"قاضی شمس الدین" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
سطر 50: سطر 50:
وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
== تنظیم سازی اور دیگر خدمات ==
== تنظیم سازی اور دیگر خدمات ==
آپ نے اپنی زندگی دین اسلام کی اشاعت و تبلیغ، احیائے سنت اور رد بدعت کی خاطر علمی و عملی جدوجہد میں گزاری اور اس سلسلے میں [[غلام اللہ خان]]، [[سید عنایت اللہ شاہ بخاری]] اور محمد طاہر پنج پیری کے ساتھ مل کر 1957ء میں [[جماعت اشاعت توحید وسنت|جمعیت اشاعت التوحید و السنت پاکستان]] کی بنیاد رکھی۔ تنظیم کا نام بھی آپ ہی نے تجویز فرمایا اور دستور ساز کمیٹی کے صدر نشین بھی مقرر ہوئے۔1962ء میں قاضی نور محمد کی وفات کے بعد اپ نائب امیر کے عہدہ پر تا دم آخریں فرائض سر انجام دیتے رہے۔
آپ نے اپنی زندگی دین اسلام کی اشاعت و تبلیغ، احیائے سنت اور رد بدعت کی خاطر علمی و عملی جدوجہد میں گزاری اور اس سلسلے میں غلام اللہ خان، [[سید عنایت اللہ شاہ بخاری]] اور محمد طاہر پنج پیری کے ساتھ مل کر 1957ء میں [[جماعت اشاعت توحید وسنت|جمعیت اشاعت التوحید و السنت پاکستان]] کی بنیاد رکھی۔ تنظیم کا نام بھی آپ ہی نے تجویز فرمایا اور دستور ساز کمیٹی کے صدر نشین بھی مقرر ہوئے۔1962ء میں قاضی نور محمد کی وفات کے بعد اپ نائب امیر کے عہدہ پر تا دم آخریں فرائض سر انجام دیتے رہے۔
اسی اثناء میں مولوی سلطان محمود پپلوی [[ضلع میانوالی]] بریلوی اور مولوی محمد عمر اچھروی بریلوی سے مناظرے کیے۔ اسی طرح مولوی بشیر شیعی [[ٹیکسلا]] والے سے بمقام ڈھیرمونڈ [[ضلع اٹک]] میں مناظرہ ہوا۔[[پنڈی گھیپ]] اور فتح خان میں کچھ مرزائی مبلغین سے مناظرہ ہوا۔
اسی اثناء میں مولوی سلطان محمود پپلوی [[ضلع میانوالی]] بریلوی اور مولوی محمد عمر اچھروی بریلوی سے مناظرے کیے۔ اسی طرح مولوی بشیر شیعی [[ٹیکسلا]] والے سے بمقام ڈھیرمونڈ [[ضلع اٹک]] میں مناظرہ ہوا۔[[پنڈی گھیپ]] اور فتح خان میں کچھ مرزائی مبلغین سے مناظرہ ہوا۔
الغرض آپ نے ہمیشہ حق و صداقت کا عَلَم بلند رکھا۔ ذاتی غرض و عناد سے نہ صرف اپنی نجی زندگی بلکہ جماعتی زندگی کو بھی پاک رکھا۔ آپ کی جلالت علمی تقوی و ریاضت کے صرف اپنے ہی نہیں غیر بھی معترف تھے۔<ref>الاشاعت ڈائری 2015ء=1436ھ ص 113</ref>
الغرض آپ نے ہمیشہ حق و صداقت کا عَلَم بلند رکھا۔ ذاتی غرض و عناد سے نہ صرف اپنی نجی زندگی بلکہ جماعتی زندگی کو بھی پاک رکھا۔ آپ کی جلالت علمی تقوی و ریاضت کے صرف اپنے ہی نہیں غیر بھی معترف تھے۔<ref>الاشاعت ڈائری 2015ء=1436ھ ص 113</ref>

نسخہ بمطابق 14:54، 7 جولائی 2020ء

مولاناقاضی شمس الدین دیوبندی مکتب فکرسےتعلق رکھنےوالےمشہورعالم دین تھے۔ انہیں حدیث اوراصول حدیث پرکمال دسترس حاصل تھی۔اس وجہ سےاپنےحلقہ علماءوطلبا میں شمس المحدثین کےلقب سے ملقب تھےجمعیت اشاعت التوحیدوالسنت پاکستان کےقیام میں ان کاانتہائی اھم کرداررھاھے۔

پیدائش اور خاندانی پس منظر

آپ سنہ 1901ء میں موضع پڑی تحصیل پنڈی گھیپ ضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد کا اسم گرامی شیر محمد تھا اور قومیت کے لحاظ سے آپ اعوان تھے۔ آپ کے برادر خورد قاضی نور محمد بھی ایک مشہور عالم دین تھے۔[1]

حصول تعلیم

آپ نے ابتدائی کتب اپنے بھائی مولانا قاضی نور محمد سے پڑھیں۔درس نظامی کی بعض کتب مولانا غلام رسول انہوی سے پڑھیں۔ پھر واں بھچراں ضلع میانوالی میں حسین علی الوانی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور تفسیر قرآن سمیت مثنوی مولانا روم اور صحیح مسلم کا کچھ حصہ پڑھا۔[2] سنہ 1922ء میں دارالعلوم دیوبند میں داخل ہوئے وہاں صحیح بخاری اور جامع ترمذی سید محمد انور شاہ کشمیری صدر مدرس دار العلوم دیوبند کے پاس،صحیح مسلم شبیر احمد عثمانی سے ،سنن ابی داؤد سید اصغر حسین دیوبندی سے اور تفسیر بیضاوی،معانی الآثار للطحاوی اور شمائل ترمذی رسول خان ہزاروی کے پاس پڑھیں۔ اسی طرح کچھ کتب اعزاز علی امروہی سے پڑھیں اور سندِ فراغ حاصل کی۔ تحصیل علم کے بعد آپ نے دوران تدریس قرآن پاک حفظ کیا۔

تدریسی خدمات

حصول تعلیم کے بعد مدرسہ خادم الشریعة پنڈی گھیپ میں تدریس کا آغاز کیا۔ یہاں کئی سال پڑھانے کے بعد 1942ء میں اکابر علمائے دیوبند کی دعوت پر دارالعلوم دیوبند تشریف لے گئے۔ جہاں ملاحسن، شرح سلم العلوم، ہدایہ آخرین، حاشیہ شرح عقائد اور قاضی مبارک و غیر ہ کتب زیر درس رہیں۔ وہاں دو سال تک پڑھاتے رہے۔ وہاں سے واپس آکر مدرسہ انوارالعلوم گوجرانوالہ،مدرسہ خادم الشریعة گوجرانوالہ،مدرسہ اشاعت العلوم فیصل آباد اور مدرسہ نصرة العلوم گوجرانوالہ میں پڑھاتے رہے۔ سنہ 1960ء میں آپ نے جامعہ صدیقیہ مجاہد پورہ گوجرانوالہ کی بنیاد رکھی اور آخر دم تک بحیثیت شیخ الحدیث حدیث رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت کرتے رہے۔[3]

تلامذہ

ہزاروں طالبان علوم حدیث و تفسیر نے آپ سے شرف تلمذ حاصل کیا۔ جن میں:

  • سرفراز خان صفدر،
  • عبید اللہ انور،
  • صوفی عبد الحمید،
  • مفتی عبد الواحد،
  • شاہ زمان محدث دیوبند،
  • قاضی ملک محمد اسما عیل جاروی
  • ضیاء اللہ شاہ بخاری،
  • قاضی عصمت اللہ،
  • احمد سعید خان ملتانی،
  • عبد الرحمن خان،
  • سلطان غنی عارف شہید،
  • سید عبد المجید ندیم
  • محمد طیب طاہری
  • بدیع الزمان شاہ،
  • قاضی عبد الرحمن،
  • قاضی احسان الحق،
  • محمد ادریس عباسی،[4] اور
  • پروفیسر غازی احمد
    • تاز علما میں شمار ہوتے ہیں۔

تصنیفی خدمات

درس و تدریس کے ساتھ ساتھ آپ نے تصنیف و تالیف کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور آپ کے قلم سے کئی شاہکار تصانیف منظر عام پر آئیں، جن میں

  • تفسیر تیسیرالقرآن بتبصیرالرحمن اردو،
  • الہام الباری فی حل مشکلات البخاری،
  • الہام الملہم شرح الصحیح المسلم،
  • کشف الودود شرح سنن ابی داؤد،
  • التعلیقات الصبیح فی شرح مشکوہ المصابیح
  • تسکین القلوب مقدمہ تحفہ ابراہیمیہ،
  • شرح عبد الرسول،
  • رسائل تراویح،
  • مسالک العلماء فی حیات الانبیاء ع،
  • انوار البیان فی اسرار القرآن،
  • الشہاب الثاقب علی من حرف الاقوال والمذاہب،
  • القول الجلی فی حیات النبی ﷺ

وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

تنظیم سازی اور دیگر خدمات

آپ نے اپنی زندگی دین اسلام کی اشاعت و تبلیغ، احیائے سنت اور رد بدعت کی خاطر علمی و عملی جدوجہد میں گزاری اور اس سلسلے میں غلام اللہ خان، سید عنایت اللہ شاہ بخاری اور محمد طاہر پنج پیری کے ساتھ مل کر 1957ء میں جمعیت اشاعت التوحید و السنت پاکستان کی بنیاد رکھی۔ تنظیم کا نام بھی آپ ہی نے تجویز فرمایا اور دستور ساز کمیٹی کے صدر نشین بھی مقرر ہوئے۔1962ء میں قاضی نور محمد کی وفات کے بعد اپ نائب امیر کے عہدہ پر تا دم آخریں فرائض سر انجام دیتے رہے۔ اسی اثناء میں مولوی سلطان محمود پپلوی ضلع میانوالی بریلوی اور مولوی محمد عمر اچھروی بریلوی سے مناظرے کیے۔ اسی طرح مولوی بشیر شیعی ٹیکسلا والے سے بمقام ڈھیرمونڈ ضلع اٹک میں مناظرہ ہوا۔پنڈی گھیپ اور فتح خان میں کچھ مرزائی مبلغین سے مناظرہ ہوا۔ الغرض آپ نے ہمیشہ حق و صداقت کا عَلَم بلند رکھا۔ ذاتی غرض و عناد سے نہ صرف اپنی نجی زندگی بلکہ جماعتی زندگی کو بھی پاک رکھا۔ آپ کی جلالت علمی تقوی و ریاضت کے صرف اپنے ہی نہیں غیر بھی معترف تھے۔[5]

دستار فضیلت

1966ء میں دارالعلوم دیوبند کی صد سالہ تقریب میں دیگر علما کے ساتھ آپ نے بھی شرکت کی۔ آپ کو اعزازی طور پر سب علما کے سامنے اسٹیج پر دستار بندھوائی گئی جو کسی اعزاز سے کم نہ تھی۔

بیعت

آپ نے حسین علی الوانی سے سلوک و تصوف کے منازل طے کیے اور انہی کے ارشادات پر عمل پیرا رہے اور خلیفہ مجاز ہوئے۔ سینکڑوں افراد نے آپ کے فیض علمی و روحانی سے استفادہ کیا۔

وفات

بالآخر آپ 21؍مئی 1985ء/11 رمضان المبارک 1405ھ بروز جمعۃ المبارک اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ نماز جنازہ سید عنایت اللہ شاہ بخاری نے پڑھائی اور ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

حوالہ جات

حوالہ جات

  1. الاشاعت ڈائری 2015ء=1436ھ ص 147،مرتب:مولانا عبد الجبار،مکتبة الاشاعت مجاہد آباد منڈی بہاو الدین
  2. مولانا حسین علی؛شخصیت،کردار،تعلیمات ص 313،میاں محمد الیاس،اشاعت اکیڈمی قصہ خوانی بازار پشاور،بدون تاریخ
  3. ایضا ص 313
  4. ایضا ص 316
  5. الاشاعت ڈائری 2015ء=1436ھ ص 113