جنتا کرفیو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مدھیہ پردیش کے بھوپال میں جنتا کرفیو کے دوران میں خالی سڑکیں
تاریخ22 مارچ 2020ء (2020ء-03-22)
وقتصبح 7 بجے سے شام 9 بجے تک
دورانیہ14:00:00
محرکبھارت میں کورونا وائرس کی وبا، 2020ء کے بڑھتے اثرات کے خلاف بیداری پھیلانے اور سماجی فاصلہ گیری کے لیے

جنتا کرفیو (ہندی: जनता कर्फ्यू) کورونا وائرس مرض 2019ء کے خلاف وزیر اعظم بھارت نریندر مودی کی جانب سے متعارف کردہ ایک کوشش ہے جسے بھارت میں کورونا وائرس کی وبا، 2020ء کے بعد عملا میں لایا گیا۔[1] بھارت کے وزیر اعظم نے تمام شہریوں سے درخواست کی ہے کہ 22 مارچ 2020ء کو صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک خود پر 'کرفیو' طاری کر لیں جس سے بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہوگا۔[2]

منصوبہ[ترمیم]

22 مارچ 2020ء کو چودہ گھنٹوں کے لیے جنتا کرفیو نافذ ہوگا۔ ضروری خدمت گار مثلاً پولیس، طبی عملہ، ذرائع ابلاغ، گھر گھر سامان پہنچانے والے افراد اور آگ بجھانے والے عملہ کو چھوڑ کر بقیہ ہر شعبہ زندگی کے افراد اس کرفیو میں لازماً حصہ لیں گے۔ نیز تمام شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ مستثنیٰ کردہ افراد کی خدمات کو سراہنے کے لیے پانچ بجے وہ اپنے دروازوں، کھڑکیوں اور بالاخانوں پر کھڑے ہوں اور زور زور سے تالیاں یا گھنٹیاں بچائیں۔[2] نیشنل کیڈٹ کارپس اور نیشنل سرویس اسکیم کا عملہ اس کرفیو کو نافذ کرے گا۔[3] علاوہ ازیں وزیر اعظم نے تمام جوانوں سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ وہ کم از کم دس مزید افراد کو اس جنتا کرفیو سے آگاہ کریں اور ہر شخص اس منصوبے پر عمل کرے۔[3]

تنظیموں کی تائید[ترمیم]

دہلی میں آٹو ٹیکسی یونین نے کہا کہ وہ جنتا کرفیو کے دوران میں آٹو نہیں چلائے گی۔[4]

جنتا کرفیو کے دوران میں ریاستوں کے منصوبے اور احتیاطی تدابیر[ترمیم]

کچھ ریاستوں نے میٹرو، بس، ٹرام اور مونو ریل کی خدمات معطل کر دی ہیں۔[5][6] تمل ناڈو نے فیصلہ کیا ہے کہ جنتا کرفیو کے دوران میں جیل میں کوئی کسی سے ملنے نہیں آئے گا نیز ماہی گیری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔[7][5] ضروری اشیا کے لیے کام کرنے والے ملازمین ہی ممبئ کی لوکل ٹرین میں سفر کرنے کے مجاز ہیں اور کل 3700 ٹرینیں منسوخ ہو گئی ہیں۔[8][9][5]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Our Bureau۔ "PM Modi calls for 'Janata curfew' on مارچ 22 from 7 AM-9 PM"۔ @businessline (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2020 
  2. ^ ا ب India Today Web Desk New DelhiMarch 19، India Today Web Desk New مارچ 19، India Today Web Desk New Ist۔ "What is Janata Curfew: A curfew of the people, by the people, for the people to fight coronavirus"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2020 
  3. ^ ا ب "PM Modi Speech on Coronavirus Highlights: Janata Curfew on Sunday, Avoid Panic Buying"۔ News18۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2020 
  4. "Autos, Taxis to Remain Off-Road in Delhi During 'Janta Curfew'"۔ News18۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2020 
  5. ^ ا ب پ "'Janta Curfew' and how states are implementing it- All you need to know"۔ Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 2020-03-21۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2020 
  6. "India Indoors: Millions To Observe "Janata Curfew""۔ NDTV.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2020 
  7. M. K. Ananth | TNN | Mar 21، 2020، 20:47 Ist۔ "'Janta Curfew': Tamil Nadu imposes various restrictions on fishing, fishing-related activities | Chennai News – Times of India"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2020 
  8. Dipak K. Dash | TNN | Mar 21، 2020، 01:31 Ist۔ "Janata curfew: 3,700 trains cancelled on Sunday | India News – Times of India"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2020 
  9. "Coronavirus: Mumbai local closed for general public till مارچ 31"۔ news.abplive.com (بزبان انگریزی)۔ 2020-03-21۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2020