کائناتی ریزموجی پس منظر تابکاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کائناتی ریزموجی پس منظر تابکاری (Cosmic Microwave Background Radiation) علم الکائنات میں دراصل ایک قسم کی برقی مقناطیسی شعاعوں کو کہا جاتا ہے جنکو 1965 میں دریافت کیا گیا۔ ان کو انگریزی میں cosmic microwave background radiation کہا جاتا ہے اور عمومی طور پر ان کے لیے مخفف CMB استعمال کیا جاتا ہے (بعض اوقات CMBR, CBR اور MBR کے اختصاری نام بھی استعمال میں آتے ہیں)۔ اس میں جسداسود یعنی جسم سیاہ یا black-body کا ایک حرارتی طیف (spectrum) ہوتا ہے جو ریزموج (microwave) پر اپنے عروج پر پہنچتا ہے ماہرین علم کائنات کی اکثریت، کائناتی ریزموجی پس منظر تابکاری کو تشکیل کائنات کے نظریۂانفجارعظیم کی بہترین شہادت کے طور پر دیکھتی ہے۔