف میڈیکل کٹ ہی تھی) اب نیچے اتریں اور دیوار میں بڑا بلاک تلاش کریں، اس بلاک کو (کنٹرول بٹن کی مدد سے ) آگے کی طرف دھکیلتے رہیں جب تک آپ نئے کمرہ میں نہ پہنچ جائیں، اس نئے کمرہ میں آپ کو ایک نقرئی (چاندی کی) چابی ملے گی اور ایک طلائی مجسمہ بھی، یہاں موجود چمگادڑ کو مار گرائیں اور جس بلاک کو دھکیلا تھا اس کے اوپر چڑھ کر لکڑی کی پرت پر چڑھیں یہاں بھی دو چمگادڑوں کو ماریں اپنا گیم محفوظ کریں آگے دو چمگادڑ اور آئیں گے انھیں بھی ختم کر دیں اور کھڑکی نما راستہ سے اتر جائیں- (نوٹ: اگر آپ میڈیکل کٹ والے طاقچہ پر چڑھ نہیں سکے ہیں تو آپ بلاک کو واپس دھیلتے ہوئے اس کمرہ میں لے جائیں اور اس پر چڑھ کر طاقچہ تک پہنچ جائیں) اب آپ تالاب والے کمرے کی ایک راہدری میں ہیں، بائیں طرف مڑیں اور تالاب پر پہنچیں دوبارہ بائیں مڑیں اور راہدری کے آخر میں پہنچیں جہاں ایک بند دروازہ ملے گا اب نقرئی چابی سے دروازہ کھولیں، دروازہ کے بعد زہریلے تیر پھینکنے والی دیوار ہے ان تیروں سے بچ کر نکلیں اس کے بعد آپ کھلے ہال میں پہنچ جائیں گے جہاں ایک معبد نما عمارت دکھائی دے گی، ہوشیار رہیں پانچ بھیڑیے آپ کی تاک میں ہیں جیسے تیسے ان کا قلع قلم کریں اور معبد نما عمارت تک پہنچیں- بائیں دروازہ کا رخ کریں جہاں ایک تالاب ہے اور دیوار پر بہت ساری پرت، اب سیڑھی پر چڑھیں اور ایک پرت سے دوسری پرت چھلانگ لگائیں اور راہ میں آنے والے چمگادڑوں کو مارگرائیں اور سب سے اوپری منزل پر پہنچیں، یہاں ایک سوئچ تلاش کر کے دبائیں معبد کا دایاں دروازہ کل جائے گا قریب ہی میڈیکل کٹ اٹھائیں کھڑکی نما راستہ سے نکلیں اور محفوظ راستہ دیکھ کر آرام سے اتر جائیں اور دائیں دروازہ کا رخ کریں، یہاں پر بھی ایک تالاب اور دیوار پر بہت ساری پرت ہیں اور کچھ پرت ٹوٹ کر گرنے والی ہیں یہاں بھی سب سے اوپری منزل تک پہنچنا ہے جس کے لیے ایک پرت سے دوسری پرت چھلانگ لگائیں اور راہ میں آنے والے چمگادڑوں کو مارگرائیں، اب سب سے اوپری منزل پر موجود سوئچ تلاش کر کے دبائیں جس سے درمیانی دروازہ کھل جائے گا، یہاں چمکتا نگینہ بھی ہے جس پر آپ اپنا گیم محفوظ کر سکتے ہیں- اب محفوظ راستہ دیکھ کر آرام سے اتر جائیں اور درمیانی دروازہ کا رخ کریں-

یہ ایک لمبی سرنگ ہے جس میں کچھ جھولتے بلیڈ ہیں ان کے چلنے کی رفتار اور وقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے بچ نکلیں اب آپ ایک دروازہ پر پہنچیں گے جس کے پیچھے ایک ریچھ موجود ہے، سوئچ دبانے پر نیچے راستہ کھلے گا اور آپ تالاب میں جاگریں گے، تیرتے ہوئے سامنے سرنگ میں جائیں یہاں سے دائیں ایک راستہ پر سیڑھیاں ہیں جس کے اختتام پر ایک سوئچ ہے جس کے دباتے ہی دو دروازہ کھل جائیں گے ایک تو وہ جہاں آپ کچھ دیر قبل موجود تھے اور دوسرا خارجی دروازہ اب آپ سیدھا تالاب میں چھلانگ ماریں (یا پھر آرام سے اتریں) تالاب سے باہر آئیں اور آنے والے ریچھ کا خاتمہ کر دیں اب دوسرے دروازہ سے داخل ہوں اور سیڑھیوں سے اوپر جاکر ایک اور سوئچ دبائیں جس کے تیسرا دروازہ کھل جائے گا یہاں قریب ہی ایک خفیہ کمرہ ہے یہاں سے یوزی کلپ اٹھائیں اور واپس تالاب والے حصہ میں آجائیں جہاں طلائی مجسمہ کے ذریعہ دروازہ کھول کر اندر جائیں اور لیول مکمل کریں-

لیول 3۔ گمشدہ وادی سامان:16 خفیہ مقامات:5 دشمن:12

حوالہ جات[ترمیم]

سانچہ:وحالہ جات

روابط[ترمیم]