مندرجات کا رخ کریں

رام جنم بھومی

متناسقات: 26°47′44″N 82°11′39″E / 26.7956°N 82.1943°E / 26.7956; 82.1943
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رام جنم بھومی
Ram Janmabhoomi
राम जन्मभूमि
رام جنم بھومی is located in اتر پردیش
رام جنم بھومی
رام جنم بھومی
رام جنم بھومی (اتر پردیش)
متنازع مقام کا محل وقوع
مقامایودھیا
خطہاتر پردیش
متناسقات26°47′44″N 82°11′39″E / 26.7956°N 82.1943°E / 26.7956; 82.1943
اہم معلومات
ملکیتمتنازع

رام جنم بھومی (انگریزی: Ram Janmabhoomi; ہندی: राम जन्मभूमि‎) (لفظی معنی: رام کی جائے پیدائش) کئی ہندووں کے عقیدے کے مطابق ہندو دیوتا وشنو کے ساتویں اوتار رام کا مقام پیدائش ہے۔

راماین کے مطابق رام کی پیدائش کی جگہ کا مقام ایودھیا شہر کے دریا سریو کے کنارے پر ہے۔ ہندوؤں کا دعوی ہے کہ رام کی جائے پیدائش ایودھیا، اتر پردیش میں صحیح اسی مقام پر ہے جہاں بابری مسجد تعمیر کی گئی تھی۔ اس نظریے کے مطابق مغلوں نے اس مقام پر ایک ہندو مندر منہدم کیا اور اس کی جگہ ایک مسجد تعمیر کی۔ لوگ اس نظریہ کی مخالفت کرتے ہیں کیونکہ یہ دعوی صرف اٹھارویں صدی میں سامنے آیا اور اس کے رام کے مقام پیدائش ہونے کا کوئی ثبوت بھی نہیں ہے۔

1992ء میں ہندو قوم پرستوں نے بابری مسجد کو منہدم کر دیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہندو مسلم فسادات ہوئے۔

بھارت کے کئی دوسرے حصوں، پاکستان، افغانستان اور نیپال میں کئی مقامات کو رام کی جائے پیدائشی تصور کیا جاتا ہے۔