میرا کمار
میرا کمار (انگریزی: Meira Kumar) (ولادت: 31 مارچ 1945ء) انڈین نیشنل کانگریس سے وابستہ بھارتی سیاست دان ہیں۔ وہ 2004ء تا 2009ء وزیرسماجی انصاف و تفویض اختیارات، حکومت ہند رہ چکی ہیں۔2009ء میں ایک مختصر مدت کے لیے وہ وزارت آبی وسائل، فروغ دریا و گنگا صفائی، حکومت ہند بھی رہی ہیں۔ وہ 2009ء میں نئی لوک سبھا کی تشکیل میں انھیں 2009ء تا 2014ء لوک سبھا اسپیکر بنایا گیا۔ وہ 15ویں لوک سبھا اسپیکر تھیں۔2017ء میں متحدہ ترقی پسند اتحاد نے صدارت کے عہدہ کے نامزد کیا اور اس طرح وہ اس عہدہ کے لیے نامزد ہونے والی دوسری ختوں بنیں۔ ان سے قبل پرتیبھا پاٹل کو نامزد کیا گیا تھا جو انتخابات جیت کر صدر بن گئی تھیں۔ میرا کمار لگاتار 8ویں، 11ویں، 12ویں، 14ویں اور 15ویں لوک سبھا کے منتخب ہو چکی ہیں۔ 2017ء میں حزب اختلاف پارٹیوں نے انھیں رام ناتھ کووند کے خلاف صدارت کی امیداوی کے لیے نامزد کیا مگر انھیں شکست ہوئی۔ البتہ ہار کر بھی انھوں نے اب تک زیادہ زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔ انھیں کل 3,67,314 ووٹ ملے تھے۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]میرا کمار کی ولادت 31 مارچ 1945ء کو موجودہ بہار کے آراہ میں ہوئی جو اس وقت برطانوی ہند کا حصۃ تھا۔ ان کے والد جگجیون رام ایک دلت لیڈر اور نائب وزیر اعظم بھارت تھے اور والدہ اندرانی دیوی تحریک آزادی ہند کی عظیم رہ چکی ہیں۔[3] بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انھیں اپنی والدہ سے بہت زیادہ لگاو ہو گیا اور انھوں نے زیادہ تر وقت انھیں کے ساتھ گزارا اور دور درشن نیوز کو ایک انٹرویر میں انھوں نے انکشاف کیا کہ ان کے کیرئر میں ان کی والدہ کے صلاح اور مشوروں کا بہت اہم رول ہے۔ ان کی والدہ ہی ان کی سب سے بڑی محرک ہیں۔[4]
انھوں نے ویسٹرن گرلز اسکول، دہرہ سے تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد مہارانی گایتری دیوی گرلز پبلک اسکول، جے پور میں داخلہ لیا۔ ایک مختصر سے کورس کے لیے بنستھلی ودیا پیٹھ میں بھی داخلہ لیا۔ انھوں نے اندر پرستھ کالج برائے نسواں، دہلی سے فاضل قانون میں ماسٹرز کیا اور میرانڈہ ہاوس، دہلی، دہلی یونیورسٹی سے بی تعلیم حاصل کی۔ 2010ء میں بنستھلی ودیا پیٹھ نے انھیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔[5][6]
عہد جوانی میں انھوں نے خدمت خلق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انسانی حقوق اور جمہوریت کے مظاہروں میں شرکت کی۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Meira-Kumar — بنام: Meira Kumar — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ https://eci.gov.in/files/category/97-general-election-2014/
- ↑ "Profile: Meira Kumar, first female Dalit Speaker"۔ oneindia.in۔ 3 جون 2009۔ 2014-02-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-02-10
- ↑ "Manoj Tibrewal Aakash interviewed Meira Kumar for DD News's Ek Mulaqat (Full Interview)"۔ Doordarshan News۔ 26 دسمبر 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-10-14 – بذریعہ یوٹیوب
- ↑ "Banasthali created a force of empowered women - Times of India"۔ 2017-01-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-15
- ↑ "Biography] [Lok Sabha"۔ 2009-04-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-06-02
- 1945ء کی پیدائشیں
- 31 مارچ کی پیدائشیں
- آٹھویں لوک سبھا کے ارکان
- اکیسویں صدی کی بھارتی خواتین سیاست دان
- اکیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان
- بارہویں لوک سبھا کے ارکان
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی سیاست دان خواتین
- بیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان
- بیسویں صدی کے بھارتی قانون دان
- بھارت کے انگریزی مصنفین
- بہار سے انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست دان
- بہار سے لوک سبھا کے ارکان
- بہار کی خواتین سیاست دان
- پندرہویں لوک سبھا کے اراکین
- چودہویں لوک سبھا کے ارکان
- دلت خواتین
- دلت سیاست دان
- دہلی سے لوک سبھا کے ارکان
- ضلع بجنور کی شخصیات
- ضلع بھوجپور، بھارت کی شخصیات
- ضلع سینٹرل دہلی کی شخصیات
- فاضل جامعہ دہلی
- گیارہویں لوک سبھا کے ارکان
- لوک سبھا اراکین از اترپردیش
- بہاری سیاست دان
- اکیسویں صدی کی خواتین وکلاء
- بیسویں صدی کی خواتین وکلاء
- بھارتی ہندو
- بھارتی کابینہ کی خواتین ارکان
- اندر پرستھ کالج برائے خواتین کی فضلا
- لوک سبھا کی خواتین ارکان
- بھارت کے صدارتی امیدوار